Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بارشوں سے بہت نقصان ہوا، حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، کائرہ

    By Khabrain Newsاگست 24, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلا م آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث بہت نقصان ہوا ہے، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب حالیہ بارشوں سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
    انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پاکستان سویٹ ہوم اور پی ایف یو جے کے مشترکہ فلڈ ریلیف کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چودھری منظور احمد، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی کے انچارج سریندر ولیسائی اور زمرد خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ کیمپ کے منتظمین اورزمرد خان کا شکر گزار ہوں، اس عمل میں اسکول کے بچے اور صحافی چندہ دے رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے منفی کام نہیں کرنا ہے اور اگر سیاست بری ہے تو اس کو بند کردینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پہلے سے بہت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، تسلسل کے ساتھ بارش میں اضافہ بھی ہو رہا ہے، تمام حکومتی ادارے و محکمے گراؤنڈ پر ہیں۔
    وزیراعظم کے مشیر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے گراؤنڈ پرہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی میں تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
    قمرالزماں کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اکثر علاقوں میں اس وقت بھی شدید بارش ہو رہی ہے، اللہ کرے یہ قدرتی آفت جلد ختم ہو۔
    پی پی رہنما چودھری منظور نے اس موقع پر کہا کہ بارش اور سیلاب سے پورا سندھ اور بلوچستان ڈوب گیا ہے جب کہ پنجاب میں کئی کئی دن لوگ پانی میں گھرے رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سیلابی صورتحال کے باعث غیر ملکی دورے منسوخ کیے، پنجاب میں بارش اور سیلاب سے صورتحال بہت خراب ہے۔
    چودھری منظور نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں، تمام پریس کلبوں کے باہر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کریں۔
    پی پی رہنما چودھری منظور نے کہا کہ سیکڑوں لوگ پہلے اسپل میں جان کی بازی ہا ر چکے ہیں،
    مون سون کے دوسرے اسپل میں اور تباہی ہوئی، اس وقت تیسرا اسپل ہے اور چوتھا بھی آنے والا ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.