Tag Archives: bilawal-and-zardari

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف آصف زرداری اور بلاول میدان میں آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومت کی طرف سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی آگ بگولا کر دیا ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے حکومت پٹرول بم گرا کر عوام سے بدلہ لے رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی رہنماﺅں کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت مہنگائی کے طوفان کو دعوت دے رہی ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے جبکہ قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے حکومت اپنی خراب کارکردگی کا بدلہ عوام سے نہ لے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ ٹیکس نیٹ بڑھایا اور نہ ٹیکس سسٹم میں اصلاحات کی ۔

جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی،بلاول نے ٹویٹ میں ایسی بات کہہ دی کہ سب ششدر رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی پر اپنے ردعمل میں عمران خان پر طنز کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اے ٹی ایم خرابہو گئی۔ ہیش ٹیگ میں بلاول نے تحریر کیا ہے #Tareen Out۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو کلین چٹ جبکہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیر خان ترین کو تاحیات نا اہل قرار دیا ہے۔

زرداری اور بلاول کا الیکشن لڑنے کا اعلان ….اہم ترین خبر سے کھلبلی

گڑھی خدابخش (ویب ڈیسک) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات لڑ کر موجودہ پارلیمینٹ میں جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اس خوشخبری کی بات کرنا چاہتا ہوں جس کا میں نے وطن واپسی پر وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوابشاہ سے اپنی بہن فریال تالپور کی نشست سے اور بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے ایاز سومرو کی نشست سے ضمنی انتخابات لڑیں گے اور پارلیمینٹ میں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کی خاطر سیاست کی خاطر اور پاکستان کو بچانے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں یہ افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب اس مغل بادشاہ کو ہم نہیں چھوڑیں گے اور اس بات پر ہمارا اٹل فیصلہ ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کو یہ سیاست امانت سمجھ کر دی تھی، آپ یہ الیکشن جیتے تھے اور صرف امانت سمجھ کر سیاست سونپی تھی کیونکہ آپ کے ساتھ مل کر ہم نے ہر فیصلہ کیا تھا۔ پارلیمینٹ میں دونوں جماعتوں نے مل کر فیصلے کئے تھے۔ 18 ویں ترمیم سمیت دیگر فیصلوں پر دونوں نے حامی بھری تھی لیکن افسوس آپ نے ان سب وعدوں کو بھلا دیا۔