Author: Khabrain News

سرگودھا (این این آئی) تیز رفتار مسافر بس ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہونے سے ایک مسافر جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سے میانوالی روڈ پر گائوں شادیہ کے قریب لاہور سے میانوالی جانے والی مسافر بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے دکانوں میں جا گھسنے میں ایک مسافر جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن (این این آئی )ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین جو گروٹرز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن میں رائے شماری کے اشاروں میں ڈیموکریٹس کی برتری کے باوجود امریکی سینیٹ کی 5 اہم نشستوں پر ان کی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ایک انٹرویو میں گروٹرز نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ریپبلکنز مین، ٹیکساس، اوہائیو، اور الاسکا کے ساتھ ساتھ نارتھ کیرولائنا کی ریاستوں میں بھی جیت حاصل کر لیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کی پارٹی نے ایسے امیدوار کھڑے کیے ہیں جو جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور معتدل اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے G-24 کی سربراہی سنبھال لی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایک مضبوط، زیادہ جامع اور باقی صفحہ6بقیہ نمبر 61 ترقی پر مبنی عالمی مالیاتی نظام کا مطالبہ اورتین ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ترقی پر مبنی شرح نمو ، ترقی پذیر معیشتوں کے لیے مضبوط نمائندگی اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اتوار کو 24 رکنی بین الحکومتی گروپ (G-24) کی سربراہی سنبھال لی ہے، پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی اجتماعی…

مزید پڑھیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا اللہ وسایا کی سربراہی میں مجلس کے وفد نے مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگر میں منعقد ہونیوالی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے والے شہید نوجوانوں کے اہلخانہ لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن اور اہلیان علاقہ سے اظہار تعزیت کیا اور ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دن قبل رائیونڈ موضع ہلوکی رسول پورہ سے چناب نگر عالمی ختم نبوت کانفرنس میں جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوئی تھی جس…

مزید پڑھیں

16 نومبر سےLPG  کراچی (این این آئی) ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومتی پرائسنگ فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے باقی صفحہ6بقیہ نمبر 44 اعلان کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت معطل کردی جائے گی۔علی حیدر کے مطابق تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے لیے متعارف کرائے جانے والے نئے طریقہ کار کے خلاف مشترکہ طور پر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پرائسنگ فارمولے کے نفاذ سے ایل پی جی…

مزید پڑھیں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ایئر چیف مارشل آشوتوش دکشت نے ہفتے کے روز بھارتی فضائیہ کے 29ویں سربراہ کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی جو ریٹائر ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فضائیہ میں قیادت کی تبدیلی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آپریشن سندور کے بعد فضائیہ صلاحیتوں اور تنظیمی ڈھانچے سے متعلق بڑی تبدیلیوں اور چیلنجز سے گزر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

چندی گڑھ(این این آئی) مودی حکومت نے کرتارپور راہداری کو مسلسل بند کررکھا ہے جس کے باعث بھارت میں بسنے والے لاکھوں سکھوں کے باقی صفحہ6بقیہ نمبر 47 مذہبی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہداری کی بندش سے عام سکھ شہریوں کی جائز مذہبی خواہشات کو دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے جو صرف مقدس گوردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی پنجاب کی اسمبلی نے کرتارپور راہداری فوری کھولنے کے لئے متفقہ طورپر ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے پیش کی جبکہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان…

مزید پڑھیں

سان فرانسسکو(آئی این پی)سائنسدانوں نے پہلی بار ایک انسانی مریض کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ وائرس دیا ہے، اس تجربے کا مقصد ایسے انفیکشنز کا علاج تلاش کرنا ہے جن پر اینٹی بائیوٹکس اب اثر نہیں کرتیں۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم اے آئی سٹارٹ اپ ریڈیکل نیومیرکس نے بتایا کہ ایک سنگین بیکٹیریا کے انفیکشن میں مبتلا مریض پر یہ تجرباتی علاج کیا گیا، جس میں اس کے اے آئی ماڈل اومنی ون کی مدد سے تیار کردہ وائرس شامل تھے۔یہ ماڈل بیکٹیریوفیجز یا مختصرا فیز تیار کرتا ہے۔ یہ ایسے وائرس ہیں جو انسانی خلیوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(این این آئی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد خاندانوں نے دہشت گردی میں ملوث اپنے بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے شدید نفرت کا اظہار کیا ہے۔کوئٹہ میں جہانزیب، نور زیب، انور، مجیب، قاسم اور عبیداللہ کے اہلخانہ نے ان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح مستونگ سے تعلق رکھنے والے یونس شاہوانی کے خاندان نے بھی اس کے کسی عمل سے خود کو الگ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں