تازہ تر ین

اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم

کراچی: پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ترقی پذیر رکن ملکوں کیلیے 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز مختص کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جب کہ یہ اضافی فنڈز آئندہ 10سالوں میں موسمیاتی تبدیلی، آبی و غذائی عدم تحفظ اور غربت جیسے ابھرتے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے ہوں گے۔

جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے 57 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے گورنر برائے اے ڈی پی احد خان چیمہ نے کہا کہ پاکستان کیپٹل ایڈیکیوسی فریم ورک کی کامیاب تکمیل اور آئندہ دس سال کے دوران ترقی پذیر رکن ملکوں کی سپورٹ کیلئے 100 ارب ڈالر کے اجراء کو سراہتا ہے، امید ہے کہ اس اضافی فنڈنگ کو کم اور متوسط آمدنی والے ممالک منصفافہ اور موثر انداز میں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے جس کے ترقی پذیر رکن ملک زیادہ شکار اور اس کے اثرات پاکستان کے معاشی چیلنجز کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں، آبی اور غذائی عدم تحفظ کیساتھ غربت بڑھ رہی ہے۔
احد خان چیمہ نے کہا کہ کوئی ملک خصوصاً کمزور معیشتیں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے اکیلے نمٹ نہیں سکتیں، تمام ترقی پذیر رکن ملکوں کو اجتماعی طور پر آسان اور منصفانہ موسمیاتی فنانس سسٹم تک رسائی کا نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں رکن ملکوں پر قرضوں کا بوجھ سنگین سطح تک نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا ایک موسمیاتی بینک کے طور پر نیا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تعاون اور ہم آہنگی سے دنیا خصوصاً ترقی پذیر ملکوں کو جن چیلنجوں پر قابو پانا ہے جن میں عالمی وبا، موسمیاتی تبدیلی اور جغرافیائی اسٹریٹجک کشیدگی کے تباہ کن اثرات شامل ہیں جوکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، عالمی شرح نمو کی سست روی اور غربت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain