اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ڈپلومیٹک انکلیو کا تفصیلی دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش، خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان اقدامات کا مقصد ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی، لینڈ اسکیپنگ اور مجموعی ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ورکس) اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ان کی رفتار، پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے…
Author: Khabrain News
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر مخر کر دیا ہے اب یہ فیصلہ 9 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے عدالت نے یہ فیصلہ 22 ستمبر کو سماعت مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین اور علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک پر مشتمل لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی ملزمہ…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو محکمانہ ترقی دیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی ملنے پر نفیس اقبال نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالی کے فضل و کرم، والدین کی دعاں اور اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہدے پر ترقی ان کے لیے محض اعزاز نہیں بلکہ مزید ذمہ داری، محنت اور عوام کی خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ نفیس اقبال نے اپنی ترقی پر والدین، اہل خانہ، سینئر افسران، ساتھیوں اور دوستوں کا…
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )حج 2027: اداروں اور نجی رجسٹرڈ کمپنیوں سے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کی وصولی شروع ادارے اپنے خرچ پر کم آمدن والے ملازمین کو حج کرانے کی درخواستیں دے سکتے ہیں : ترجمان مذہبی امور کم آمدن والے ملازمین، صنعتی کارکنان، کان کن اور دیگر اہل مزدوروں ہی اہل ہوں گے: ترجمان ادارے اور کمپنیاں صرف حج پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں: ترجمان مذہبی امور درخواست گزار کمپنی یا ادارہ حج پورٹل پر اکانٹ بنا کر متعلقہ ملازمین کی تفصیلات درج کریگا : ترجمان حج واجبات صرف متعلقہ کمپنی یا…
اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے ہائیکورٹ میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے میڈیا کے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے آج ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات اور پیرا فورس کی مبینہ پراسرار خاموشی سے راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا جس سے شہر بھر میں پارکنگ کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کر گیا کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی بجائے ٹریفک پولیس نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کے چالان اور لفٹر سے گاڑیاں اٹھانا معمول بنا لیا شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز، رہائشی علاقوں کی دکانوں و مارکیٹوں کے ساتھ سڑکوں چوراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لئے جس سے نہ صرف…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹان پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کیا، صادق آباد پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)جوبلی لائف انشورنس، پاکستان کے نجی شعبے کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی نے ملٹی بائیو میٹرک تصدیقی نظام (MBVS) کے مطابق ڈیجیٹل انشورنس آن بورڈنگ سلوشن کو نافذ کرنے، محفوظ ڈیجیٹل شناخت کی تصدیق کو مضبوط بنانے اور بائیو میٹرک کی بنیاد پر کسٹمر آن بورڈنگ کو فعال کرنے کے لیے Unikrew Solutions کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ تعاون جوبلی لائف کی ڈیجیٹل شناخت اور بائیو میٹرک ٹیکنالوجیز میں Unikrew Solutions کی مہارت کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی اور کسٹمر کے تجربے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔شراکت داری کے ذریعے، جوبلی لائف نادرا کے MBVS…
گوجرخان(بیورو رپورٹ) مقامی صحافیوں کے ایک وفد نے نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوجرخان شہر اور تحصیل کو درپیش مختلف عوامی مسائل، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، انتظامی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صحافیوں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین کو گوجرخان کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور عوامی نوعیت کے اہم معاملات کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، تجاوزات، پرائس کنٹرول اور دیگر شہری مسائل کے حوالے…
راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) چکلالہ کینٹ بورڈ کے افسران و اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث رحیم آباد راولپنڈی میں پل کے قریب سڑک پر بہت بڑا کھڈا پڑ گیا ہے، جس کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں اور کئی شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھڈا دن کے وقت بھی شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کم ہونے کے باعث اس کا اندازہ نہ ہونے سے موٹر سائیکل سوار اور گاڑیاں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں، جس سے شہریوں کے…
