کوئٹہ(ویب ڈیسک) ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے پر عمل درآمد کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجراء کی ہدایت کردی ہے ۔سی پیک منصوبے کے تحت سیپ زنڈ سے کچلاک تک 48کلو میٹر طویل ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چینی انجینئروں اور ماہرین پر مشتمل ٹیم گذشتہ روز کوئٹہ پہنچی۔چینی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم نے کوئٹہ پہنچ کر منصوبے کے سروے اور فیزیبلیٹی رپورٹ پر کام شروع کر دیا ہے جس کے لیے چینی کمپنی کو حکومتی سطح پر اجازت نامے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ داخلہ کو چینی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں ہر قسم کی معاونت کی فراہمی اور سروے کے لیے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجراءکی ہدایت کی ہے۔
Tag Archives: c-pak
سی پیک دہشتگردوں کے نشانے پر….
لاہور (خصوصی رپورٹ) حساس اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی ہے کہ دہشت گردگوادر اور کاشغر کے درمیانی سی پیک روٹ سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے افغانستان سے راکٹ لانچرز، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگیں پاکستان منتقل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوادر تا کاشغر روٹ کو اس وقت نشانہ بنایا جانے کا امکان جس وقت کارگو یا آرمی کی گاڑیاں سڑک سے گزر رہی ہونگی۔ حساس اداروں کی طرف سے جاری ہونے والے تھریٹ الرٹ 059 میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اہم سرکاری ہسپتالوں، سکولز اور اہم شخصیات کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے پیش نظر سکیورٹی کو اپ گریڈ کیا جائے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے تمام سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو حکم دیا گیا ہے کہ اہم مقامات کی سکیورٹی نئے سرے سے ترتیب دی جائے۔ لاہور میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہر تھانے کی حدود میں ناکہ لگا کر چیکنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کو دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے چند روزقبل رایو پل سے ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہر ڈویژن میں ڈویژنل ایس پیز کی زیرنگرانی سرچ آپریشن کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدراشرف نے سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کو تھانہ کی سطح پر سرچ آپریشن کرنے اور روزانہ رپورٹ ڈی آئی جی آپریشن آفس بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
سی پیک منصوبہ ….حکومت کے اہم اقدام سے دشمن کے ہوش اڑ گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہدری کی حفاظت کے لیے قائم اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کواخراجات کی مدمیںرواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر3 ارب65 کروڑروپے کے اضافی فنڈزجاری کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت مذکورہ بالا گرانٹ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری فنڈزکے علاوہ فراہم کرے گی تاکہ سی پیک سیکیورٹی ڈویژن کوزیادہ سے زیادہ مضبوط وفعال بنایاجائے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے مجموعی اسٹاف کی تعداد 15 ہزارہوگی جس میں9 بٹالین مسلح افواج کے9 ہزار اہلکاروں جبکہ باقی 6 ہزارپیراملٹری فورسزپرمشتمل ہے۔ادھر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے گزشتہ سال ایک ارب35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈزجاری کیے تھے اوروعدہ کیا تھاایک سال میں مجموعی طورپر5 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے جس کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈزمختص کرنے کی سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ سیکیورٹی ڈویژن کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ایئر فورس کی بھی مطلوبہ خدمات حاصل کی گئی ہیں اورسی پیک سیکیورٹی کو فول پروف بنادیا گیا ہے۔
”را “ کی سی پیک کیخلاف نئی سازش
گلگت (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے قوم پرست تنظیم بالا ورستان نیشنل فرنٹ (عبدالحمید گروپ)کے ذریعے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کے بے نقاب کر کے اس مقصد کیلئے قائم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر 12ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیں اسلحہ بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔یہاں سینٹرل پولیس لائن میں پر ہجوم پریس کانفرینس سے خطاب کر تے ہوئےانسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ قوم سر پرست تنظیم پی این ایف کا سربراہ عبدالحمید خان بیلجیئم میں بیٹھ کر بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ کی مالی مدد کر کے سی پیک منصوبے کو ناکام بنا نے کی کوشش کر رہا ہے ۔
سی پیک …. 42 ممالک کو فائدہ حاصل ہو گا …. پاکستانی آمدن 5 ارب ڈالر سے زائد
گوادر (خصوصی رپورٹ) خطے میں گیم چینجر اقتصادی راہداری کا خواب حقیقت بن گیا پہلا تجاری بحری جہاز عالمی منڈیوں کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت چین کے اہم عوامی و حکومتی عہدیداروں نے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے 200 ٹرکوں پر تجارتی قافلے کے سامان کی بحری راستوں سے مختلف ممالک کو روانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اس تاریخی تقریب کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ” یاد گاری شیلڈ “پیش کی وزیراعظم نے منصوبہ کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل نے تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے خطے کی 3 ارب کی آبادی مستفید ہو گی۔ اس تجارتی قافلے نے کاشغر سے گوادر تک 3000 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ تجارتی سامان بحری راستوں سے مختلف ممالک کو جائیں گے۔ آج کا دن تاریخی ہے جو خطے میں تبدیلی کا ضامن بنے گا۔ چینی کمپنی سائنوٹرانس کے نمائندے نے تجارتی قافلے کو انتہائی بہترین سکیورٹی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ اس سے دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ بریفنگ کے مطابق اس راہداری کے مکمل ہونے پر گوادر پورٹ سے 2017ءسے سالانہ 10 لاکھ ٹن کارگو گزرے گی۔ صرف تیل کی ترسیل سے چین کو 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔ 6 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی ترسیل کیلئے چین کا 12 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ سمٹ کر 3 ہزار کلومیٹر ہو گیا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان کو راہداری کی مد میں سالانہ 5 ارب ڈالر کی آمدن ہو گی۔ سی پیک 42 ممالک کو فائدہ ہو گا اور 2025ءتک تجارتی حجم 800 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔