Author: Khabrain News

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر  کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری فروری 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، نیوٹاون پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے میں 2 نوجوان مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان راولپنڈی  کے کمیٹی چوک میں 2 نوجوانوں کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کی۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے معاملہ پولیس کیس قرار دیتے ہوئے مدد کے لیے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو کو اطلاع دے دی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر بے نظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ)منتقل کردیا۔…

مزید پڑھیں

اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) ستھرا پنجاب کی نا اہلی ، صفائی کے بد ترین نظام کی وجہ سے نجی سرکا ری سکول کے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ، اسا تذہ اور عوام کی ضلعی  انتظامیہ سے اصلا ح احوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حمید تحصیل حضرو جو علاقے کا مرکزی امتحانی سنٹر بھی ہے کے سامنے معمولی سی بارش کے باعث گندا اور آلودہ پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ کا سکول پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے،مگر انتظامیہ کے کا نو ں تک جوں…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے حکومت کو مزید مثر اور سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے، کیونکہ جعلی ادویات انسانی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے استعمال سے قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات انسانی صحت اور زندگی سے براہِ راست وابستہ ہیں، اس لیے جعلی ادویات کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ متعلقہ اداروں کو میڈیکل…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے  ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے کر 2 کلو 200 گرام چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ کہوٹہ، صدربیرونی اور مورگاہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی نے 2027 مینز ون ڈے ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ 2027 ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا جبکہ مرکزی گروپ مرحلہ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے ساتھ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(این این آئی)تھانہ کورال کے عقب میں واقع جنگلاتی علاقے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاش گزشتہ شب ملی اور خاتون کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر خاتون کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی۔

مزید پڑھیں

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سابقہ ممبر اور سماجی و سیاسی شخصیت عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کا دوام سیاسی و معاشی استحکام سے وابستہ ہے۔ صوبوں کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے سے گریز کیا جائے، جمہوری قوتوں کے درمیان نفاق سے وفاق پر منفی اثر پڑتا ہے۔ صاف نیت، درست سمت اور انتھک خدمت سے پاکستان کی کایا پلٹ سکتی ہے۔ معاشرے کے محروم طبقات کی بحالی اور خوشحالی کیلئے مہنگائی کا سیلاب روکا جائے۔ جمہوری قوتوں کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سے ملک دشمن قوتوں کے ہاں صف ماتم بچھ جائے گی۔ چاروں صوبوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے ابتدائی سرمایہ حاصل کرنا چیلنج کا صرف ایک حصہ ہے، جبکہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے درکار اضافی فنڈنگ کا حصول اب بھی ایک اہم رکاوٹ ہے۔ یہی اہم مسئلہ انویسٹر سمٹ 2026 کا مرکزی نقطہ ہے، کانفرنس کا انعقاد منگل کے روز نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اسلام آباد میں کیا گیا، جہاں سرمایہ کاروں، کارپوریٹ اداروں، پالیسی سازوں اور اسٹارٹ اپس کے فانڈڑز نے شرکت کی۔سمٹ میں سیڈ فنڈنگ کے بعد اسٹارٹ اپس کو درپیش چیلنجز، بالخصوص سیریز اے اور کاروباری ترقی کے لیے درکار سرمایہ (Growth Capital) کے…

مزید پڑھیں

گوجر خان (نمائندہ خبریں )شہر کی سب سے مصروف ترین شاہراہ حیات سر روڈ، عامر نہاری والے کے بالکل سامنے، آئیسکو حکام کی بے حسی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت بن چکی ہے۔ سڑک کے بالکل کنارے بنا کسی حفاظتی تدابیر کے لاوارث چھوڑا گیا موبائل ٹرانسفارمر کسی بھی وقت ایک خوفناک اور جاں لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔حکام کی اس سنگین غفلت کا عالم یہ ہے کہ گنجان آباد علاقے اور مصروف سڑک کے کنارے پڑے اس خطرناک موبائل ٹرانسفارمر کے گرد نہ تو کوئی حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی خبردار کرنے…

مزید پڑھیں