Author: Khabrain News

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں کائونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب 12 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا، جس سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سرویلنس ڈرون جلو موڑ کی طرف سے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی جانب آیا۔حکام نے بتایا کہ جدید ساختہ سرویلنس ڈرون ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گر گیا۔ ڈرون کی مدد سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی جاری تھی۔سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی…

مزید پڑھیں

تہران(این این آئی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالثین ایرانی شرائط پر اپنی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے پیغام کا اعلی سطح کے اجلاس میں محتاط جائزہ اور تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، وینس کے پیغام کے پیچھے اگر ایندھن کی تقسیم کا مقصد ہے تو یہ امریکا کی سابقہ غلطیوں کے ساتھ ایک اور غلطی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فریق کی وسیع مکالمے کی کوشش کو مثبت قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے، ایرانی شرائط…

مزید پڑھیں

تہران(آئی این پی)ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 کو مخالف گروہوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی ایک قرارداد کی بنیاد پر اور برطانوی حکومت کے اقدامات کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔وزارت نے اعلان کیا کہ برطانوی بحریہ اور رائل ایئر فورس کو تہران کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔یہ اقدام ایران کے جوابی کارروائی کے قانون کے تحت اٹھایا…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر حلے پر ہیں لیکن ان پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ہیلووین پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ معاہدہ کرتے ہیں اور پھر مکر جاتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ کیا وہ کوئی معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کی۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان بہادر لوگوں کی جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وطن کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرایا اور پاکستان سے وابستہ ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی۔یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام، خاص طور پر نوجوان نسل، لڑکیوں اور خواتین کو اپنے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،اس…

مزید پڑھیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر دِلی مبارکباد دی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کے لیے قابل تحسین قربانیاں پیش کیں ـیکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری، عزم، حوصلے اور آزادی کی جدوجہد کی علامت ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہوں۔گلگت بلتستان پاکستان کا…

مزید پڑھیں

گلگت(این این آئی) گلگت بلتستان میں یکم نومبر کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔یکم نومبر 1947 کو گلگت سکائوٹس اور مقامی جانبازوں نے ہندوستانی فوج کے خلاف دلیری اور پوری قوت سے مقابلہ کیا اور علاقے میں پاکستانی پرچم لہرایا، ایک سال کی جدوجہد کے بعد 14 اگست 1948 کو بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا۔جنگِ آزادی کے دوران گلگت بلتستان کے بہادر جوانوں نے دشمن کو شکست دی اور اپنی سرزمین کو بھارتی تسلط میں جانے سے روک دیا۔جنگِ آزادی گلگت بلتستان کے دوران لڑی جانے والی جنگیں عالمی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار عدیلووچ سعیدوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔اسحاق ڈار نے ازبکستان کو 2026ـ2027 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔جواب میں، وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے پاکستان کے لیے ازبکستان کی حمایت کا اظہار کیا، کیونکہ پاکستان نے 2026ـ2027 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت سنبھالی ہے۔دونوں وزراء نے ایس سی او کونسل آف ہیڈز…

مزید پڑھیں