All posts by Khabrain News

کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے، جنت مرزا

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے۔ ٹک ٹاکر جنت مرزا اور اداکارہ ایمن خان کے درمیان تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ایمن خان نے ایک انٹرویو کے دوران جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا۔ جنت مرزا نے ایمن خان کے تبصرے پر ایک تنقیدی ویڈیو بنائی جس میں ان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے‘‘۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال، جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے جنت مرزا کو بیوقوف کہتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے سچ کہا تھا اس پر ویڈیو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ صارف کے تبصرے پر جنت مرزا نے بھڑکتے ہوئے کہا میں نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لہذا اندازے لگانا بند کرو۔ جنت نے مزید کہا دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لیں۔ میں سب کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں کیوں سب پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں جج کرتی ہیں۔ وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں۔ اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا۔ جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایسے متنازع جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنےکی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔ عزت دیں اور عزت لیں۔

آئی سی سی تاحال ’’بگ4‘‘ سیریزکی تجویز سے لاعلم

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی تاحال رمیزراجہ کی ’’بگ4‘‘ سیریز کی تجویز سے لاعلم ہے، چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس نے کہا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی، جب تک یہ اندازہ نہ ہوکہ وہ کیا سوچ رہے ہیں اس پر تبصرہ کرنا مشکل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان، بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل4 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کروانے کی تجویز پیش کرنا چاہتے ہیں،ان کا خیال ہے کہ سالانہ ایونٹ سے ایشز کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے ساتھ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچز بھی باقاعدگی سے کروانے کا موقع ملے گا، ذرائع آمدنی بھی بڑھیں گے جو کرکٹ برادری کے کام آسکتے ہیں۔ ممکنہ پلان کیلیے سابق کپتان نے نیا فنانشل ماڈل بنانے کی بھی تجویز پیش کردی ہے۔ رمیزراجہ کا یہ بیان آسٹریلوی اور پھر پاکستانی میڈیا میں بھی توجہ کا مرکز بنا،اس کو سراہنے اور ناقابل عمل قرار دینے والے بھی میدان میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہوجائے تو دولت کی ریل پیل ہوسکتی ہے، دیگر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کسی ایسی پلاننگ میں اپنے بورڈ کو شریک نہیں ہونے دے گی جس سے پاکستان کا فائدہ ہو، دوسری جانب آئی سی سی اس تجویز سے ابھی تک لاعلم ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے کہا کہ اس آئیڈیے کے بارے میں ہماری چیئرمین پی سی بی سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی،جب تک یہ اندازہ نہ ہوکہ وہ کیا سوچ رہے ہیں اس پر تبصرہ کرنا مشکل ہوگا، میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں مگر فی الحال رمیز راجہ سے ہمارا اس معاملے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔

ورات کوہلی نے اسٹمپ مائیک پرغصہ نکال دیا، ویڈیو وائرل

کیپ ٹاﺅن: (کویب ڈیسک) بھارتی کپتان ورات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بیٹسمین کوآؤٹ نہ دینے کا غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ورات کوہلی اس وقت غصے میں آگئے جب تھرڈ ایمپائرنے ریویومیں جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگرکوناٹ آؤٹ قراردے دیا جسے فیلڈ ایمپائرآؤٹ دے چکے تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورات کوہلی تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پرآگ بگولہ ہوگئے اورسیدھے اسٹمپ پرلگے مائیک پرپہنچے اورکھری کھری سنا ڈالیں۔ ورات کوہلی کا مائیک میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔ بھارتی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے تھرڈ ایمپائرکوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پورا ملک ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہے۔

مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی میں نیشنل سکیورٹی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیا، بڑی محنت سے متفقہ قومی دستاویز تیار کی گئی، کوشش ہے عوام اور ریاست ایک راستے پر چلیں، مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، ماضی میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا گیا۔
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کو پالیسی بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پالیسی میں نیشنل سکیورٹی کو درست طریقے سے واضح کیا گیا ہے، ملک کو محفوظ بنانے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے پاس تربیت یافتہ فوج موجود ہے، کوشش ہے ریاست اور عوام ایک راستے پر چلیں، ملک کی معیشت کمزور ہوگی تو دفاع بھی کمزور ہوگا، مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی وجہ سے لوگوں پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، آئی ایم ایف سب سے سستے قرض دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فلاحی ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، ہماری ترجیح سب سے پہلے کمزور طبقے کو تحفظ دینا ہے، صحت کارڈ کے ذریعے ہم نے ہر خاندان کو تحفظ دیا، جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں ہیلتھ انشورنس فراہم کر رہے ہیں، سوائے سندھ کے تمام صوبوں میں صحت کارڈ دیا جا رہا ہے، ماضی میں بینک گھر بنانے کیلئے عام آدمی کو قرض نہیں دیتا تھا۔

کنٹینر پر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں لوٹ رہے ہیں: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏بجلی کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ قابل مذمت ہے، یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی نہیں نا اہلی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں کر رہے ہیں، اضافے سے صارفین پر 35 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏دوسری طرف پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جائے گا، عوام کو ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، اب عوام کو ریلیف تب ملے گا جب نااہل سرکار گھر جائے گی۔

پٹرولیم مصنوعات 4 سے 5 روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
مہنگائی میں پسے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی ہے، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ، وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا تھا۔

عوام پی ٹی آئی کو ان کی زندگیاں مشکل بنانے پر معاف نہیں کریگی: شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کو ان کی زندگیاں مشکل بنانے پر معاف نہیں کرے گی، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں دفن کر دیں گے۔
قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شیرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک کی پارلیمانی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، پہلے ہی تاریخی مہنگائی کی زد میں آنے والے عوام پر منی بجٹ مسلط کر دیا گیا۔

ن لیگ اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری الیکشن ثابت ہوگا: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری الیکشن ثابت ہوگا۔
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔ اُنہوں نے اپنے ٹویٹ میں شاکر شجاع آبادی کا شعر بھی لکھا توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ ۔

منافع خوروں کیخلاف ایکشن: گورنر پنجاب نے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اشیاء خوردونوش پر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت، گورنر چودھری سرور نے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ترامیمی آرڈننس پر دستخط کر دیئے۔
وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی 12 رکنی پر ائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کونسل میں 4 صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شامل ہونگے۔ وزیر برائے انڈسٹری، وزیر بر ائے لائیوسٹاک، وزیر خوراک اور ایگری کلچر کونسل کے رکن ہوں گے۔ پرائس کنٹرول کونسل سپیشل مجسٹریٹ اور دیگر حکومتی افسران کی کارکردگی کو بھی مانٹیر کر یگی۔
نئے ایکٹ کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو ایک ماہ سے سال تک سزا، ایک ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جر مانہ ہوگا۔ دوبارہ منافع خوری کے جرم پر کم از کم ایک سال سز اور کم ازکم 1 لاکھ روپے جر مانہ کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کر نیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے، منافع خوروں کیخلاف حکومتی ادارے سخت ایکشن لیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔

اسرائیلی فوجی نے فلسطینی سمجھ کر اپنے دو میجر مار دیئے

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی نے مقبوضہ کنارے میں سکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی 2 افسران کو ہلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے واقعے کو فرینڈلی فائرنگ قرار دے دیا، فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور اہلکاروں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دونوں میجر تھے۔