مری(نمائندہ خبریں)زمین کے تنازع نے ایک ہی گھر کے تین چراغ بجھا دیے، دو بھائی جرگے میں فائرنگ سے قتل، تیسرا بھائی جنازے کے صدمے سے دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق گلیات کے علاقے تاجوال چھانگلہ گلی میں زمین کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کے بعد تیسرا بھائی بھی غم برداشت نہ کر سکا اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ایک ہی گھر کے تین جوانوں کی اموات پر علاقے میں کہرام مچ گیاتفصیلات کے مطابق زمین کے تنازع پر منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے…
Author: Khabrain News
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،10 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کوحراست میں لے کر 1 کلو680گرام چرس،35لیٹر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی،گنجمنڈی، نیوٹان، صادق آباد،نصیرآباد، کہوٹہ اور گوجرخان کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
کھوڑ (نمائندہ خبریں) ہوشیار خبردار کھوڑ پولیس ان ایکشن تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ دو نوجوان گرفتار ایف آئی آر درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی خصوصی ہدایات پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت انہوں نےواضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اسی سلسلہ میں گذشتہ روز انچارج پولیس چوکی کھوڑ asi نوید احمد نے ون ویلنگ…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف کی قیادت میں پاکستان اور ازبکستان کی حکومتوں کے اشتراک سے بابر پارک کو دونوں برادر ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور گہری دوستی کی علامت کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔**چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد کی فیصل ایونیو پر زیر تعمیر بابر پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی اور سی…
فتح جنگ بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ضلع اٹک بالخصوص قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاج و معالجہ کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، اس لیے ان علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان بنیادی ضروریات کی تکمیل…
فتح جنگ :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان میانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں ۔
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی نے آر ڈی اے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں منظور شدہ منصوبہ بندی، مقررہ معیار اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ کام کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ متعلقہ افسران ترقیاتی کاموں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور دستیاب وسائل کا مثر استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں…
فتح جنگ (بیورو رپورٹ)تھانہ باہتر پولیس کا شادی کی تقریب میں جاری فحش ڈانس پر چھاپہ، 03 رقاصاؤں اور گرو سمیت 33 افراد گرفتار* تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ دیہہ باہتر میں شادی کی تقریب کے دوران فحش گانوں پر رقص کی محفل جاری ہے اور شرکاء کی جانب سے رقاصاؤں پر رقم نچھاور کی جا رہی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور 02 خواتین اور ایک خواجہ سرا (مجموعی طور پر 03 رقاصاؤں) اور ان کے گرو سمیت کل 33 افراد کو گرفتار…
فتح جنگ :تھانہ باہتر پولیس کی فحش محفل پر چھاپہ ،فحش گانوں پر رقص کرنیوالی رقاصائوں اور گرو سمیت33افراد گرفتار،سائونڈ سسٹم برآمد ۔
لاہور(ویب ڈیسک)حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حتمی مذاکرات تین نومبر کو ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تین نومبر کو بات چیت کیلیے مدعو کیا۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پرنافذ لیوی کے بتدریج خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان حتمی مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے۔لیاقت بلوچ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان سے…
