راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ سات بج کر چالیس منٹ پر شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔