اسلام آباد میں سید بابر علی ایک صدی کا خراجِ تحسین کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر وفاقی وزرا سینیٹر محمد اورنگزیب اور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، دیگر ممتاز مقررین اور کتاب کے مصنف محمد اظفر احسن گروپ فوٹو کے لیے موجود ہیں۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد (عادل عباسی) مارگلہ ہلز کے قدرتی جنگلات میں ماحولیاتی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں اور دوہرے معیار کا انکشاف ہوا ہے، ٹریل فائیو کے جنگل میں عام شہریوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا لے جانے پر پابندی عائد ہے جبکہ دوسری جانب مخصوص افراد کو مبینہ طور پر پکنک پارٹیاں منعقد کرنے، بھاری مقدار میں کھانے پینے کا سامان لے جانے اور جنگل کے اندر اشیا فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث قدرتی ماحول اور جنگلات کی صفائی کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹریل فائیو پر…
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے ایک سنسنی خیز میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان کرونل پانڈیا اور پاکستان کے کپتان عباس آفریدی کے درمیان ٹاس کے موقع پر روایتی مصافحہ نہ ہوا۔ مشن روڈ گرانڈ مونگ کوک میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ، تاہم ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔یاد رہے کہ اس طرح کا واقعہ 2025 کے ایشیا کپ کے دوران بھی پیش آ چکا ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں…
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی کم ہوتی تعداد دیکھ کر اہم تجویز پیش کر دی۔اس حوالے سے کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈز کو ٹی 20 فرنچائز ٹورنامنٹس سے آمدنی حاصل کرنی چاہیے جب کہ ایسے مقامات پر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مفت داخلے کی سہولت فراہم کرنی چاہیے جہاں شائقین کی تعداد کم ہے۔کیون پیٹرسن نے لکھا ہے کہ ڈربن اور پورٹ الزبتھ میں…
لاہور(سپورٹس ڈ یسک ) پاکستان اور سری لنکا کی درمیان کھیلے جا رہے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ سے شاداب خان باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاداب خان میڈیکل وجوہات کی بنیاد پر فائنل سے باہر ہوئے ہیں۔ ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف میچ میں بانسر لگی تھی۔واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ میں ایک نوجوان بال بوائے نے ایک ہاتھ سے بغیر دیکھے ایسا شاندار کیچ پکڑا کہ شائقین کرکٹ اور کمنٹیٹرز حیران رہ گئے۔ نوجوان کے اس غیر معمولی کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ یہ دلچسپ واقعہ سری لنکا کی اننگز کے چوتھے اوور میں پیش آیا جب کامندو مینڈس نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند پر ڈیپ بیک ورڈ اسکوائر لیگ بانڈری کے اوپر چھکا لگایا۔ گیند بانڈری کے قریب موجود بال…
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر کمار سنگاکارا نے آئر لینڈ کے ڈبلن ایئر پورٹ پر آئرش فضائی کمپنی کے عملے کی جانب سے اپنے اہلِ خانہ کیساتھ نسلی امتیاز اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔کمار سنگاکارا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے ۔ کہ ڈبلن میں یہ میرا پہلا ناخوش گوار تجربہ تھا، ایئر پورٹ پر عملے کا بات کرنے کا انداز، سفری کارروائیوں میں بے ضابطگیوں کا شک اور دھمکی آمیز رویہ انتہائی افسوس ناک تھا۔سنگاکارا کے بیان پر ایک صارف نے…
آکلینڈ(آئی این پی ) بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کے باوجود دو بڑے بڑے اعزاز اپنے نام کرلئے ۔ وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں حاصل کرنیوالے پہلے بھارتی بولر بن گئے۔ ارشدیپ نے یہ سنگ میل 103 میچز میں عبور کیا اور تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنیوالے بولرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے یہ کارنامہ 92، 92 میچز میں انجام دیا تھا۔گیندوں کے اعتبار سے ہسارنگا 2035 گیندوں پر 150 وکٹیں لیکر…
کراچی(شوبزڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ سیلما بلیئر سے متعلق رواں ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں امریکی شہر لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر فضائی عملے کے ارکان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یلما بلیئر نے 30 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کر کے اس واقعے سے متعلق معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا، میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانے یا ڈرانے…
کراچی ( شو بز ڈ یسک )سینئر اداکار فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار نے جم سے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی باڈی دکھا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں 6 سال سے ورزش کررہا ہوں۔ لیکن 2 سال پہلے مجھے غذائیت کی اصل اہمیت اور طاقت کا صحیح معنوں میں اندازہ ہوا۔اداکاری نے لکھا کہ بات صرف یہ نہیں کہ آپ کتنی سخت ورزش کرتے ہیں بلکہ اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں، کتنا کھاتے ہیں،…
