Author: Khabrain News

فتح جنگ (بیورو رپورٹ)اٹک میں سی سی ڈی کی بڑی کارروائی، کوٹ فتح خان دوہرے قتل کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی ٹیم پر اوڈھ گینگ کے خطرناک ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دوہرے قتل کی واردات کا ماسٹر مائنڈ حق نواز اپنے ایک ساتھی سمیت اپنے ہی دیگر ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا بھٹیوٹ روڈ بحد رقبہ بوٹا گاؤں (صدر اٹک) 1) حق نواز عرف حقو ولد فتح محمد قوم مسلم شیخ سکنہ مٹھہ کھوہ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)معزز عدالتوں نے چھے منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالتوں نے چھے منشیات سپلائرز کوسزائیں سنادیں، مجرم یحیی کو 10سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 2کلو400گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے ستمبر2025 میں گرفتار کیا تھا، مجرم غلام علی کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 420 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ روات پولیس نے جنوری 2026 میں گرفتار کیا تھا،مجرم واجد کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی…

مزید پڑھیں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اتحاد تنظیمات المدارس کے صوبائی صدر مولانا حسین احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں مدارس کے حوالے سے نئی پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مدارس کی رجسٹریشن 3 ماہ میں مکمل کرنے کے لئے فارم تقسیم کئے جارہے ہیں اور رجسٹریشن فارم کے لئے دو دن کی مہلت دے کر مدرسہ بند کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن قانونی تقاضہ ہے جس سے کبھی انکار نہیں کیا تاہم ہمیں رجسٹریشن کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزارت مواصلات کی ذمہ داریاں سنبھالتے وقت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا سالانہ ریونیو 66 ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 164 ارب روپے ہو چکا ہے۔ این ایچ اے کے ریونیو میں اس نمایاں اضافے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کیونکہ اسی آمدن سے ملک بھر میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صرف باتوں اور تقریروں سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ عملی طور پر کام کرنا پڑتا ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ میں کاروباری برادری کا بھی نمائندہ ہوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ممتاز شخصیات، ادیبوں، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماں نے اسلام آباد میں سید بابر علی کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں محمد اظفر احسن کی تصنیف سید بابر علی: ایک صدی کا خراجِ تحسین کی رونمائی کی گئی۔ یہ کتاب پاکستان کے ممتاز صنعت کار، ماہرِ تعلیم اور سماجی خدمت گزار سید بابر علی کی زندگی اور قومی خدمات کا احاطہ کرتی ہے۔ تقریب کا اہتمام کارپوریٹ پاکستان گروپ اور نٹ شیل گروپ نے کیا تھا۔تقریب میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ کسی قومی ہیرو کو اس کی زندگی…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) پاکستان میں جاپان کے سفیر آکامَتسو شوئیچی نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے مستقبل میں مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق تجاویز موصول ہونے کے منتظر رہیں گے۔ جاپانی سفیر کے ہمراہ ان کی اہلیہ مسز آکامَتسو اور سفارتخانہ جاپان کے شعبہ ثقافت و اطلاعات کی سربراہ تاکاکو ساتو بھی موجود تھیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکائو جاری ہے جبکہ صوبے بھر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، غیر معیاری پلاسٹک اور دھواں چھوڑنے والے دیگر ذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ مزید موثر بنا دی گئی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق میٹریل لے جانے والی ٹرالیوں کو کور کرنے کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 14روپے کمی سے 541روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے373روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 241روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔

مزید پڑھیں

لاہور(ویب ڈیسک) نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ موسم سرما میں غیر ضروری طور پر توانائی استعمال نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ توانائی بچانے کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات کر کے ہم قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کیوجہ سے پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں ہم حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مقبول فیصلے کرنے کی بجائے زرمبادلہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے اور عدالت میں غلط بیانی سے متعلق دو توہین عدالت کیسز سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ عدالت میں غلط بیانی پر سی ڈی اے ممبر سٹیٹ زمان ووٹو کے خلاف توہین عدالت کیس 3 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی تین نومبر کو مقرر کی گئی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری محمد شریف کی درخواست پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کیس مقرر…

مزید پڑھیں