اسلام آباد(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف جبکہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجودہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن ہیں۔ آرمی چیف بننے سے پہلے جنرل راحیل شریف اسی عہدے پر تعینات تھے۔ جنرل قمر باجودہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کو کمانڈ کر چکے ہیں جو کنٹرول لائن کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔ لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں تعیناتی کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی اور انفنٹری اسکول کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے۔ لیفٹننٹ جنرل زبیر حیات پاک فوج میں اس وقت سب سے سینئیر جنرل اور چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔ تھری اسٹار جنرل کی حیثیت سے وہ اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کے ڈائریکٹر جنرل اور کور کمانڈر بہاولپور بھی رہے۔ واضح رہے آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ میں پانچ سینئیر ترین جنرل شامل تھے۔
Tag Archives: army
دہشتگر دی کے خاتمے کے لیے پر عزم…. اہم بیان سامنے
سلام آباد (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میراایمان ہے پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خاتمہ کا عزم اور ارادہ کرلیا ہے، میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہو کیا جائے ، جو کام فوج نے شرو ع کئے وہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اوکاڑہ روانگی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراایمان ہے پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خاتمہ کا عزم اور ارادہ کرلیا ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا صفایا ہوجائےگا۔آرمی چیف نے کہا کہ میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہے کیا جائے اور میری خدمات ملک کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی ،میں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ قوم اور ملک کے مفاد میں کیا ہے،جبکہ جو کام پاک فوج نے شروع کیے ہیں وہ انشااللہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنا باقی وقت شہداء کے لواحقین کے لیے وقف کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔
نیا آرمی چیف کون….؟
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری وزارت دفاع کی جانب سے نئی عسکری قیادت کے تقرر کیلئے سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کیلئے سفارش کردہ ناموں کی فہرست کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ بھجوائی گئی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور چار سینئر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں۔
نئے سپہ سالار کیلئے 72گھنٹے اہم ….عسکری حلقوں میں ہلچل
اسلام آباد (ویب ڈیسک)جنرل راحیل شریف کی الواداعی ملاقاتوں کے اعلان کیساتھ ہی نئے آرمی چیف کی تقرری بارے قیاس آرائیاں جاری ۔ارکان پارلیمنٹ ،صحافی ،سیاستدان ،عوامی حلقے یہی بات کہہ رہے ہیں کہ نیا سپہ سالار کون ہو گا ۔ذرائع کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں 4نام سر فہرست جبکہ وزیر اعظم کسی بھی لیفٹینٹ جنرل کو فور سٹار کے عہدے پر اگلے 72گھنٹوں میں ترقی دے سکتے ہیں ۔