Author: Khabrain News

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ 2027 منانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی شیڈول کے مطابق بسنت کی تقریبات 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک جاری رہیں گی، تاہم 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت کی تقریبات ایک روز کے لیے معطل رہیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے گزشتہ سال سے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 روزہ بسنت پنجاب کے ثقافتی رنگ اور لاہور کی تاریخی روایات کو دنیا بھر…

مزید پڑھیں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں تین روزہ کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4,300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 4,191 ڈالر پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں…

مزید پڑھیں

پاکستان کی مینز اسکواش ٹیم نے ایشین گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو کوارٹر فائنل میں 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ کی ضرورت کے بغیر کامیابی حاصل کی اور کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی کرلیا۔ پہلے میچ میں محمد اصحاب عرفان نے جنوبی کوریا کے نا جو یونگ کو 11-5، 11-8، 11-8 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی نور زمان نے سیوجن اوہ کو 11-4، 11-5، 8-11، 11-2 سے ہرا کر پاکستان کی کامیابی پکی کردی۔

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی  کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں عبدالرحمن سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون, شمالی چھاونی میں مرسلین سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں انور سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، سمن اباد میں انجم سے 3لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گوالمنڈی اور وحدت کالونی سے گاڑیاں جبکہ سندر نوانکوٹ اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید پڑھیں

لاہور (خبر نگار) محکمہ اوقاف پنجاب میں  اختیارات کے استعمال اور محکمانہ انکوائریوں کے طریقہ کار پر سنگین سوالات اٹھنے لگے، سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کے اقدامات ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ کے کٹہرے میں آگئے۔ عدالت عالیہ نے سابق صوبائی خطیب اوقاف مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری کے خلاف محکمانہ کارروائی سے روک دیا، جبکہ سابق خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی کی جانب سے بھی سیکرٹری اوقاف اور محکمہ کے اعلیٰ حکام کے مبینہ اقدامات کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی خطیب مفتی محمد اسحاق ساقی کے خلاف کارروائی کے…

مزید پڑھیں

ملتان ( کرائم رپورٹر) ملتان سمیت صوبہ بھر سے تحریک انصاف کے احتجاج کو پیش نظر پنجاب پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد اور اس کے ارد گرد کے اضلاع میں تعینات ہوئے ایک ہفتہ سے زائد وقت گزر چکا ہے لیکن آج بھی ہزاروں کی تعداد میں تعینات پولیس ملازمین رہائش ، کھانے ، پانی سمیت دیگر مناسب سہولیات نہ ملنے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، تین وقت کا کھانا نہ ملنے اور مناسب نیند نہ ہونے کی وجہ سے پولیس ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے، کئی پولیس ملازمین تو سوشل میڈیا پر ناقص کھانے کی…

مزید پڑھیں

ایجوکیشن نے ڈاکٹر محمد عباس کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور (جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکللاہور کا کنٹرولر امتحانات تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد عباس کی بطور کنٹرولر امتحانات تعیناتی تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد عباس اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تین سال تک کنٹرولر امتحانات کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ نئی تعیناتی کے بعد وہ دوبارہ اس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی(ای پی اے) نے انسداد سموگ سے متعلق سال 2025-26 کا تقابلی ڈیٹا جاری کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 30 کروڑ 51 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف 5 ہزار 461 مقامات سیل کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیلنگ کارروائیوں میں اڑھائی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران آلودگی پھیلانے والے ایک ہزار 467 یونٹس مسمار کیے گئے جبکہ اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی…

مزید پڑھیں

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 167.1کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ٹنڈو جام میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے ایک کلوگرام آئس برآمد ہوئی، راولپنڈی کے ایک کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے ویسٹ کوٹ میں جذب 1.9کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔شاہراہ فیصل کراچی پر واقع کورئیر آفس میں برطانیہ جانے والے پارسل میں…

مزید پڑھیں

لاہور (جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی کارروائی کرتے ہوئے چار ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ تمام قانونی تقاضے اور پیڈ(PEDA) ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز کے مراحل مکمل کرنے کے بعد برطرفی کے باضابطہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ برطرف ہونے والوں میں عبدالباسط (لیب ٹیکنیشن)، حافظ محمد ابرار الحق (جونیئر ٹیکنیشن)، شہزاد انجم (فارمیسی ٹیکنیشن) اور دانش علی (ریکارڈ کیپر) شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ملازمین کو اپنے دفاع اور وضاحت کا پورا موقع فراہم کیا گیا تھا اور تمام قانونی ضوابط کی تکمیل کے بعد ہی یہ حتمی محکمانہ کارروائی عمل میں…

مزید پڑھیں