Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • 26نومبر احتجاج کیس، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار
    • بی او پی کے شیئرہولڈرز کی 30 ارب روپے کے ایکویٹی انجکشن کی منظوری
    • یش ٹھاکر افغانستان سیریز اور ایشین گیمز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بن گئے
    • ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکن کامیاب ہوئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر
    • لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونیکا انکشاف
    • سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنیکا اعلان
    • جنرل ہسپتال ‘ جلدی سی ٹی سکین کرانے کے نام پر مریض سے 3500 روپے وصول کرنیوالا نوسرباز پولیس کے حوالے
    • پاکستان نے مینز جونیئر ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کر لیا
    • لامین یامال بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بی او پی کے شیئرہولڈرز کی 30 ارب روپے کے ایکویٹی انجکشن کی منظوری

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کامرس رپورٹر)دی بینک آف پنجاب کے شیئر ہولڈرز نے غیرمعمولی جنرل اجلاس میں حکومتِ پنجاب (“GoPb”) کی جانب سے
    رائٹس ایشو کے بجائے عام حصص کے اجرا کے ذریعے 30 ارب روپے تک کے ایکویٹی انجکشن کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ظفر مسعود نے شیئر ہولڈرز کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیے، جن پر شیئر ہولڈرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔بی او پی اس وقت پاکستان کے دس بڑے بینکوں میں سب سے کم کیپیٹلائزڈ بینک ہے، جس کا ٹئیر-1 کیپیٹل 99.9 ارب روپے جبکہ مجموعی اثاثے 2,952ارب روپے ہیں۔ مکمل ایکویٹی انجکشن کے بعد بھی بینک کی پوزیشن نویں رہے گی۔ کسی بھی بینک کی بیلنس شیٹ میں اضافے کی صلاحیت کا انحصار اس کے ٹئیر۔1کیپیٹل کی مضبوطی اور کم لاگت والے ڈپازٹس متحرک کرنے کی صلاحیت، دونوں پر ہوتا ہے۔ یہ دونوں عوامل ایک دوسرے سے منسلک ہیں کیونکہ قابلِ اطلاق کیپیٹل ایڈیکویسی اور لیوریج کی شرائط کے تحت ڈیپازٹس کو صرف آمدنی پیدا کرنے والے اثاثوں میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔لہٰذا اضافی ایکویٹی بی او پی کو اپنے کارپوریٹ، کمرشل، ایس ایم ای، زرعی، ہاؤسنگ، ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری کے کاروبار کے ساتھ ساتھ مجوزہ بیرونِ ملک ہول سیل بینکاری یونٹ میں بھی بڑے ڈپازٹ بیس کو محفوظ اور مؤثر انداز میں متحرک اور استعمال کرنے کے قابل بنائے گی۔ اس سے بینک کی بڑے بینکوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی مضبوط ہوگی، بالخصوص کم لاگت والے ڈیپازٹس کے حصول میں۔حکومتِ پنجاب کا یہ فیصلہ ایسے بینک پر اس کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو صوبائی خزانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ بی او پی نے 2021 سے اب تک 15 ارب روپے سے زائد کے منافع کی مد میں ڈویڈنڈ ادا کیا ہے، جس میں صرف 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 3 ارب روپے شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران حکومتِ پنجاب کی سرمایہ کاری کی قدر میں تقریباً سات گنا اضافہ ہوا، جبکہ 2025 میں بی او پی ایشیا میں بہترین کارکردگی دکھانے والا بینکنگ سٹاک رہا۔مجوزہ ایکویٹی انجکشن عمومی کاروباری ترقی کے لیے سرمایہ ہے۔ اس سرمائے کے تمام استعمال، بشمول حکومتی اداروں سے متعلق کاروبار، بینک کے معمول کے کریڈٹ، رسک، پرائسنگ اور منافع بخش ہونے کے معیارات کے تابع رہیں گے۔اس حجم کے رائٹس ایشو کے لیے تمام شیئر ہولڈرز سے نئے سرمائے کی ضرورت ہوتی اور سبسکرپشن، ٹائمنگ اور تکمیل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوسکتی تھی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حالیہ رائٹس ایشوز میں تقریباً 80 فیصد رعایت پر پرائسنگ کیے گئے۔ نومبر 2024 سے اب تک ہونے والے 10 رائٹس ایشوز میں سے صرف دو کو پریمیم پر پرائسنگ کیا گیا، اور دونوں کا حجم بی او پی کی مجوزہ پیشکش کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم تھا۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے براہِ راست سبسکرپشن سے سرمایہ کی مقدار، وقت اور عمل درآمد کے حوالے سے زیادہ یقین دہانی حاصل ہوتی ہے۔ یہ شیئرز مارکیٹ پرائس اور بریک اَپ ویلیو دونوں کے مقابلے میں پریمیم پر جاری کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں نئے شیئرز کی تعداد کم اور ڈائلیوشن بھی کم ہوگا۔ اقلیتی شیئر ہولڈرز کو اضافی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم وہ بہتر کیپیٹلائزڈ بینک کے فوائد میں مکمل طور پر شریک ہوں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے

      ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار

      دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.