Author: Khabrain News

لاہور (این این آئی) لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ شاہدرہ کے قریب آزادی اسٹیشن پر پیش آیا،جہاں دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دس مسافر  زخمی ہوئے،جن میں سے نو کو معمولی چوٹیں آئیں اور موقع پر طبی امداد دی گئی۔ایک زخمی مسافر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جی ایم آپریشنز عزیر شاہ کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے،قصوروار ڈرائیور کو معطل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور(این این آئی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی لو پروفائلنگ کے دوران آف لوڈنگ کے باعث مسافروں کے احتجاج اور ایف آئی اے عملے سے تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے موبائل فون پر ویڈیوز بنانے اور عملے سے بدکلامی پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طلب کرلیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کولمبو جانے والے 2 مسافروں عمر اور ابوبکر کی ایف آئی اے کی جانب سے آف لوڈنگ پر احتجاج کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ دونوں مسافر سری لنکن ایئرلائن کی پرواز یو ایل 154 کے ذریعے کولمبو روانہ…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے اپنے نام پر ہونے والی جعلسازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ایچ ای سی کے مطابق جعلساز جعلی فون کالز کے ذریعے ڈگری اٹیسٹیشن، ایکولینس اور دیگر سروسز کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر ادارے کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی(این این آئی) سندھ کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ  نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو آئندہ 4 برس کے لیے جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کردیا۔وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی نظام فلاپ ہو چکا، گزشتہ 3سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں،صوبوں کی تعداد بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اصل مسئلہ نااہلی ہے، جب تک نااہلی اور ناقص حکمرانی کے ذمہ دار افراد کا احتساب نہیں کیا جائے گا، نظام موثر طور پر نہیں چل سکے گا۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نظام بالکل فلاپ ہو چکا ہے تاہم اس کا اندازہ ہمیں اس وقت ہوا جب محسن نقوی نے بھی اس حوالے سے بات…

مزید پڑھیں

لاہور(کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ترجمانسی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن سے را کا خطرناک دہشت گرد واجد گرفتار کیا گیا، دیگر گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، عثمان، حسن، بابر کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ ،3 آئی ای ڈی بم ،12ڈیٹونیٹرز اور 35فٹ فیوز وائر برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13مقدمات درج کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مبینہ طورباقی صفحہ6بقیہ نمبر24 پر ملوث حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت شاہد علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر چرس فروخت کرنے کے لئے اس کے تین پیکٹ اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھے، خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں

لاہور(آئی این پی )لاہور میں گیس بحران کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر  مجبورہوگئے۔لاہور میں سوئی گیس غائب یا پریشر انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہری ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہیں اور دکان داروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ایل پی جی کی سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑا دی گئی اورایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔ ایل پی جی کی حکومتی قیمت 279 کے قریب ہے لیکن شہر بھر میں 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،شہریوں نے حکومت سے گیس بحران کے خاتمے اورایل پی جی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں۔روسی ٹی وی کو انٹرویو میںوزیر توانائی اور پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئرمین اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اپنے تعلقات روس سے بڑھانا چاہتا ہے کیونکہ روس نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہر عالمی اسٹیج پر…

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ(این این آئی)یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ مغربی یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریبا 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے ہیں۔یونیسف(اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال)نے ایکس پر شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ پورے مغربی یمن میں دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی اور بدلتے ہوئے محاذوں نے پہلے ہی سنگین انسانی بحران میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ تعز، الحدیدہ، مغربی ساحل اور آس پاس کے علاقوں میں لڑائی سے خاندان اپنے گھر، سامان اور روزگار کے ذرائع پیچھے چھوڑ کر دوبارہ نقلِ مکانی کرنے پر…

مزید پڑھیں