Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • 26نومبر احتجاج کیس، وزیرِ اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ برقرار
    • بی او پی کے شیئرہولڈرز کی 30 ارب روپے کے ایکویٹی انجکشن کی منظوری
    • یش ٹھاکر افغانستان سیریز اور ایشین گیمز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بن گئے
    • ٹرمپ کا بڑا اعلان، ریپبلکن کامیاب ہوئے تو ہر بالغ امریکی کو 5 ہزار ڈالر
    • لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونیکا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبر نگار)پنجاب بھر کے مزارات کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی مبینہ خوردبرد کا
    سلسلہ تاحال جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق نذرانوں کی بھاری آمدن رکھنے والے اہم مزارات میں کیش کشادگی اور گنتی کے طریقہ کار پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ بعض نگرانوں اور منیجران کے درمیان مبینہ مالی معاملات اب اینٹی کرپشن کی ممکنہ کارروائیوں تک جا پہنچے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متعدد نگرانوں نے اپنے منیجران کے خلاف اینٹی کرپشن کے ذریعے کارروائی کرانے کے لیے خفیہ پلان تیار کرلیا ہے اور کئی کیسز میں مبینہ طور پر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد، پاکپتن، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور کوٹ مٹھن سمیت پنجاب کے بڑے اور اہم مزارات پر روزانہ بھاری نذرانہ جمع ہوتا ہے، تاہم کیش کشادگی کے دوران مبینہ طور پر ایسا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے جس سے اصل رقم، ریکارڈ شدہ رقم اور بینک میں جمع ہونے والی رقم کے درمیان فرق کی گنجائش پیدا ہوجاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر کیش بکس نگرانوں کے سامنے کھولے جانے کے باوجود کیش کی مکمل گنتی نگرانوں کے سامنے نہیں کی جاتی بلکہ انہیں مبینہ طور پر وہاں سے چلے جانے کا کہا جاتا ہے۔ بعد ازاں اگر کیش میں کمی ظاہر کی جائے تو نگرانوں سے مبینہ طور پر رقم پوری کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ بعض نگرانوں سے رقم وصول کرکے معاملہ ختم کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر فارم نمبر 4 پر نگرانوں کے دستخط خود کرنے یا مبینہ طور پر دستخطوں کی نقل تیار کرنے کی شکایات بھی موجود ہیں، جس کے باعث مالی ریکارڈ کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ میں ماضی قریب میں منیجر کریم نواز کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی اور گرفتاری کے بعد اب دیگر مزارات کے معاملات بھی زیرنگرانی آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب بھر کے متعدد مزارات کے منیجران اینٹی کرپشن کے شکنجے میں آسکتے ہیں۔اوقاف کے مزارات کی کروڑوں روپے کی ماہانہ آمدن کے حوالے سے بنیادی سوال یہ ہے کہ کیش کشادگی سے لے کر گنتی، فارم نمبر 4کی تکمیل، رقم بینک میں جمع کرانے اور روزانہ حساب کتاب تک پورے عمل کو کیمروں کی نگرانی، مشترکہ دستخط اور ڈیجیٹل ریکارڈ کے ذریعے شفاف کیوں نہیں بنایا جاتا؟ذرائع کے مطابق اگر پنجاب کے تمام اہم مزارات کی گزشتہ چند سال کی کیش کشادگی، فارم نمبر 4، بینک سٹیٹمنٹس اور روزانہ کیش ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے تو مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی اصل تصویر سامنے آسکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اینٹی کرپشن صرف منیجران تک پہنچتی ہے یا مزارات کی کیش کشادگی کے پورے نظام، نگرانوں اور دیگر ذمہ دار اہلکاروں کا بھی احتساب کیا جاتاہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا

      جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.