Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
    • ایران کا مذاکرات سے انکار امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کشیدگی کم کرانے کی کوششیں جاری وزیراعظم
    • بیان بازی بند کام پر توجہ دیں شہباز شریف کی وفاقی وزراء کو ہدایت
    • بانی پی ٹی آئی کا دونوں اپوزیشن لیڈرز پر مکمل اعتماد کا اظہار سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے دینے کی ہدایت
    • مریم نواز کا راولپنڈی میں فقیدلمثال استقبال منوں پھول نچھاور لیپ ٹاپ ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
    • راولپنڈی:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف استقبال کرنے والوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں
    • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • آئی ایم ایف اجلاس’ پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان
    • ہیروئن سمگلنگ کا الزام ‘ مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
    • پشاورپولیس نے اسٹریٹ فائٹر کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک
    • مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
    • محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
    • ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
    • LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
    • چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
    • جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
    • پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
    • تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
    • فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بیان بازی بند کام پر توجہ دیں شہباز شریف کی وفاقی وزراء کو ہدایت

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی’نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا۔جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے، حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اور سفارتی محاذ پر بھی اللہ تعالی نے متعدد اہم کامیابیوں سے نوازا ہے، وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس موقع پر میں، وفاقی کابینہ کے تمام وزرا کو یہ ہدایات کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ وفاقی کابینہ کے اراکین کے درمیان معاملات افہام وتفہیم اور اتفاق سے آگے بڑھنے چاہیں، وفاقی وزرا کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی توجہ صرف عوامی خدمت و تعمیر ترقی پر ہی رہنی چاہیے، صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی ایسی بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے، ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سیاسی استحکام کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، پاکستان کی رہنمائی فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے ہماری مشترکہ کوششوں میں برکت عطا فرمائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتیں اور دفاعِ وطن کے لیے غیرمتزلزل عزم قابلِ تحسین ہے، امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے میں فیلڈ مارشل کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور افسران کی جرات، لگن اور قربانیوں کا اعتراف بھی ہے، مسلح افواج پاکستان کی حفاظت کرتی ہیں، قوم کی ثابت قدمی اور غیرمتزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، اللہ تعالی پاکستان کی رہنمائی فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں میں برکت عطا فرمائے۔دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے شہباز شریف کی طرف سے محسن نقوی کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثنا اللہ اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے آج صبح انہیں براہ راست کہا کہ محسن نقوی کے خلاف بات نہ کریں۔ اس پر میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے محسن نقوی کے خلاف ذاتی بات نہیں کی، ان سے ذاتی جھگڑا نہیں بلکہ 20، 22 سال کا تعلق ہے۔مشیر سیاسی امور نے یہ بھی کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے، نئے صوبے آئین کے تحت ہی بنیں گے۔اس معاملے پر بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ شکر ہے رانا صاحب نے یہ بات مان لی کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے۔علاوہ ازیںوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرف اور عمران نے ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن رانا ثنا کو توڑ نہیں سکے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک مستند و محترم سیاسی ورکر ہیں، سیاسی ورکر سیاسی رہنما سے کجا محترم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ وقت کے فرعونوں سے ٹکرائے، مشرف اور عمران نے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن انہیں نہ توڑ سکے۔ رانا ثنا اللہ کی سیاسی بصیرت اور وفا ہماری پارٹی کا اثاثہ ہے۔وزیر دفاع نے اپنے پیغام کے آخر میں رانا ثنا اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا جی ہسدے رہو تے وسدے رہو (ہنستے رہو تے بستے رہو)، آمین۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ

      ایران کا مذاکرات سے انکار امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کشیدگی کم کرانے کی کوششیں جاری وزیراعظم

      بانی پی ٹی آئی کا دونوں اپوزیشن لیڈرز پر مکمل اعتماد کا اظہار سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے دینے کی ہدایت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.