Tag Archives: ayesha ok 222222222222

عائشہ گلالئی نے عمران خان کی خفیہ ویڈیو ز سوشل میڈیا پر جاری کردیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر نامناسب میسجز اور کرپشن کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے اب ان کی ویڈیو بھی ”لیک“ کر دی ۔ٹوئٹر پر عائشہ گلالئی کے نام سے موجود ایک اکاؤنٹ پر 2 ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جو پرانی ہیں اور اس سے قبل بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اس میں کوئی بدکرداری وغیرہ تو نہیں البتہ عمران خان جرنیلوں کیخلاف کھل کر بات کر رہے ہیں۔دوسری ویڈیو ایک ایسی عورت کی ہے جو عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران آتی ہے اور اپنے کسی مسئلے پر دہائیاں دیتی

ہے۔ یہ ویڈیو تو تمام ٹی وی چینلز نے بھی چلائی تھی۔سوشل میڈیا پر عائشہ گلالئی کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوزلیک ہوئی ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی کے چاہنے والوں نے یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ اکاؤنٹ عائشہ گلالئی کا نہیں ہے ۔ابھی تک سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز سے اور ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق عائشہ گلالئی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے

عائشہ گلالئی کے پیچھے نوازشریف یا امیر مقام نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے کچھ ارکان پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں آصف علی زرداری انتہائی شاطر شخصیت ہیں۔انہوںنے عمران خان سے اپنا بدلہ لیا ہے۔ مقامی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 تین ارکان پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ رابطہ میں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری انتہائی شاطر شخصیت ہیں۔عائشہ گلالئی نے عمران پر الزام پیپلزپارٹی چیئرمین آصف علی زرداری کی براہ راست ہدایت پر لگایا۔ جب کل عمران خان نے براہ راست زرداری کو چیلنج کیا تھا تو زرداری نے عائشہ گلالئی کو پریس کانفرنس کیلئے کہا کہ عمران کو گندہ کردو اور نواز شریف کی تعریف کروتاکہ عوام میں عمران خان اورنوازشریف کے خلاف نفرت بڑھے اورپیپلزپارٹی کے مردہ گھوڑے میں جان پڑجائے۔