اسلام آباد(ویب ڈیسک) جوڈیشل اکیڈمی کے باہر وزیر مملکت عابد شیرعلی کی امامت میں ظہرکی نماز ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے وقت ن لیگ کے کارکنان سمیت وزرا کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو وزیر اعظم کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ جیسے ہی ظہر کا وقت ہوا وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے جوڈیشل اکیڈمی کے باہرظہر کی نماز کی امامت کی اور ان کی اقتدا میں (ن) لیگ کے کارکنان سمیت دیگر لوگوں نے نماز ادا کی جب کہ وزیر اعظم کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔
Tag Archives: abid-ali-sher
‘آصف زرداری کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیئے’
فیصل آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پاکستان میں ساری برائیوں کی جڑ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو قرار دیتے ہوئے ان کا نام ایگرٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے انکشافات پر ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنے کا مطالبہ کردیا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ‘عزیربلوچ نے آصف زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا، 1ہزار 13 قتل کا الزام ان کے سر جانا چاہیئے’۔سابق صدر زرداری کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا منشور اداروں کو تباہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے انکشافات پر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بننی چاہیے۔گذشتہ روز جھنگ میں جلسے سے آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہمیں اخلاقیات کا درس دیتے ہیں جبکہ خود ان کا مائنڈ سیٹ ہمیشہ سے قتل وغارت کا رہا ہے’۔وزیر مملکت نے کہا کہ ‘ہمیں لانڈھی جیل کا سبق نہ دیں، لانڈھی جیل میں آصف زرداری جیسے ظالم، ملک دشمن عناصر اور لوٹ مار کرنے والے لوگ جائیں گے، ہم پر مفت کی روٹیاں کھانے کی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ سب سے بڑے لٹیرے آصف زرداری خود ہیں، وہ مسٹر 10 پرسنٹ نہیں مسٹر 1000 پرسنٹ ہیں‘۔
شریف فیملی کے 40سالہ پُرانے ثبوت بارے تہلکہ خیز خبر…. ”ریلوکٹوں “اور ” پھٹیچر “ حضرات بارے اہم انکشاف
فیصل آباد (ویب ڈیسک )وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ریلوکٹوں کے پاس 10سالہ پرانا ثبوت نہیں شریف فیملی نے 40سالہ پرانا ثبوت دیا ہے،عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان سیاسی طور پر ناکام ہوچکے ہیں،ریلوکٹے سن لیں نوازشریف 2018کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے،عدالت فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق دے گی،دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ہفتہ کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں،نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی،عمران خان سیاسی طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کو تکلیف ہے کہ صوبے نوازشریف کے ساتھ ہیں،عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے،عدالت فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق دے گی،فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ سیاسی پھٹیچروں کو اپنا فیصلہ صادر کرنے کی اجازت نہیں،ریلوکٹے سن لیں نوازشریف 2018کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے،ریلوکٹوں کو آئین اور قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوکٹوں کے پاس 10سالہ پرانا ثبوت نہیں شریف فیملی نے 40سالہ پرانا ثبوت دیا ہے،عدالتی فیصلے سے شریف خاندان سرخروہوگا،دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔….(خ م)
عمران خان کی تمام سازشوں کا بانڈا پھوڑ دیا گیا
فیصل آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انکشافات کرکے تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی تمام سازشوں کا بانڈا پھوڑ دیا ہے، جاوید ہاشمی کا ایک مقام ہے اور ان کے کردار سے سب واقف وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے، لہذا اب عمران خان کے پی کے حکومت پر توجہ مرکوزکرنی چاہئے ، پاکستان کی عوام حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہے،جس کی وجہ سے 2013ءکے عام ،ضمنی اوربلدیاتی انتخابات میںمسلم لیگ (ن) کوکامیابیاںملی ہیںاور انشاءاللہ2018کے انتخابات میںبھی مسلم لیگ ن ہی فاتح جماعت ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد شیرعلی نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ حکومت پنجاب مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام حکومت کی تشکیل کی طرف گامزن ہے ۔ صوبہ بھر میں نئے بلدیاتی نظام سے معاشی استحکام اور تعمیر و ترقی کا خواب پورا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مقامی حکومتوں کے لئے تعمیر و ترقی اور فلاحی منصوبوں کی مد میں اربوں روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔ صوبہ بھرمیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ضلعی اتھارٹی الگے سال جنوری سے فعال ہو گی جس سے مقامی سطح پر روز گار ‘ تعلیم صحت ‘ ‘ سکولوں کی تعمیر و ترقی و تزئین و آرائش ‘ اساتذہ کے تبادلوں سمیت سرکاری ملازمین اور دیگر معاملات کے لئے صوبائی دارالحکومت کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 2018ءتک این اے 83 کے تمام مسائل حل کر لئے جائیں گے اور اپنی کارکردگی بنا پر عوامی عدالت میں جا کر لوگوں سے دوبارہ ووٹ مانگیں گے۔2018ءکے انتخابات میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میںبھاری اکثریٹ سے کامیاب ہونگے کیونکہ جس لگن اور محنت سے ہماری حکومت نے ملک کو دہشتگردی ،توانائی ،معاشی اوردیگر مسائل سے نکلنے کی جدوجہد کی ہے اور حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے اس سے پاکستانی عوام بخوبی واقف ہے۔
پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا جب کہ پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کی درخواست کردی ہے جب کہ عدالت میں ہم نے واضح کیا کہ مریم نواز کا کسی چیز سے تعلق نہیں۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اخباری تراشوں پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا کیونکہ انہوں نے کہا تھا ہمارے پاس ثبوت ہیں تو وہ ثبوت کہاں ہیں تاہم پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا سپریم کورٹ میں جنازہ نکلے گا۔