ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی کو 200 کروڑ کے بھتہ خوری کیس میں بطور سرکاری گواہ طلب کرلیا ہے۔دلی کی راوس ایونیو کورٹ نے 34 سالہ نورا فتحی کو مبینہ ٹھگ سکیش چندرشیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں طلب کیا ہے۔ سکیش چندرشیکھر پر روہینی جیل میں رہتے ہوئے جعلی سرکاری افسر بن کر رین بیکسی کے سابق پروموٹر کی اہلیہ سے 200 کروڑ روپے بٹورنے کا الزام ہے۔اس معاملے کی تحقیقات دلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) کے سپر د ہے، اس معاملے میں نورا فتحی نے پولیس کو…
Author: Khabrain News
ممبئی(شوبزڈیسک)چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالے بالی ووڈ کے نامور اداکار پاریش راول نے حال ہی میں اپنی فلم پاسٹ ٹینس کے پریمیئر کے دوران اپنے فلمی سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ۔ فلم فیسٹیول کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں جب ان سے فلموں کی تعداد سے متعلق پوچھا گیا۔ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں کل تعداد یاد نہیں لیکن انہیں صرف اپنی اچھی فلمیں یاد ہیں، جن کی تعداد محض 11 ہے۔انکے بیٹے آدتیہ راول نے بھی تصدیق کی کہ انہوں نے ان پسندیدہ فلموں کی گنتی کر…
اداکارہ شردھا کپور فلم ایٹھا میں ایک لاونی رقاصہ کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یہ فلم مہاراشٹر کی انتہائی مشہور لوک فنکارہ وٹھا بائی بھا مانگ نارائنگاں کر کی زندگی کے واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ ممبئی کے دادار میں واقع تاریخی پلازہ سینما میں ایک خصوصی تقریب کے دوران ہدایت کار لکشن اتیکر کی اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا، جس میں تماشہ اور لاونی کی اس تاریخی فنکارہ کی غیر معمولی زندگی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ٹریلر کی رونمائی کی تقریب میں شردھا نے لوک فنکارہ کے…
لندن ( شو بز ڈ یسک ) برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو، امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل شدید مشکلات میں گِھر گئے، تھامس کے نام پر میکسیکو کے ساحلی شہر روساریتو میں کرائے پر لیے گئے ایک گودام سے کم عمر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر، رسائل اور دیگر مشتبہ مواد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اخبار کے نمائندوں نے اس گودام تک رسائی حاصل کی ہے جو تھامس مارکل نے 2017 میں کرائے پر لیا تھا، بتایا گیا ہے کہ تھامس گزشتہ 2 سال سے اس کا کرایہ…
لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے پہلی بار شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات اور شادی کے منصوبوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔بھارتی شو کافی ود کرن کے نویں سیزن میں اداکارہ نے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو زیادہ نمایاں نہیں کرنا چاہتیں، تاہم اپنے تعلقات کو مسلسل چھپانا بھی ضروری نہیں سمجھتیں۔شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ کم از کم اگلے دو سے تین سال تک شادی نہیں کریں…
برلن،روم (آئی این پی)جرمنی میں بھی نوجوانوں کی جانب سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی ہے، جہاں ہفتے کے روز ملک کے 34 شہروں میں مظاہر ے کئے گئے ۔ منتظمین کے مطابق ان مظاہروں میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن کا مطالبہ بہتر تعلیمی سہولیات، بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی اور نوجوانوں پر اضافی بوجھ ختم کرنا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں یہ مظاہرے ایک نوجوانوں کی تنظیم جن زی ریگلٹ کے زیر اہتمام کیے جا رہے ہیں۔ اس تحریک کا مقصد نوجوان نسل کے مسائل…
لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم’ پاکستان میں جاپانی سفیر آکائنسوشوئیچی کو سووینئر پیش کررہے ہیں۔
اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے تقریباً 4 ہزار 400ارب روپے وصول کرلئے۔ اعداد و شمار کے مطابق وصولی مقررہ ہدف سے 227 ارب روپے زیادہ رہی،رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 676 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 542 ارب، 2023-24 میں 960 ارب اور 2024-25 میں ایک ہزار 161 ارب روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی، مالی سال 2025-26 میں یہ وصولی بڑھ کر ایک ہزار 567 ارب روپے تک پہنچ…
لاہور (این این آئی) لاہور میں فضائی آلودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ آلودگی کے اعتبار سے برکی روڈ اور اطراف کے علاقے 520 اے کیو آئی کے ساتھ سرفہرست رہے، گلبرگ میں 457 اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اطراف میں 392 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ سمن آباد میں 363، ڈیفنس میں 332، ماڈل ٹائون میں 324، اقبال ٹائون میں 304 جبکہ اچھرہ اور اطراف کے علاقوں میں اے کیو آئی 281…
پشاور(این این آئی) سیکرٹری اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ناگزیر، جب پارلیمنٹ میں ہیں تو کمیٹیوں سے نکلنے کا کیا جواز ہے؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیکرٹری اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے بھی تمام پارلیمانی کمیٹیوں میں شمولیت کی حمایت کر دی، کہتے ہیں پارلیمانی کمیٹیوں میں رہ کر مؤقف دیا جا سکتا ہے، کمیٹیوں سے باہر نکلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کیلئے بھیجا، تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کی بھرپور تیاری کرے، سیاسی رویوں میں تلخی…
