امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان استنبول میںتقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
Author: Khabrain News
ملتان (خبرنگار) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور باہمی تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی ترقی، طویل المدتی منصوبہ بندی اور معاشی تبدیلی کا تجربہ پاکستان کے قانون ساز اور پالیسی ساز اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے قابلِ قدر رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ پاکستان چائنا ریسرچ سینٹر فار پارٹی اینڈ اسٹیٹ گورننس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین…
اسلام آباد(آئی این پی ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں جزوی ابرآلود جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور صبح و رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔اسلام آباد…
سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ایک نوجوان کی نظر بندی برقرار رکھتے ہوئے اس کی درخواست مسترد کردی جس سے من مانی نظر بندیوں کے مقدمات میں عدالتی ریلیف کی فراہمی پر سنگین سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس راج نیش اوسوال نے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد راتھر کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی برقرار رکھی۔ انہیں گزشتہ سال 7 مئی کو ضلع مجسٹریٹ پلوامہ کے حکم پر اس بنیاد پر نظر…
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کے تحت امریکی فورسز نے اب تک 144 تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کرایا ہے۔سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان جہازوں کا رخ ناکہ بندی کی پابندی یقینی بنانے کے لیے موڑا گیا جبکہ طیارہ بردار بحری جہاز جارج واشنگٹن بھی ناکہ بندی پر عمل درآمد میں معاونت کر رہا ہے۔بیان کے مطابق یہ تعداد رواں ماہ کے آغاز میں بتائے گئے 135 جہازوں سے زیادہ ہے۔
شانگلہ:سپن غر جنگلات سے ڈھکی پہاڑی سلسلوں کے دامن میں واقع خوبصورت وادی کا ایک دلکش منظر۔
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت، انتخابی اصلاحات کی کوششوں اور حکومتی معاشی دعوئوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے پارلیمنٹ کی جانب سے کی جانے والی انتخابی اصلاحات کی شفافیت اور قانونی حیثیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کی کیا حیثیت ہے جو خود مبینہ جعلی فارم 47 پر قائم کی گئی ہو؟۔انہوں…
لاہور( این این آئی)پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کل ( منگل) کو ہوں گے ۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے رابطہ کر کے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کی جانب سے مذاکرات کے نکات کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنی اپنی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے ۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم حکمرانوں پر سب سے بڑی ذمے داری انصاف کرنا اور اللہ کو راضی رکھنا ہے۔لاہور میں ملکی نظام ری سیٹ ہونے جا رہا ‘ معاملات میں بہتری آئیگی : محسن نقویایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جب آپ کسی عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو عوام کو جواب دے ہونا ہوتا ہے، عہدوں پر موجود ہونے والوں پر بہت ذمے داری ہوتی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ بہت بات کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی آئی ٹی کمپنیز کو بڑھانا چاہیے، میں…
امریکہ میں150 سے زائد افغان شہریوں کو براستہ پاکستان کابل ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
