Author: Khabrain News

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا اللہ وسایا شہید نوجوانوں کے اہلخانہ’ مولانا مفتی محمد حسن ‘ اہالیان علاقہ سے اظہار تعزیت اور ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

پشاور(این این آئی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے بچوں کی تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے عملی اقدام اٹھایا ہے۔گورنر خیبرپختونخوااور پاکستان سویٹ ہومزکی مشترکہ کاوش سے فخرِ شہداء سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، پروگرام کے تحت شہداء کے بچوں کو پہلی جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دفاعِ وطن میں شہید ہونے والے پاک فوج، پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں کے بچوں کو انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم دی جائے گی، فخرِ شہداء سکالر شپ شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی اوران…

مزید پڑھیں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیر حراست یو این کارکن محمد الشامی کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائیں۔ محمد الشامی یو این کے انسانی حقوق کے شعبے میں ہی کام کرتے تھے۔محمد الشامی کی ہلاکت کو ایک ماہ گذر جانے کے بعد ان کے خاندان کو اس بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔ وولکر ترک نے یمنی حوثیوں سے کہا کہ اس معاملے کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید پڑھیں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے اقصائے مشرق میں ایران کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ترک فوجی جاں بحق ہو گیا۔ ترک وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے بتایا کہ فوجی یوسف ساہت اونلو سرحد عبور کرنے کی ایک کوشش کو روکنے کے لیے مداخلت کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں اقلیتوں اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں و تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انتہا پسند مودی کے باقی صفحہ6بقیہ نمبر 51 اقتدار میں بھارتی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی اور پرتشدد ہجومی کارروائیوں میں شدت برقرار ہے۔ بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا عناصر کا مسجد پر حملہ، نمازیوں پر تشدد اور املاک میں توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مسجد کے امام کو ہراساں کرنے کے ساتھ مسجد کو بم سے اڑانے اور نمازیوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔…

مزید پڑھیں

لاہور(این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں چلنے والی کمزور ہوا اور بھارت سے آنے والی ہوائیں فضائی معیار خراب کر رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے مانیٹرنگ، روک تھام اور فیلڈ انفورسمنٹ جاری ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر 3 صنعتی یونٹس کو سیل کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 16 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ 4 اینٹوں کے بھٹے مسمار کیے گئے ہیں، 8 کو سیل کیا…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) پاکستان پبلک ایکشن فورم نے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، تعلیم و انصاف تک رسائی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ترجیحات ہیں۔ چیئرمین آصف سلیم مٹھا نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات عوام کو بااختیار بنانے اور ان کے بنیادی مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ پاکستان پبلک ایکشن فورم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر عوام کی حقیقی آواز بننے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور:جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام حرمت مساجد و مزارات اولیاء کرام اور صوفیا کا پیغام امن کانفرنس میں ڈاکٹر ابوالخیر زبیر’ میاں جلیل احمد شرقپوری’محمد نعیم جاوید نوری اور دیگر علماء ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی مضبوط ریاست، آئین کی بالادستی اور جمہوری پارلیمانی روایات پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور مضبوط اور مستحکم ریاست ہے،پارلیمانی کمیٹیاں قانون سازی اور پارلیمانی جمہوریت کا لازمی جزو ہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سرزمینِ بے آئین کو آئین دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر کی اسلام آباد آمد پر سینیٹر انوشہ رحمان اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل نے اْن کا استقبال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ کل وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے چینی وزیر دورہ

مزید پڑھیں