تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر پر جرمانہ عائد کر دیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور رہنما اسد عمر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain