Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • 26نومبر احتجاج کیس، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار
    • بی او پی کے شیئرہولڈرز کی 30 ارب روپے کے ایکویٹی انجکشن کی منظوری
    • یش ٹھاکر افغانستان سیریز اور ایشین گیمز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بن گئے
    • ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکن کامیاب ہوئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر
    • لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونیکا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان (مرزا ندیم سے) عدالتی نظام سے مایوس اور پولیس کی لوٹ مار کی وجہ سے شہریوں نے
    قانون ہاتھ میں لیکر جرائم پیشہ افراد کو موقع پر ہی سزائیں دینا شروع کر دی ہیں۔ اگر کوئی چور ڈکیت قاتل یا مبینہ دہشت گرد پکڑا جاتا ہے تو لوگ اسے پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے تشدد کر کے موت کے نزدیک پہنچا دیتے ہیں جبکہ کئی واقعات میں زندہ جلانے کے علاوہ مار بھی دیا جاتا ہے۔ سیالکوٹ میں دو بھائیوں کی شہریوں کے ہاتھوں سرعام ہلاکت کے بعد شروع ہونے والا سلسلہ رکنے کی بجائے مزید بڑھ گیا ہے۔ لاہور میں عبادت گاہوں کے باہر ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد مشتعل لوگوں نے دو افراد کو محض شک کی بنیاد پر زندہ جلا دیا۔ اس موقع پر پولیس کو بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ ملتان سمیت پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کو موقع پر سزائیں دینے کی روایت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ کسی کو پکڑ کر آگ لگا دی جاتی ہے، تو کسی کا سر مونڈ کر منہ کالا کر کے گھمایا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ دیہی علاقوں سے نکل کر اب شہری علاقوں میں آگیا ہے۔ شاہ شمس کے علاقے رنگیل پور میں کچھ عرصہ قبل چار ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات اور نقدی لوٹ لی، اہل علاقہ نے دو ڈاکوؤں وحید اور کاشف کو پکڑ لیا، کپڑے اتار کر تشدد کیا اور گلیوں میں گھسیٹتے رہے، پولیس حسب روایت دیر سے پہنچی، تو ڈاکوؤں کی حالت انتہائی خراب تھی۔ ڈاکوؤں کو تھانے کی بجائے ہسپتال لے جانا پڑا۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے یعقوب ٹاؤن میں وقاص نامی شخص کے ہاتھوں شہباز علی کے قتل کے پنچایتی فیصلے کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا، جہاں پنچایت کے ایک غیر انسانی فیصلے پر قتل کے مقدمے میں صلح کرنے پر متاثرہ فریق کو پنچایتی فیصلے کی روشنی میں برکت علی بھٹو نامی پنچایتی نے دیگر ملزمان رحمت علی، شفقت، شوکت، بشارت، رفاقت، سیف، اویس، شفقت، آصف، بشیر، سلیم، یوسف، اللہ دتہ، وسیم عباس، غلام حسین وغیرہ نے صابر نامی شخص کی بھنویں اور مونچھیں کاٹ دیں جبکہ نادر اور اسحاق نامی افراد کے گلے میں پٹہ ڈال کر انہیں علاقے میں گھمایا اور بعدازاں ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی، جس کے بعد پولیس تھانہ ممتاز آباد نے مقدمہ درج کر کے دس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ یہ سارا عمل مقامی پنچایتی فیصلے کی ہدایت پر کیا گیا۔ دولت گیٹ کے علاقے شریف پورہ میں خاتون ڈاکو نجمہ کی سرپرستی میں راشد، ہاشم اور فیاض کپڑے کا کارخانہ چلانے والے عابد کے گھر گھس گئے، اہل علاقہ نے پکڑ لیا، ڈاکوؤں نے اپنے بچاؤ کے لیے فائرنگ کردی جس سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا۔ پولیس آئی تو لوگوں نے ڈاکو حوالے کرنے سے انکار کردیا، افسران موقع پر آگئے اور مذاکرات کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔ بستی نو میں چار ڈاکو گھر میں لوٹ مار کر رہے تھے، اہل علاقہ کے جمع ہونے پر تین ڈاکو فرار ہو گئے، ایک ڈاکو خاوند کے ہتھے چڑھ گیا، جسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر گلیوں میں گھسیٹتے رہے۔ شہر کے معروف ترین بازاروں کینٹ، حسین آگاہی، پرانا شجاع آباد روڈ اور صرافہ بازار میں آئے روز مردوں اور خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جاتا ہے اور موقع پر ہی لوگ سرعام تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، شہریوں کی طرف سے موقع پر ہی جرائم پیشہ افراد پر تشدد کرنا پولیس کا لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ اور بااثر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی ہے۔ لوگ جانوں پر کھیل کر جرائم پیشہ افراد کو پکڑتے ہیں، پولیس تھانے لیجا کر "مک مکا” کر کے چھوڑ دیتی ہے۔ شہریوں کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کو موقع پر سزائیں دینا غیر قانونی ہے، اس میں بہت سے بے گناہ بھی رگڑے جاتے ہیں مگر دوسری طرف ڈکیتوں کو پکڑنے پر شہریوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے، پکڑے گئے جرائم پیشہ افراد کو پولیس چھوڑ نہ دے، اس موقع پر ہی حساب برابر کر دیتے ہیں۔ اس ضمن میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ انسانیت کی تذلیل کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جرائم پیشہ افراد کو موقع پر سزائیں دینا قانون اپنے ہاتھ میں لینا جرم کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا غیر قانونی رویہ اپنانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے، شہریوں کے حقوق کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ی کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے، شہریوں کے حقوق کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
    عدالتیں

    Khabrain News

      Keep Reading

      انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا

      جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.