مظفرآباد (طاہر احمد فاروقی) آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 3 پیپلز پارٹی کے 1 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں مسلم لیگ ن کے منتخب ہونے والے ممبران میں سابق وزرا مشتاق مہناس ضلع باغ چوہدری سعید ضلع میرپور سابق میئر بلدیہ چوہدری منظور احمد ضلع مظفراباد شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق سپیکر چوہدری لطیف اکبر بھی منتخب ہوگیے ہیں چیف الیکشن کمشنر ر جسٹس غلام مصطفی مغل کی منظوری سے سیکرٹری الیکشن کمیشن شیخ ایاز بشیر نے چاروں ممبران کو منتخب قرار دینے کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے کونسل…
Author: Khabrain News
لاہور ( ویب ڈیسک ) یورو زون میں مہنگائیسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کے جواب میں ایران نے مارچ سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جو تیل و گیس کی اہم آبی گزرگاہ ہے، اس کی بندش سے ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورو کرنسی استعمال کرنے والے 21ممالک میں مہنگائی کی شرح ستمبر میں بڑھ کر 3.8فیصد ہوگئی جو تین سال کے دوران بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور ان کے بھائی حسن معاویہ اشرفی سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف سے معاملے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 24 ستمبر 2026 کو دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں توہین مذہب کے قوانین کے مبینہ غلط استعمال، بلیک میلنگ، اغوا، تشدد…
کراچی(این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد حاصل ہوسکیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 13 ہزار سے زائد ترقیاتی اسکیمیں شروع کیں، جن میں 9 ہزار سے زیادہ مکمل ہوچکی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 724 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور ان میں 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا…
راولپنڈی (ویب ڈیسک)بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز(بی ایس ایف)کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بی ایس ایف فورسز نے انہیں بغیر وارننگ کے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت تینوں شہری نہتے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ شامل ہیں، دونوں…
لاہور(نیوز ایجنسیاں ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کوبلدیاتی انتخابات 14دسمبرکوکرانے کی تجویز دیدی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کوبھیج دیا۔الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی27اکتوبر سے 30اکتوبرکے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق اپیلیں 7سے 11نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونل 12سے 16نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 18نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت…
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.53فیصد پرپہنچ گئی ہے جب کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں 0.21فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 20اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 10اشیا سستی اور 21اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں مرغی7.25اور لہسن 1.85 فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے دال چنا 1.30 فیصد مہنگی ہوئی۔اسی طرح ایل پی جی 1.17، انڈے 0.72 اور چاول 0.55 فیصد مہنگے ہوئے،…
لاہور(خبریںڈیجیٹل)برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن نے کرسٹیانو رونالڈو کی حمایت کرتے ہوئے پرتگال کی جانب سے اسٹار فٹبالر کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تنقید کی ہے۔ مورگن کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رونالڈو پرتگال کے قومی کیمپ سے اچانک روانہ ہوچکے ہیں۔رونالڈو نے پرتگال کے کوچ جارج جیزس کی پریس کانفرنس اور فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کے بعد کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کوچ کے مطابق رونالڈو اس بات پر ناراض تھے کہ انہیں ناروے کے خلاف میچ میں ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
لاہور(خبریںڈیجیٹل)بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم ڈائریکٹر کے نامناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں دھت رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور ان سے گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔ ریئلٹی شو رائز اینڈ فال میں گفتگو کے دوران انھوں نے ڈائریکٹر کے نامناسب رویے پر گفتگو میں بتایا کہ وہ اس پر خوفزدہ ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ سوارا اس نئے ریئلٹی شو میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہیں۔ حالیہ قسط میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انکے ساتھ…
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی خالہ اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کو شکایت کے طور پر پیش کیا گیا، حالانکہ ان کا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا۔ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انسان جو بات کہتا ہے، اس کی تشریح، پھر اسے لکھنے کا انداز اور آخر میں لوگوں کی سمجھ مختلف ہوسکتی ہے۔ اداکارہ نے اپنی خالہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری ان کے لیے سب سے بہترین…
