نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکز اور مدھیہ پردیش میں ہندوتوا بی جے پی کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بالاغاٹ کے قبائلی علاقوں میں بیماری اور غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کے بعد بی جے پی حکومت کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان اب بھی امداد کے منتظر ہیں جبکہ…
Author: Khabrain News
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، صنعا، ریاض، واشنگٹن ( نیوز ایجنسیاں) مدینہ منورہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے بعد یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں حوثی اہداف پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ سعودی فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4ڈرونز فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاعات مسترد کر دیں ۔ امام مسجد نبوی نے حوثی حملے کو ناپاک جسارت قرار دیا جبکہ مسلم ممالک نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ ادھر امریکہ نے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی بیٹریاں سعودی…
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں2روپے 10پیسے فی لٹراضافہ کردیا گیا ہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 3 سے 5اکتوبر کیلئے ہوں گی۔ پٹرولیم قیمتیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو ایندھن پر سبسڈی یا کراس سبسڈی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ریلیف اسکیم میں تین ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ایکسچینج ریٹ، شرح سود سمیت دیگرمتعدد نکات پراختلاف برقرار ہے جہاں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ رکھنے پر زور دیتے ہوئے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے شرح سود سخت رکھنے کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کو ایندھن پر…
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان اور برطانیہ نے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفا ق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی، برطانیہ پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی توجہ پیداوار، سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار بڑھانے پر ہے، حکومت نے معاشی اصلاحات کی اہم ترجیحات طے…
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے حکومت اپوزیشن مذاکرات کو برائے نام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فیس سیونگ مل جائے گی ۔اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فیصلے دو دن پہلے ہی ہو چکے ہیں ۔ فریقین مذاکرات کو کامیاب قرار دیں گے۔ پی ٹی آئی مارچ ملتوی کر دے گی۔ حکومت بانی کو اسپتال لے جانے اور ملاقاتیں بحال کرنے کا بتائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مارچ کی تیاری نہیں، وہ بھنور پھنسی ہوئی ہے اسے فیس سیونگ مل جائے…
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر سیاسی بات چیت کرنے کی پی پی پی کی تجویز قبول کر لی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان مذاکرات…
اسلام آباد (ملک منظور احمد) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دے دیا۔ روسی سفیر کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک کی جانب سے اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنے اور باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام یقینی بنانے کی کوشش مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں روسی سفارتخانے میں یوکرین کی صورت حال سے متعلق بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ البرٹ پی خوریف نے کہا کہ روس مکہ…
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح موقف ہے کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن قومی وژن اور عوامی فلاح کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کسی ایک صوبے، حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے بنائی جانے والی پالیسیوں کو سیاسی تبدیلیوں کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔وزیر اطلاعات نے…
واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ وہ یا تو ایک انتہائی منصفانہ معاہدے پر دستخط کرے گا یا پھر اس کا وجود مزید باقی نہیں رہے گا۔ادھر امریکہ نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں 10ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب ایران میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پاسداران انقلاب کے 5اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر پروجیکٹائل کی زد میں آگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی ہے کہ اگر ایران رواں…
