Author: Khabrain News

لاہور(خبریں ڈیجیٹل)سپین میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید بارشوں اور طوفانی موسم نے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی۔ الباسیٹے کے علاقے مادریگیراس (Madrigueras) میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے سڑکوں کو زیرِ آب کردیا اور متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔مقامی حکام کے مطابق علاقے میں 142 ملی میٹر فی مربع میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جبکہ ایک گھر میں پانی ایک میٹر سے زیادہ بلند ہونے کے باعث 102 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی

مزید پڑھیں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے ایک اہم ترین بنیاد قائم کی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ رضوان سعید شیخ نے  یہ بات ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کرنیوالے وفد کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان امریکہا، ایران تنازعہ میں آج بھی کار فرما ہے اور خطے میں امن کے حصول کے لیے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کر رہا…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سکیورٹی صورِتحال ودیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) راولپنڈی کی فیملی عدالتوں میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران طلاق، خلع، نان نفقہ، جہیز، حق مہر اور بچوں کی حوالگی  سمیت خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 تک مختلف فیملی عدالتوں کی جانب سے 1,246 خواتین کو طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں، جبکہ ماں سے دور کیے گئے 220 بچوں کو بازیاب کرا کے ان کے حوالے کیا گیا۔بچوں کے عبوری نان نفقے سے متعلق بھی 11 ہزار 247 احکامات جاری کیے گئے۔ رپورٹ میں خاندانی…

مزید پڑھیں

بھارہ کہو(نامہ نگار) اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمی ملک، جوائنٹ سیکرٹری راشد عباسی اور سینئر صحافی حارث عباسی ٹیم میں شامل تھے۔ بھارہ کہو پریس کلب کے صدر محمد نسیم نون، جنرل سیکرٹری مشتاق عباسی، سینئر صحافی فیصل عباسی اور آفس سیکرٹری حسن مغل نے آمد پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر موجودہ حالات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس امر کو…

مزید پڑھیں

گوجرخان ( بیورو رپورٹ)اسلام آباد کلب میں ‘وائز گروپ اور یونیورسٹی آف پوٹھوہار’ کے چیئرمین جناب طارق شریف بھٹی کی جانب سے ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارتی، تعلیمی، قانونی، کاروباری، میڈیا، سرکاری  اور ترقیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔معزز مہمانوں کا استقبال جناب طارق شریف بھٹی اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ (ٹی آئی) نے گرم جوشی سے کیا اور ایک خوشگوار اور بامقصد محفل میں ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس شام کو جن شخصیات کی شرکت سے رونق ملی، ان میں شامل تھے: عالی جناب منصور کریم بیکس…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ، سی پی او نے تھانوں، پولیس لائنز اور پریژن وینز سمیت 24 گاڑیوں کے نئے ٹائرز کی فراہمی و تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سی پی او کو پولیس لائنز میں گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے بریفنگ دی، سی پی او نے پولیس لائنز اور تھانوں کی گاڑیوں کی مکمل دیکھ بھال، بروقت سروسنگ اور پارٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، تمام سرکاری گاڑیوں کو قابلِ استعمال حالت میں رکھا…

مزید پڑھیں

ٹیکسلا (بیوروریپورٹ )سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ملک میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشت گرد عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی اداروں اور عوام کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے حلقہ این اے 54 کی یونین کونسل بجنیال کے گاؤں ٹھلیاں میں سابق نائب ناظم چوہدری مشتاق کے صاحبزادوں سے ملاقات، غریباں میں…

مزید پڑھیں

چکوال (بیورور پورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن کی رشوت ستانی کیخلاف جاری مہم کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ،خاص کر کے سرکاری ملازمین کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں اس سے کرپشن  میں کمی واقع ہو گی ،کرپشن کے ناسور کی جڑیں انتہائی مضبوطی پکڑ چکی ہیں ، اس کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں تسلسل ضروری ہے ،ضلع چکوال میں رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں سے سرکاری ملازمین محتاط ہو گئے ہیں ، وہ رشوت لینے سے ہاتھ کھینچتے ہوئے نظرآ رہے ہیں…

مزید پڑھیں

اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) مہریہ ٹاؤن کے قریب دی شیف کیفے کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی، قابو پا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مہریہ ٹاؤن کے قریب واقع دی شیف کیفے کی دوسری منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، مذکورہ منزل پر کیفے کے ورکرز کی  رہائش ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق سولر کی سپلائی اس حصے سے وائر کے راستے انلیٹ ہے اور اوور وولٹیج کے باعث وائر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ریسکیو 1122 اٹک نے فوری طور پر فائر وہیکلز کو جائے وقوعہ کی…

مزید پڑھیں