Author: Khabrain News

ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی )ٹیکسلا میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں گاڑی سڑک پر کھڑی کرنے جیسے انتہائی معمولی اور ادنی تنازع پر مبینہ طور پر قانون کے بے لگام محافظوں نے سفاکی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے نوجوان اکمل خان کو اس کے معصوم اور کمسن بچوں کے سامنے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ورثا کے دل دہلا دینے والے انکشافات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے اس گردانہ اور بے رحمانہ تشدد کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیانوجوان کی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا، کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی و دیگر شہر پھیلاو کا شکار ہی بڑے شہر ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے شہروں کے عالمی دن کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث بڑے شہروں کے بے پناہ مسائل بھی ہیں، شہری بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 اکتوبر ورلڈ سٹیز ڈے کے طور پر منایا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی)سٹی رپورٹر(جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ پیر ودھائی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے جو کسی دوسرے ادارے کو منتقل نہیں ہونے باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 15 دی جائے گی اور نہ ہی لاری اڈا کی آمدن کسی دوسرے ادارے کے حوالے کرنے کی اجازت دی جائے گی،ضلع انتظامیہ کے جبرا کیے گئے فیصلوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماں سابق یو سی چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے اپنے ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس میں کیا گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں راجہ مقصود،یاسین خان،چوہدری زبیر،راجہ شاہد لطیف،ڈاکٹر شفقت محمود،راجہ ارشد،تحسین…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ڈی جی والڈ سٹیز اتھارٹی نجم الثاقب اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ نیلا گنبد منصوبے کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبے کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دورے میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز، چیف انجینئر ٹیپا اور اسسٹنٹ کمشنر عامر لیاقت بھی شریک تھے۔ حکام نے نیلا گنبد اور گردو نواح میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی، شہری ماحول کی بہتری اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے مختلف محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (عرفان طاہر چوہان سے)جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں، نشے کے عادی افراد، جیب تراشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات، مشتبہ اشیا اور دیگر سامان برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر شروع کیے جانے والے اس آپریشن کے دوران 37 چھریاں، 22 کٹر، 17 لائٹر، لوہے کے 22 ٹکڑے، 30 انجیکشن، آئس کے استعمال میں آنے والے 20 گلاس، 3 موبائل فون، 20 ڈنڈے، 25 قینچیاں اور 30 بور کے 3 کارتوس برآمد کیے گئے۔ اس…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا ہفتہ کے روز معمول کا طبی معائنہ کیا گیا پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکٹر محمد عارف سمیت پیرا میڈیکل سٹاف پر موجود خصوصی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین اور بشری بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا جیل ذرائع کے مطابق اس موقع پر سابق چیئرمین اور بشری بی بی کی ملاقات بھی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جبکہ سابق چیئرمین اور بشری بی بی کا مکمل طبی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی ساختہ رکشوں اور گاڑیوں کی فلپائنی مارکیٹ میں انٹری ہوگئی اور پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کی سمت ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت فلپائن میں پاکستانی ساختہ رکشوں اور دیگر گاڑیوں کی آمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔پاکستانی کمپنی سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے فلپائن میں اپنا پہلا بیرونِ ملک مینوفیکچرنگ اور اسمبلی پلانٹ قائم کیا، فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے صوبے لگونا کے شہر بیان میں پلانٹ کا افتتاح کیا۔فلپائن…

مزید پڑھیں

کلرکہار(نمائندہ خبریں)کلرکہار میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، تین روز کے دوران 23 بکریاں چوری، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی,تھانہ کلرکہار کے نواحی علاقوں رتہ شریف اور بھٹی گجر میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف تین روز کے دوران نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی 23 چھوٹی بڑی بکریاں چوری کرکے لے گئے، جبکہ چند روز قبل پپلی گاں کی مدنی مسجد سے بیٹریاں بھی چوری ہونے کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ مسلسل وارداتوں کے باعث اہل علاقہ میں خوف و تشویش پائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی…

مزید پڑھیں