Author: Khabrain News

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزارت داخلہ نے اظفر علی ناصر کو سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (SMPRA) کا چیئرپرسن مقرر کردیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اظفر علی ناصر کی تعیناتی 5 برس کے لئے کی گئی ہے۔چیئرمین ایس ایم پی آر اے کی تقرری پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2025 کے تحت کی گئی۔ سید اظفر علی پنجاب میں نگران حکومت کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اگر پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی سونپی گئی ذمے داریاں نہیں نبھا سکتے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کہا جو لوگ تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتے وہ استعفیٰ دے دیں ،یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان تک رسائی ہو، نہ دوائی ہو نہ ان کی رہائی ہو اور ہم سارے یہاں صمم بکم بن کے بیٹھے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان تک رسائی چاہیے جس…

مزید پڑھیں

برلن (این این آئی)جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جی 20 کے بیشتر ممالک کا مقف ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کے بیشتر ممالک بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔انہوں نے حوثیوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روس پر بھی زور دیا کہ وہ بحیرہ اسود میں حملوں کے ذریعے عالمی غذائی تحفظ کو تباہی کی طرف دھکیلنے سے باز آئے۔

مزید پڑھیں

نئی دلی(این این آئی)کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ”لوک سبھا” میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ حزب اختلاف کے مجوزہ احتجاج میں شرکت کیلئے لوگوں کو دلی آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کل یکم نومبر کو تمام اپوزیشن جماعتیں دلی کے رام لیلا میدان تک مارچ کریں گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میںسیاسی اور غیر سیاسی ہر طبقے کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، امیت…

مزید پڑھیں

نصیرآباد (این این آئی) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں 2 کاشت کاروں کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کاشت کاروں کے اغوا کا واقعہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پیش آیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیر آباد غلام سرور مینگل کے مطابق مغوی کاشت کار زمینوں پر کام کر رہے تھے۔ غلام سرور مینگل نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ڈی ایس پی کے مطابق مغوی کاشت کاروں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،مولانا کا غیر قانونی تجاوزات کا دفاع کرنا مناسب نہیں ،تجاوزات کسی کی بھی ہوں، زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک فائیو سٹار ہوٹل کی غیر قانونی تعمیر کی دیوار بھی گرائی گئی ہے، جبکہ پشاور میں کاروباری شخصیات کی جانب سے قائم غیر قانونی تجاوزات بھی مسمار کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(آئی این پی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکا میں پناہ لینے والے 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے زبردستی افغانستان واپس بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ان افغان شہریوں میں امریکا کی سابق افغان حکومت کے اتحادیوں کے رشتہ دار اور اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز نے نام ظاہر نہ کرنے والے تین امریکی افسران حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈی پورٹیشن کی پہلی پرواز دو نومبر کو روانہ ہونے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات شروع ہونے سے دو دن قبل اتوار کے دن کے لیے ریاستِ کنساس اور آئیووا میں اپنی انتخابی مہم کے شیڈول میں دو انتخابی ریلیاں دوبارہ شامل کرلی ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کے ایک ذریعے نے یہ بتایا۔ قبل ازیں انہوں نے اس سے قبل انہیں اچانک منسوخ کر دیا تھا۔ ان اچانک تبدیلیوں نے 80 سالہ صدر کی صحت اور ان کی برداشت کی صلاحیت پر سوالات کھڑے کر دیئے تھے جس پر صحافی کے یہ پوچھنے پر کہ کیا وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں؟ ان کی طرف…

مزید پڑھیں