تلہ گنگ (نمائندہ خبریں)الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص بے ہوش ہو گیا، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے متاثرہ شخص ہوش میں آ گیا۔ واقعہ ہائی وے آفس کے قریب 44پیش آیا۔ 32 سالہ ماجد ولد الطاف ایک دکان پر کام کرتا تھا، پانی پینے کے لیے الیکٹرک واٹر کولر کے پاس گیا، کولر کو ہاتھ لگاتے ہی اسے شدید کرنٹ لگا جس کے باعث وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو کر گر پڑا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کا موقع…
Author: Khabrain News
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا،روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے،راولپنڈی پولیس میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔
جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں*7 کاروائیوں کے دوران 10 ملزمان گرفتار کاروائیوں میں 33.86 کلوگرام منشیات برآمد*کاروائیاں* باچاخان ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 2 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان پر مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے 12 کلوگرام آئس برآمدکرنل شیر خان انٹرچینج صوابی کے قریب گاڑی سے 2 ملزمان 10.8 کلوگرام افیون کے ساتھ گرفتار پشاور میں گلبہار فلائی اوور جی ٹی روڈ کے قریب موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار سیکٹر…
ٹیکسلا(بیوروریپورٹ ) سابق ٹکٹ ہولڈر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ PPـ13 واہ کینٹ راجہ سرفراز اصغر نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی، جبکہ ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر آف پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک سے بھی ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بالخصوص حلقہ PPـ13 واہ کینٹ کے علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل،…
لاہور (این این آئی) سیف سٹیز اتھارٹی نے طبی ایمرجنسی میں شہریوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کیو آر پینک بٹنز کی تنصیب شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ہسپتالوں میں پینک بٹنز مرحلہ وار نصب کیے جارہے ہیں جنہیں سکین کرکے شہری براہِ راست سیف سٹی اتھارٹی سے رابطہ کر سکیں گے۔ پینک بٹن سکین کرنے پر متعلقہ ہسپتال کی تفصیلات شہری کے موبائل فون پر ظاہر ہوں گی۔ شہری اپنا موبائل نمبر درج کرکے ہیلپ لائن 15پر کال، لائیو چیٹ یا ویڈیو کال کے ذریعے بلڈ…
لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے اور صرف عدالت بند ہونے کا عذر کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 163کے تحت بغیر وارنٹ کارروائی کا جواز نہیں بن سکتا۔ جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس محمد اجمل زاہد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کی ریفرنس درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جسے عدالتی نظیر بھی قرار دیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسٹمز ایکٹ 1969ء…
تلہ گنگ(نمائندہ خبریں) تھانہ ٹمن پولیس نے موضع کوٹگلہ کے قریب نالہ گبھیر میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ موقع سے سونا نکالنے کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینری اور دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر نمبر 297/26 کے مطابق 30 اکتوبر 2026 کو علی الصبح تقریبا ساڑھے چار بجے پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ نالہ گبھیر میں چند افراد خفیہ طور پر ریت سے…
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جدید خلائی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سائنسی معلومات اور قدرتی آفات سے متعلق پیشگی وارننگ کے نظام کی موجودگی کے باوجود انسانی جانوں کا بڑے پیمانے پر ضیاع لمحہ فکریہ ہے، صرف وارننگ جاری کرنا کافی نہیں بلکہ اسے بروقت متعلقہ اور متاثرہ افراد تک پہنچانے کے ساتھ خطرات سے بچائو کے لیے موثر اقدامات اور فالو اپ بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔ہفتہ کو خلائی ٹیکنالوجی برائے ارلی وارننگ، کلائمیٹ ایکشن اور ڈیزاسٹر رسک اسیسمنٹ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس…
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم اگر بہتری اور عوامی مفاد کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی اس کی ضرور حمایت کرے گی، تاہم تاحال ترمیم کا کوئی مسودہ ان کے سامنے نہیں آیا۔پاکستان فرسٹ فرنیچر ٹریڈ شو کے دوسرے روز بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال فرسٹ ایکسپو آزادی کے نام سے منعقد کی گئی تھی، جبکہ اس سال اس کے دوسرے ایڈیشن کو علامہ اقبال سے منسوب کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ…
