بہاولپور (این این آئی) حلقہ این اے
168 بہاولپور5 میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں، ریٹرننگ افسر کے مطابق حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ27 ستمبر کو ہوگی۔ این اے 168 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
