اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چاول کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزارت تجارت سمری ای سی سی کو بھیجے گی۔
ذرائع کے مطابق چاول کو انڈسٹری کا درجہ دینے سے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چاول کوانڈسٹری کا درجہ دینے سے بنکوں سے فنانسنگ سہولیات حاصل کرنے میں اس انڈسٹری کو کافی معاونت حاصل ہو گی، جبکہ اس سیکٹر کوانرجی سپلائی سمیت دیگر مسائل بھی حل ہوں گے۔