Author: Khabrain News

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن کو قتل کرنے کے کیس کا مرکزی ملزم سرفراز مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ سی سی ڈی کے مطابق مدو خلیل روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی، اس دوران ملزمان کا ایک ساتھی زخمی ہوا اور 3 فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) ملک بھر کے 97 مخصوص اضلاع میں ذیلی قومی انسداد پولیو مہم (کل) 2 نومبر پیر سے شروع ہوگی۔ رواں سال کی تیسری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 2 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک کے 97 مخصوص اضلاع میں 2 کروڑ 39 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب کے 13 اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، جبکہ سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا…

مزید پڑھیں

لاہور (پ ر) چیئرمین و صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ابراہیم حسن مراد نے طلبہ کو اے آئی کے ذریعے ٹیوشن اور کیریئر کونسلنگ 24 گھنٹے بلامعاوضہ فراہم کرنے کے لیے اپنی جدید اے آئی ٹیکنالوجی حکومت پنجاب کو مفت مہیا کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ اسے صوبے کے طلبہ اور گریجوایٹس کے ساتھ ساتھ دیگر یونیورسٹیوں میں بھی شروع کیا جاسکے۔ یو ایم ٹی میں تعلیم کے ساتھ مستحق طلبہ کی مالی معاونت بھی ہماری ترجیح ہے۔ یونیورسٹی کے 64 فیصد طلبہ کسی نہ کسی شکل میں سکالرشپ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ آئی…

مزید پڑھیں

سیالکوٹ(خبریں ڈیجیٹل) پنجاب میں دفعہ 144 جبکہ فراز سپورٹس اسٹیڈیم میں انعامات کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 13 افراد زخمیسیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پر واقع فراز سپورٹس اسٹیڈیم میں معروف ٹک ٹاکر "پتلو” کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ تین روز سے مختلف پروگرام جاری تھے۔ اسی سلسلے میں فینز اور فالوورز کے لیے انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی دفعہ 144 کے باوجود تقریب کی اجازت کس نے دی ، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے باعث اسٹیڈیم میں رش بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کا گیٹ مقررہ وقت سے…

مزید پڑھیں

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گرانڈ میں ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے بھگدڑ کے افسوسناک واقعے پر سیالکوٹ پولیس نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مسٹر پتلو سمیت 9 افراد کو نامزد کر دیا، جبکہ 40 سے 45 نامعلوم سکیورٹی گارڈز کو بھی مقدمے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ موترہ میں ایس ایچ او انسپکٹر مبین احمد…

مزید پڑھیں

دوحہ(این این آئی)بیرون ملک سیاحت کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے قطر ایک ایسی سہولت فراہم کر رہا ہے جس کے تحت وہ پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ملک پہنچنے پر مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے یہ سہولت دی جاتی ہے، تاہم اس کے حصول کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کی آمد پر مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جاتا ہے جس کی مدت زیادہ سے زیادہ 30…

مزید پڑھیں

کراچی(این این آئی) ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والی غیر ملکی پرواز میں ایک مسافر کی جانب سے دورانِ پرواز ہنگامہ آرائی اور عملے کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، جس پر دیگر مسافروں نے شکایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے کراچی آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ سفر شور شرابا شروع کردیا اور مبینہ طور پر عملے کے ساتھ بدتمیزی کرتا رہا۔دیگر مسافروں نے مسافر کے غیر مناسب رویے اور حالت پر پرواز کے عملے سے شکایت کی۔ پرواز کی کراچی آمد پر متعلقہ عملے نے مبینہ طور پر نشے میں دھت مسافر کو تحویل میں لے…

مزید پڑھیں

سرینگر (این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی مختلف حیلے بہانوں سے ضبطی کا سلسلہ مسلسل تیز ہوگیا ہے، انتظامیہ نے تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں دو کشمیریوں کے گھر ضبط کر لیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ منوج سہنا کے احکامات پر ضلع کے علاقے شیشی پورہ میں عبدالرشید بٹ کا قریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا دو منزلہ گھر جبکہ اسی ضلع کے علاقے اشمقام میں محمد یوسف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(خبریں ڈیجیٹل) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے ملاقات کی۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی قیادت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی، پی ٹی آئی ایم این اے بیرسٹر عمیر نیازی بھی وفد میں شریک تھے، امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے پی ٹی آئی رہنماں سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں

صنعا، نیویارک (آئی این پی) یمن کی حکومتی فورسز نے کہا ہے کہ حوثیوں نے عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور صدارتی محل کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز کے ترجمان ماجد النزیلی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا مسلسل یمنی عوام کی املاک اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ادھر یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی انصار اللہ گروپ کے بار بار حملوں کی مذمت کرے اور شہریوں…

مزید پڑھیں