Author: Khabrain News

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں سکھوں کے بدترین اور شرمناک قتلِ عام کو 42 سال بیت گئے۔تفصیلات کیمطابق یکم نومبر 1984 بھارتی تاریخ کے دردناک واقعات میں شمار ہوتا ہے، جب سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد شروع ہونے والے سکھ مخالف فسادات کو آج 42 سال گزر چکے ہیں۔31اکتوبر 1984 کو اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کے خلاف جان لیوا تشدد شروع ہوا، جو 3 روز تک بلا روک ٹوک جاری رہا، ان فسادات کے دوران ہزاروں بے گناہ سکھ قتل کئے گئے، جبکہ سیکڑوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔یہ افسوس ناک…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی باقی صفحہ 4بقیہ نمبر18 درخواست ضمانت پر سماعت کل ( منگل) کو ہو گی، عدالت کی جانب سے پولیس سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔حماد اظہر کو 9 مئی کے جلائوگھیرائوکے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ یونیورسٹی آف فلوریڈا کی الیکشن لیب کے مطابق اب تک پانچ کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد امریکی ووٹ ڈال چکے ہیں، جس کے بعد 2022 کے وسط مدتی انتخابات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ وسط مدتی انتخابات میں چار کروڑ 59 لاکھ ووٹ قبل از وقت ڈالے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک دو کروڑ 38 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز ڈاک کے ذریعے موصول ہوچکے ہیں۔ امریکی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں سمیت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان نے عالمی مالیاتی نظام میں ترقی پذیرممالک کی آوازموثر بنانے کے لئے جی 24 گروپ کی سربراہی سنبھال لی،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جی 24 کے نئے چیئرمین بن گئے ہیں۔اس موقع پرمحمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی نظام میں ترقی پذیرممالک کی مناسب نمائندگی اورمنصفانہ مالیاتی نظام کے لیے آواز بلندکرے گا،عالمی معاشی پالیسیوں میں ترقی کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے،معاشی استحکام کے ثمرات سرمایہ کاری،روزگار اورعوامی خوشحالی کی صورت میں سامنے آنے چاہئیں۔وزیرخزانہ نے عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے اور تمام ممالک کو فیصلہ…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی اخبار نے ایرانی حملوں سے مشرق وسطی میں 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔امریکی اخبارکے مطابق سیٹلائٹ تصاویر و امریکی فوجی حکام سے انٹرویوز کے ذریعے فوجی اڈوں کی تباہی کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ایرانی حملوں میں ابتدائی 2 ہفتوں میں 119عمارتیں متاثر ہوئیں۔امریکی اخبار کی تحقیق کے مطابق ایران نے جنگ کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشرق وسطی میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچایا جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از…

مزید پڑھیں

مانامہ(آئی این پی )شام نے مکہ مشترکہ دفاعی عاہدے میں شمولیت کے امکان پر باضابطہ بات چیت شروع ہونے کی تصدیق کردی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے بحرین میں منعقدہ منامہ ڈائیلاگ کے دوران کہا کہ دمشق کی مکہ اتحاد میں شمولیت کا جائزہ لینے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ تاہم شام نے ابھی معاہدے میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان رواں سال اگست میں طے پایا تھا۔ معاہدے کی بنیادی شق کے مطابق کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر…

مزید پڑھیں

پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ریاست مخالف بیانیے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا ریاست کے خلاف جو باتیں کر رہے ہیں، کیا اس کے بعد وہ ریاست میں رہنے کے قابل ہیں؟۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک انٹرویومیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ ریاست مخالف بیانیے پر ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، مگر مولانا ریاست کے خلاف جو باتیں کر رہے ہیں، کیا اس کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے موسم سرما میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے گریز اور بچت کو روغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ توانائی کے استعمال میں معمولی احتیاط بھی قیمتی زر مبادلہ کی بچت کا ذریعہ بن سکتی ہے، ایران امریکا کشیدگی سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متاثر ہوئیں، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتے ہی عوام کو بھی فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اتوار کونجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبول فیصلوں کے بجائے ملکی…

مزید پڑھیں

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیل میں انتخابات کے بعد تل ابیب میں مظاہرین نے عرب جماعتوں کو شامل کرکے مخلوط حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ پر زور دیا کہ وہ عرب جماعتوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئی حکومت تشکیل دی جاسکے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بغیر ثبوت پیش کیے عرب جماعتوں کی ریکارڈ 19 نشستوں پر کامیابی کو انتخابی دھاندلی قرار دیا ہے تاہم عرب رہنماں نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔واضح رہے انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد…

مزید پڑھیں