Author: Khabrain News

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کو غیرریاستی عناصر چلا رہے ہیں اور یہ ایک رجیم ہے، افغان طالبان حکومت بھارت کی پراکسی ہے اور کرائے کے جنگجو استعمال کر رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی خبر ایجنسی رائٹرز کو دو روز قبل دیے گئے انٹرویو میں افغان طالبان حکومت کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے اور افغان…

مزید پڑھیں

صنعا،ریاض(آئی این پی)یمنی فوج کے حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن فجرِالیمن کے تحت تازہ کارروائی میں 427 جنگجو ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کی جا نب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران حوثی قیادت، اجتماعات اور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حوثی ملیشیا کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کئی اہم مقامات اور سٹریٹجک پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا، آپریشن کے تحت 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجو ہلاک…

مزید پڑھیں

پیرس (این این آئی)فرانس میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج نے جرمنی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں گزشتہ روزلاکھوںافراد نے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ جرمنی میں جنریشن زیڈ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں مہنگائی، تعلیمی اداروں کے لیے ناکافی فنڈز، ماحولیاتی مسائل اور لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے کی ممکنہ تجویز کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔برلن، فرینکفرٹ، کولون اور میونخ سمیت بڑے شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ بعض مقامات پر احتجاج پرتشدد صورت اختیار کرگیا، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کے مثر کردار کے اعتراف کا اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو گروپ آف ٹوئنٹی فور کی چیئرمین شپ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سفارتی سنگِ میل عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے موثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے گا۔وزیراعظم…

مزید پڑھیں

تل ابیب،واشنگٹن’تہران (آئی این پی ) اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر تہران کے ساتھ تنازع دوبارہ شروع ہوتا ہے تو اسرائیل اور امریکہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے خلاف کیے گئے پیجر حملوں کی طرز پر ایک انتہائی اچانک اور حیرت انگیز کارروائی کے ذریعے ایرانی فوجی قیادت کا خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں موساد کے شعبہ عالمی آپریشنز کے سابق نائب سربراہ عوڈید ایلام نےانکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کے پاس ایسے خفیہ کارڈز اور حکمت عملی موجود ہے…

مزید پڑھیں

چکوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر چکوال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ چکوال کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس چکوال حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، تجاوزات کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔دورے کے دوران شہر کے مختلف بازاروں، مرکزی شاہراہوں اور عوامی مقامات پر تجاوزات کا جائزہ لیا گیا۔ کارروائی کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعلقہ افراد کو آئندہ کے لیے واضح احکامات جاری کیے گئے۔ایس ڈی ای او پیرا فورس چکوال نے ہدایات جاری کیں کہ دکانوں کے سامنے اور عوامی راستوں پر…

مزید پڑھیں

چکوال(بیورورپورٹ)چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کے معاملے نے شہری حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ میونسپل کمیٹی چکوال کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ وضاحت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کی مجموعی سو کنال اراضی میں سے صرف سات کنال پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ وہ حصہ ہے جہاں بارش اور دیگر ذرائع سے پانی جمع ہوتا تھا، خود رو گھاس اگتی تھی اور مبینہ طور پر بعض افراد نے اسے اپنے جانوروں کے لیے استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی باڑے کی شکل…

مزید پڑھیں

کراچی(این این آئی)ملک کے بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آگیا جبکہ کراچی کے شہری بدستور سب سے مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 540 روپے تک برقرار ہے، جو ملک کے مختلف شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔دوسری جانب حیدرآباد میں یہی تھیلا 3 ہزار 400 روپے میں فروخت ہورہا ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے قیمتوں میں بار بار اضافے اور کمی کے خلاف متفرق درخواست دائرکر دی۔ درخواست گزار کے موقف کے مطابق 9 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15مرتبہ ردوبدل کیا گیا، جن میں 11مرتبہ قیمتوں میں اضافہ جبکہ تین مرتبہ کمی کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ درخواست گزار نے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)چھانگلہ گلی میں زمین کا تنازع خونی تصادم ، کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق پولیس نے ملزم منظور شاہ کو موقع سے گرفتار باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 43 کر لیازمین کے تنازع پر مذاکرات کے دوران کزن منظور شاہ کی مبینہ فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی خضر شاہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے ملزم منظور شاہ کو موقع سے گرفتار کر لیا، واقعے کے وقت پٹواری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل، قانونی…

مزید پڑھیں