اسلام آ باد (نیوز ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دونوں اپوزیشن لیڈرز پرمکمل اعتماد کااظہار کردیا۔ جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی براہ راست نشریات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔جاری اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی کو نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے عمران خان کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ملنے پر کورکمیٹی ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق نئے صوبوں کے قیام پرپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کی مرتب کردہ سفارشات فیصلے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائیں گی۔کورکمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ عمران خان نے دونوں اپوزیشن لیڈرز پرمکمل اعتماد کااظہار کیاہے، کورکمیٹی کو بتایا گیابانی نے سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں سے بھی موثر رابطے کی ہدایت کردی، وسیع ترسیاسی اتحاد تشکیل دے کر بھرپورسیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیاجائے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے متعلق شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 18 اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کامطالبہ کیا گیا ۔دریں اثناء 190 ملین پائو نڈز کیس میں اہم پیش رفت،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا کے خلاف اپیلوں کی براہ راست نشریات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ (براہ راست نشر کرنے) کا حکم جاری کرے۔درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کی فراہمی، شفافیت اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے اصولوں کو فروغ دینے کے لئے لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں کل سماعت کے لئے مقرر ہیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف ان اپیلوں کی سماعت کریں گے، جس پر عدالت نے دلائل طلب کررکھے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی
بریکنگ نیوز
- بیان بازی بند کام پر توجہ دیں شہباز شریف کی وفاقی وزراء کو ہدایت
- بانی پی ٹی آئی کا دونوں اپوزیشن لیڈرز پر مکمل اعتماد کا اظہار سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے دینے کی ہدایت
- مریم نواز کا راولپنڈی میں فقیدلمثال استقبال منوں پھول نچھاور لیپ ٹاپ ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
- راولپنڈی:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف استقبال کرنے والوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں
- اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملاقات کر رہے ہیں۔
- آئی ایم ایف اجلاس’ پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان
- ہیروئن سمگلنگ کا الزام ‘ مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
- پشاورپولیس نے اسٹریٹ فائٹر کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک
- مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
- محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
- ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
- LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
- چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
- تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
- فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
- ڈاکٹر حمید جنرل ہو میو اور ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی تاریخی شراکت داری
- ایف سی بلوچستان کے جوان طالب حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا
