Tag Archives: Asif-Zardari

زرداری کے پیر کا نیب عدالت کے گرد پُر اثرار اقدام، سب دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری کے پیراعجاز شاہ نے جوڈیشل کمپلیکس آکر نیب کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر دعا کرائی آمد کا مقصد نہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے ساتھ میرا پرانا یارانہ ہے، عدالتوں میں میرا آنا جانا لگا رہتا ہے، فقیر بندہ ہوں میرا کام فیض بانٹنا ہے، زرداری صاحب کے ساتھ بھی اخلاقی رشتہ ہے، نوازشریف کے حوالے سے سوال پر پیراعجازشاہ نے سیاسی گفتگو سے پرہیز کیا پیراعجاز شاہ نیب کورٹ کا چکر لگانے کے بعد واپس روانہ ہوئے پولیس اہلکاروں کے استفسار کے باوجود پیراعجاز نے اپنی آمد سے آگاہ نہیں کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان ،پی ایس پی میں اتفاق ،دوسری طرف زرداری نے بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کی ایم این اے ڈاکٹر فوزیہ حمید اور سلمان مجاہدنے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کی مرکزی رہنماءایم این اے ڈاکٹر فوزیہ اور سلمان مجاہدنے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رہنماءڈاکٹرفوزیہ اور سلمان مجاہدکی جانب سے پیپلزپارٹی میں جلد شمولیت کا امکان ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماو¿ں ایم این اے علی راشد اورسینیٹرخوش بخت شجاعت نے بھی ملاقاتیں کی تھیں،دونوں رہنماو¿ں نے ملاقاتوں کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کاعندیہ بھی دیاتھا۔اسی طرح آج ایم کیوایم کی مرکزی رہنماءایم این اے ڈاکٹر فوزیہ اور مرکزی رہنماءسلمان مجاہدنے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ایم کیوایم کی رہنماو¿ں نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے سندھ کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔جبکہ شمولیت سے متعلق کچھ شرائط بھی طے کی گئیں۔ایم کیوایم کے مزید ارکان کابھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔

زرداری کا پارلیمنٹ میں آنے کا مقصد کیا ہے ….اہم راز فاش

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا افضل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ وہ گرفتاری سے بچ سکیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا افضل کا کہنا تھا کہ جب ایک بار جو رکنِ قومی اسمبلی بن جاتا ہے تو اسے گرفتار کرنے کیلئے اسمبلی کے اسپیکر سے منظوری لینا ہوتی ہے جو آسانی سے نہیں ملتی۔انھوں نے کہ ‘آج بہت سے ارکان قومی اسمبلی اشتہاری ہیں، جن کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، لہذا یہ فیصلہ آصف زرداری کے اپنے مفاد میں ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان 10 مختلف کیسز میں اشتہاری ہیں، لیکن رکنِ قومی اسمبلی ہونی کی وجہ سے وہ گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں، تو آصف زرداری نے بھی اس فیصلے میں اسی بات کو مدِ نظر رکھا ہوگا۔لیگی رہنما نے کہا ‘ایک بار جو سیاستدان پارلیمنٹ کا رکن بن گیا تو اسے تحفظ حاصل ہوتا ہے’۔اس سوال پر کہ کیا آصف زرداری کو طویل عرصے کے بعد دبئی سے وطن واپسی کی اجازت ن لیگ کی حکومت نے دی ؟ تو رانا افضل نے اس کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا اگر ایسا ہوتا تو اسی روز کراچی میں رینجرز چھاپے نہ مار رہی ہوتی۔تاہم، انھوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ 23 دسمبر کو آصف زرداری کی واپسی سے پہلے سندھ رینجرز نے کراچی میں جو کارروائیاں کیں، ان میں حکومت کا کوئی کردار تھا۔ وا ضح رہے کہ سن 2013 میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سابق صدر کے خلاف کرپشن کے 5 مقدمات کو دوبارہ کھول دیا تھا، جبکہ ان میں دو میں گذشتہ سال نومبر میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔ سابق صدر کے خلاف دوبارہ کھولے جانے والے ریفرنسز میں ٹریکٹر، ایس جی ایس، کوٹیکنا، وزیراعظم ہاو¿س میں پولو گراو¿نڈ کی تعمیر اور اے آر وائے گولڈ ریفرنسز شامل ہیں۔اس سے قبل 2008 سے 2013 تک سابق صدر کو استشنیٰ ہونے کی وجہ سے ان مقدمات پر نیب ریفرنسز کو روک لیا گیا تھاواضح رہے کہ آصف زرداری کی ملک میں واپسی ایک ایسے سے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے بہت ہی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کے الزام میں کئی ماہ جیل میں رہنے کے بعد اب نیب کی تحویل میں ہیں۔ #/s#