All posts by Khabrain News

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی

لاہور: بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دریائے سندھ پربھارت کی جانب سے 6 متنازع منصوبوں کی تعمیر پر پاکستان نے بھارتی انڈس واٹرکمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی انڈس واٹرکمشنرپی کے سکسیناکی مارچ 2022 میں آمدمتوقع ہے جو تکنیکی وفد کے ہمراہ سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت دریائے سندھ پر 12 میگاواٹ کا پن بجلی منصوبہ تعمیرکررہا ہے اور بھارت  19 میگاواٹ کا دُربک شیوک ہائیڈرو پاور منصوبہ بھی تعمیر کر رہا ہے جب کہ اس نے 24 میگاواٹ کے نیمو شلنگ منصوبے کی تعمیر کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی جانب سے 25 میگاواٹ کارگل ہنڈر مین،  19 میگاواٹ کے منگدم سنگرا اور  18.5 میگاواٹ کے سنُوک ہائیڈروپاور منصوبےکی تعمیرکابھی اعلان کیا گیا ہے جب کہ بھارت کے پاس انڈس ریوربیسن کےعلاوہ گنگا اور براہمہ پترا جیسےآبی نظام بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹرکمشنر نے 29 ستمبرکوبھارتی ہم منصب سےخط وکتابت کی۔

وزیراعلیٰ پختونخوا پولیس اسٹیشن میں جگہ جگہ نسوار کی گولیاں دیکھ کر برہم

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے پشاور کے تھانہ خان رازق شہید میں جگہ جگہ نسوار دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے گزشتہ روز اچانک تھانے پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے جگہ جگہ نسوار کی گولیاں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نسوار کی گولیاں دیکھ کر محرر اسٹاف کو معطل کردی

امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے، وزیرداخلہ

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے اور امید ہے کہ وہ پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے۔ 

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ کچھ نہیں ہونے والا، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، پانچواں سال قومی الیکشن کا ہو گا، ایک سال تو پرانی ناراضگیاں دور کرنے میں لگ جاتے ہیں، اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں، جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے، عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے وہ آرہا ہے کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، یہاں سے ہی گئے ہیں، یہی آنا ہے، تین لوگ یہاں ہیں سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں، شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتا ہوں، انہوں نے  آنا ہے تو آئیں ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے۔

حکومت کا چاول کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چاول کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزارت تجارت سمری ای سی سی کو بھیجے گی۔

ذرائع کے مطابق چاول کو انڈسٹری کا درجہ دینے سے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چاول کوانڈسٹری کا درجہ دینے سے بنکوں سے فنانسنگ سہولیات حاصل کرنے میں اس انڈسٹری کو کافی معاونت حاصل ہو گی، جبکہ اس سیکٹر کوانرجی سپلائی سمیت دیگر مسائل بھی حل ہوں گے۔

اس وقت 8.7 ملین ٹن  پاکستان میں چاول کی پیداوار ہے جس میں سے 3.5 ملین ٹن مقامی استعمال میں آتا ہے اگر اس فصل پر کام کیا جائے توچاول کی فصل ایکسپورٹ بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

یورپ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، امریکہ میں ایک دن میں 2 ہزار کے قریب ہلاکتیں

کورونا نے امریکا اور یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجادی، امریکا میں ایک ہی روز تین لاکھ تیرہ ہزار افراد وائرس سے متاثر اور دو ہزار کے قریب مریض ہلاک ہو گئے۔
کورونا دنیا بھر کے انسانوں میں موت بانٹنے لگا،اب تک 28 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 339 افرادکورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 54 لاکھ 30 ہزار 731 ہوگئی تاہم 25 کروڑ 18 لاکھ 6 ہزار 489 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
یورپ میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ اسی ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، برطانیہ ایک لاکھ انتیس ہزار، سپین ننانوے ہزار، اور اٹلی میں اٹھتر ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

نارکوٹیکس کنٹرول کی بڑی کارروائی،ٹینکر سے 30ہزار لٹر ساڑھے 4کروڑ کی شراب برآمد

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے چوہنگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار لٹرشراب سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا ہے۔ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کے احکامات اور ای ٹی او فیصل سندھو کی ہدایت پرانسپکٹر سید قمر حسن زیدی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے چوہنگ کے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ٹینکر نمبرایس ڈبلیو این،398کو روکا۔جس کو چیک کیا گیا تو اس میں سے 30 ہزار لیٹر شراب برآمدہوئی ہے۔ایکسائز ٹیم نے ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔پولیس نے شراب سے بھرا کنٹینر قبضے میں لے کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی نے انسپکٹر سید قمر الحسن زیدی اوران کی ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کا موت کے سوداگروں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہیگا۔

انتظامیہ بے بس، سیاح خوار، 50 ہزار گاڑیوں پر لاکھوں سیاح برفباری کے نظارے کرنے مری پہنچ گئے

برف کے سفید گالوں نے مری کے پہاڑوں کے حسن کو نکھارا تو ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق مری میں اس وقت 50ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں۔ مری میں 4ہزار گاڑیوں کی پارکنگ  سہولت موجود ہے۔

تحصیل انتظامیہ اورٹریفک  پولیس سیاحوں کی مددکر رہی ہے۔ مری میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکے لیے اہلکار موجود ہیں۔

مری دوران برفباری مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

حکام نے برفباری کا نظارہ کرنے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوران برفباری پھسلن کی وجہ سے ٹائر پر چین چڑھا کی ڈرائیو کریں۔ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

دوران برفباری ڈرائیور نگ کرتے ہوئے کسی بھی صورت ڈبل لائن  نہ بنائیں۔ مری روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفیاں نہ بنائیں۔

الزامات کی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں، حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوچکا: عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں وفاقی وزیرتعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمودنے ملاقات کی،جس مےںپنجاب کے تنظیمی امور،سیاسی صورتحال اوردیگرمعاملات پر تبادلہ خیال کےا گےا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔شفقت محمود نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو خراج تحسین پےش کےااور کہا کہ عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔آپ کا یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔آپ نے منصوبوں میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کرکے شفافیت کو فروغ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں ہر منصوبے میں مال بنایا گیا اورقومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکی تعمیرو ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کریں گے۔اس منصوبے پر 50ارب روپے لاگت آئے گی۔جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا۔الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوںنے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعو¶ں سے نہیں ہوتی۔پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبے کی نہروں مےں اضافی پانی کو استعمال مےں لانے کےلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے1873کے کےنال کمانڈ اےرےا رولز تبدےل کرنے کا اصولی منظوری دے دی ہے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نئے رولز کو کابےنہ سٹےنڈنگ کمےٹی برائے قانونی امورکی منظوری کے بعد پنجاب کابےنہ مےں پےش کےا جائے گا۔ 150سالہ پرانے اورفرسودہ قوانےن کو بدل کر جدےد تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کراےا جارہا ہے ۔کےنال کمانڈ اےرےا اےڈجسٹمنٹ رولز مےں ردوبدل سے کاشتکاروں کو بے پناہ رےلےف ملے گا ۔نہروں کا اضافی پانی استعمال مےں لائے جانے سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا۔انہوںنے کہا کہ اضافی پانی کے حصول کےلئے وےب سائٹ پر آن لائن درخواستےں دی جاسکےںگی۔پہلے آئےے ،پہلے پائےے کی بنےاد پر درخواستوں پر کارروائی ہوگی۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ز ےر صدارت وزےراعلیٰ آفس مےں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔سےکرٹری آبپاشی نے برےفنگ دی۔صوبائی و زےر آبپاشی سردار محسن لغاری ،پرنسپل سےکرٹری وزےراعلیٰ،سےکرٹری زراعت اورمتعلقہ حکام نے اجلاس مےں شرکت کی۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صدارت آج وزےراعلیٰ آفس مےں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس مےں وزےراعلیٰ عثمان بزدارکو اےجنسی فار بارانی اےرےا ڈوےلپمنٹ کی کارکردگی سے متعلق تفصےلی برےفنگ دی گئی۔اجلاس مےں ”آباد“ABAD کے ذرےعے بارانی علاقوں مےں آبی ذخائر/ڈےم بنانے کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ”آباد“ABADمےں بھرتی کی اصولی منظوری دے دی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے ”آباد“ABADکو کوہ سلےمان کے علاقے مےں دفاتر قائم کرنے اور بارانی علاقوں مےں لائےوسٹاک اورفشرےز کے فروغ کی ہداےت کی ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ دوردراز پہاڑی علاقوں مےں لائےوسٹاک ےونٹ قائم کرنے کے لئے” آباد“ معاونت کرے۔ دوردراز علاقوں مےں لائےوسٹاک کے فروغ سے غذائی ضرورےات پوری کرنے مےں مدد ملے گی۔ 13اضلاع کے کاشتکاروںاورمکےنوںکی کےپسٹی بلڈنگ کے لئے آبادنےشنل کانفرنس منعقد کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ بارانی علاقوں مےں آبی ذخائر کو بحال کرنے پرتوجہ ضروری ہے ۔”آباد“ سولر پاورواٹر پبمپنگ سسٹم کی تنصےب کا قابل عمل پلان وضع کرے۔بار انی علاقوں مےں وےلج اورلائےوسٹاک ڈوےلپمنٹ پراجےکٹس پر عملدرآمد ےقےنی بناےاجائے۔ دوردراز علاقوں مےں زےتون،بےری اوردےگر پھلدار درختوں کے باغےچے لگانے کا جائزہ لےا جائے ۔اجلاس مےں چےئرمےن پی اےنڈ ڈی ، پرنسپل سےکرٹری وزےراعلیٰ،ڈی جی آباداوردےگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے ایل اوسی اور عالمی سرحد پر 85سو بنکر بنالیے

لاہور(حسنین اخلاق)بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ 8500 سے زائد زیر زمین بنکر تعمیر کرلئے۔بی جے پی حکومت نے جموں، کٹھوعہ اور سامبا اضلاع میں سرحدی باشندوں کےنام پر 14,460 انفرادی اور کمیونٹی بنکروں کی تعمیر کو منظوری دی۔تمام بنکرز کنٹرول لائن پر واقع انٹرنیشنل بارڈر پر پونچھ اور راجوری گاو¿ں کے ساتھ واقع سرحدی دیہاتوںمیں بنائے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 9905 بنکروں میں سے 8444 انفرادی اور 1461 کمیونٹی بنکروں پر کام بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے منظور شدہ فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے عمل میں لایا گیا۔ اب تک تقریباً 8500 بنکر مکمل ہو چکے ہیں اور باقی بنکر تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں، جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت فیز II میں مزید 15000 کمیونٹی اور انفرادی بنکروں کی منظوری کے لیے جلد ہی مرکز سے رجوع کرے گی۔ حکام نے بتایا کہ یہ تمام بنکر آئی بی اور ایل او سی سے صفر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پرتعمیر کئے گئے ہیں اوربھارتی حکام نے ایک بار پھر عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ان بنکرز کو پاکستان کی طرف سے گولہ باری اور فائرنگ کی صورت میں سرحدی باشندے پناہ کے نام پر تعمیر کیا ہے ۔ بنکر کا تکنیکی ڈیزائن جنگ میں اکثر استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا مقابلہ کرتا ہے۔ بھارتی حکام نے خود اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ اس سال 25 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران جنگ بندی کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ جاریکردہ بھارتی اعداد و شمار کے مطابق اس سال جموں و کشمیر میں سرحد پر ہونے والی خلاف ورزیوں اور ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں سب سے کم ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ 3,323 کلومیٹر لمبی سرحد ہے جس میں سے 221 کلومیٹر انٹرنیشنل بارڈر اور 740 کلومیٹر ایل او سی جموں و کشمیر کے ساتھ ہے۔

ریکوڈک کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کا تاریخی ان کیمرہ اجلاس

پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی میں ان کیمرہ اجلاس ہوا۔ 

ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس 10 گھنٹے تک جاری رہا  جس میں 65 رکنی ایوان کے 42 ارکان ان کیمرہ سیشن میں شریک ہوئے۔

 ریکوڈک پراجیکٹ کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کا ان کیمرہ سیشن بہت سے سوالات چھوڑ گیا۔ وکلا برادری نے پراجیکٹ کی تفصیلات خفیہ رکھنے کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جب کہ اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادیوں نے بھی ریکوڈک معاملے پر ٹروتھ کمیشن بنانے کے مطالبات سامنے آئے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ان کیمرہ بریفنگ کا مقصد عوامی نمائندوں کو قومی اہمیت کے حامل منصوبے پر اعتماد میں لینا تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اور وفاقی اداروں نے ایوان کو بریف کیا۔ بلوچستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان اسمبلی میں ان کیمرہ بریفینگ کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت بند کمروں میں فیصلے کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔ ریکو ڈک سمیت تمام اہم صوبائی امور پر مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔ فیصلوں میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے جب کہ صوبے کے تمام فیصلے اپوزیشن ، پارلیمانی پارٹیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ہی کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ریکوڈک معاہدے میں کچھ خفیہ نہیں، عوام کے نمائندوں کو معزز ایوان میں پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے،  ہم بلوچستان کے نمائندے ہیں ، بلوچستان کے حقوق اور وسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ریکوڈک تانبے اور سونے کی کانیں بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی تانبے اور سونے کی کانوں میں سے ایک ہے۔ جس کے پاس 5.9 بلین ٹن تانبے اور سونے کے ذخائر کا تخمینہ ہے۔ آئی سی ایس آئی ڈی ایوارڈ کی مقدار آئی ایم ایف سے ملک کو دیئے گئے بیل آؤٹ پیکج کی طرح ہے۔

چاغی ریت کے ٹیلوں سے بھرا 44,748 مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔ ملک کے 1998 کے جوہری تجربات کی جگہ ہونے کے علاوہ، یہ اپنے بڑے معدنی وسائل کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق اب تک یہاں 23 معدنیات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے، ریکوڈک بلوچستان کے جادوئی پہاڑ ہیں۔

ریکوڈک اور ٹی سی سی( TCC ) کیس میں ملک کے سامنے سب سے اہم مسئلہ صرف ہرجانے کی مقدار کا تعین نہیں کر رہا ہے جو اسے عالمی بینک کے ایوارڈ کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس آئی سی ایس آئی ڈی (ICSID ) کی تعمیل میں ٹیتھیان کاپر کمپنی کو ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملک کے لیے اصل چیلنج گورننس کے بحران کی ذمہ داری کو تسلیم کرنا اور اسے قبول کرنا اور مستقبل میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

عالمی بینک کے سرمایہ کاری کے تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی مرکز آئی سی ایس آئی ڈی  نے جولائی 2019 کے اوائل میں پاکستان پر عائد 6 بلین ڈالر کے بھاری جرمانے کے نفاذ پر روک لگا دی تھی۔ عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹس آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس آئی سی ایس آئی ڈی کے ٹریبونل نے پاکستان کو ٹیتھیان کاپر کمپنی کو 4 بلین ڈالر سے زائد کا ہرجانہ اور پری ایوارڈ سود کے علاوہ 1.7 ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاکستان نے ٹیتھیان کاپر کمپنی کو ریکوڈک چاغی بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی لیز پر دینے سے غیر قانونی طور پر انکار کر دیا۔ ٹی سی سی نے پاکستان پر سزا کے نفاذ کے لیے پانچ مختلف ممالک کی عدالتوں سے بھی رجوع کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان نے مختلف بنیادوں پر ایوارڈ کی منسوخی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ پاکستان کی درخواست کے اندراج کے ساتھ ملک کو ایک عبوری ستارہ دیا گیا تھا۔

ریکوڈک کے حوالے سے ان سیشن اجلاس کے علاوہ خفیہ معاہدوں کو پریس کے حوالے کرنے کے مطالبے سامنے آئے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر سینٹر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے قیمتی معدنی دولت ریکوڈک کو ہتھیانے کے لئے معدنیات کی تلاش کی ایک اور کمپنی تشکیل دی جائے گی  جو ایک فرنٹ مین کا کردار کرے گی دراصل وہ سابقہ کمپنیوں کا متبادل ہوگا جس کا مقصد اس کمپنی کو فائدہ پہنچاکر اپنے مالی مفادات سمیٹنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے فلور پر وفاق کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی بریفنگ دراصل آئین کے آرٹیکل 172 اور آئل اینڈ گیس کے ریگولیشن 1948 کے منافی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت کے اتحادی پاکستان تحریک انصاف نے ریکوڈک کے معاملے پر ٹروتھ کمیشن تشکیل دینے اور معاہدے کو خفیہ نہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کیا ریکوڈک کے حوالے سے ایک نئے معاہدہ کرنے جارہی ہے یا سابقہ معاہدات سے آگاہی حاصل کررہی ہے یہ کسی نے بھی نہیں بتایا۔