لاہور (خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کے نوازشریف سے اختلافات ہیں اور چودھری نثار کی جانب سے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔ اس کا نقصان مریم کو کم چودھری نثار کو زیادہ ہوگا۔ چودھری نثار کے دل و دماغ میں جو باتیں چل رہی ہیں وہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتائیں حالانکہ مریم نواز کافی دیر سے سیاست میں آچکی ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ چودھری نثار اور شہبازشریف کے درمیان سرد جنگ شروع ہوچکی ہے کیونکہ ایک انٹرویو میں نثار نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر شہبازشریف نے ان سے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کا کچھ غیرسیاسی لوگ جن کا فوج سے تعلق نہیں ان کے ذریعے رابطہ ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ قریب ہے اور وہ خواہش رکھتے ہیں کہ اگر ملیحہ لودھی سفیر بن سکتی ہےں تو وہ کیوں نہیں بن سکتے۔ نوازشریف اور ن لیگ کو نیب اور دیگر اداروں سے کوئی امید نہیں‘ اس لئے وہ سینٹ الیکشن کا انتظار کررہے ہیں۔ نوازشریف کی طرف سے آصف زرداری سے رابطہ جاری ہے لیکن اس طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا۔ مسلم لیگ ن میں ایک بے چین گروپ جو نثار کو لیڈر بنانے کیلئے تیار ہے اور اگر مسلم لیگ ن نے الیکشن میں نثار کو ٹکٹ نہیں دیا تو کیا وہ آزاد کھڑے نہیں ہوں گے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے کہا کہ اگر فوج اس کے پیچھے ہوتی تو کب کا فارورڈ بلاک بن چکا ہوتا۔ بہت سے لوگ نوازشریف کو چھوڑ چکے ہوتے۔ میرے خیال میں فوج اس کے پیچھے نہیں ہے۔ بعض اوقات اندازے غلط ہوجاتے ہیں۔ چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد قانون اور قاعدے کے مطابق اس کا نائب نیب کو چلائے گا لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ شریف فیملی کیخلاف دائر ریفرنس پر کیا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں ن لیگ جیتے گی لیکن وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا نوازشریف کیخلاف فیصلہ درست نہیں تھا۔ اس میں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی اس میں اپنے ووٹ بڑھاتی ہے یا نہیں۔ ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میرا خیال ہے نظرثانی اپیل کی سماعت کیلئے پانچ جج ہی بیٹھیں گے کیونکہ آئین میں بڑا واضح طور پر لکھا ہے کہ نظرثانی کی اپیل اتنے ہی جج سماعت کریں گے جنہوں نے فیصلہ کیا ہے۔ ابھی بینچ بیٹھا نہیں ہے صرف اعلان ہوا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پانچ ہی بیٹھیں گے۔ قانون یہ ہے کہ نیب اپنے چیئرمین کے بغیر کچھ نہیں۔ قائم مقام چیئرمین کا کام صرف کام چلانا ہوتا ہے۔ ریفرنس دائر ہوچکے ہیں اور ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پراسیکیوٹر اپنے دور کے دوران ہی ٹیم کا اعلان کرکے جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بڑی تفصیلی ہے جس کو دیکھنے کے بعد نیب نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Tag Archives: ch nisar ali khan
ایک طرف میاں صاحب کی ریلی دوسری طرف چوہدری نثار کی اسمبلی میں انٹری
چوہدری نثار آج خاموشی توڑ دینگے ،اہم اعلان متوقع
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کررہے ہیں جس میں ان کی جانب سے سیاسی حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں آج شام اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں اور اس میں وہ ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دوسری جانب شہباز شریف بھی ایک مرتبہ پھر ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔پاناما لیکس کے حوالے سے چوہدری نثار کو وزیر اعظم کی حکمت عملی پر شدید تحفظات تھے۔ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں انہوں نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وہ وزیر اعظم کے کسی مشاورتی اجلاس میں نہیں گئے۔وفاقی وزیر داخلہ کو گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن کمر کی شدید تکلیف کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کے روز ان کی پریس کانفرنس سے کچھ ہی دیر پہلے لاہور میں خودکش حملہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے مناسب وقت تک پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انہیں منانے کی کوششیں کیں جو کہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ جس کے بعد انہوں نے آج شام دوبارہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ متوقع طور پر کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔
لاہور دھماکہ کے بعد چوہدری نثار کی سیاسی پریس کانفرنس ملتوی
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی گفتگو کروں۔پنجاب ہاؤس میں مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل صحت کی خرابی کے باعث پریس کانفرنس نہ کرسکا جب کہ میری پریس کانفرنس انتہائی اہم تھی لیکن لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا اس لئے گزارش ہے کہ اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پریس کانفرنس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی معاملات پر گفتگو کروں، اس وقت تمام تر توجہ متاثرہ خاندانوں پر ہے۔
پانامہ فیصلہ سے قبل ایک اور دھماکہ، ق ،ن ۔۔۔ کے بعد پیش خدمت ہے ”مسلم لیگ نثار “
اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (نثار)کی بازگشت نے حکومتی جماعت میں کھلبلی مچا دی، رکشوں پر لگے بینرز نے رہی سہی کسر نکال دی۔ تفصیلات کے مطابق نواز نثار اختلافات اب ڈھکی چھپی بات نہیں رہی تاہم اب سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک رکشے پر لگے بینرکی تصویر نے حکومتی جماعت میں کھلبلی مچا دی ہے۔ رکشے پر لگے بینر حکومتی جماعت کے اندر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی جہاں نشاندہی کرتا نظر آتا وہیں وہ مسلم لیگ سے ٹوٹ کرچوہدری نـثار کی قیادت میں بننے والی مسلم لیگ نثار کی بھی نوید سناتا نـظر آتا
چوہدری نثار نے حتمی فیصلہ سُنا دیا
اسلام آباد(خبریں ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے حوالے سے کئے جانے والے پروپیگنڈے اور خبروں کے بعد بالآخر اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چوہدری نثار اتوار کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔پاناما کا فیصلہ خلاف آنے پر تمام قانونی و آئینی آپشن استعمال کئے جائیں گے، ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار شام 5بجے اپنا مﺅ قف بیان کرنے کے لئے پنجاب ہا?س میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت کئی مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی آج بھی سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس پنجاب ہا?س میں ہوا، چوہدری نثار علی خان پنجاب ہا?س میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے اور اب ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے مﺅ قف سے میڈیا اور عوام کو آگاہ کرنے کے لئے اتوار کو شام 5بجے پنجاب ہا?س میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مرد بحران قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیر داخلہ کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
چوہدری نثار بارے آگئی و ہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں کافی حد تک دور ہو چکی ہیں۔ آج کی ممکنہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے چودھری نثار علی خان کو راضی کر لیا ہے کہ سیاسی مخالفین اور دیگر عناصر کے منہ بند کرنے کیلئے یہ ملاقات بہت ضروری ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ چودھری نثار نے کچھ اہم مشورے بھی دیئے تھے جن کو وزیراعظم نے نظرانداز کر دیا اور وہ باتیں انہوں نے خواجہ آصف سے بھی کر دیں جن کا چودھری نثار علی خان کو بہت رنج تھا۔
کمر درد کی اصل حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کمر درد کی شدید تکلیف کے باعث اپنی تمام تر مصروفیات کینسل کردیں، ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو گزشتہ کئی روز سے کمر درد کی شکایت تھی۔ تاہم گزشتہ روز دفتر میں سرکاری مصروفیات کی انجام دہی کے دوران درد کے شدت اختیار کرنے کے باعث وہ اپنی بقیہ مصروفیات ترک کرکے گھر چلے گئے۔ عارضے کے باعث انہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کینسل کر دیں۔ تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق پاناما ایشو اور جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم اور وزیرداخلہ میں اختلافات بڑھ گئے ہیں اور ان کے کمر درد کو سیاسی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔ ادھر (ن) لیگی رہنماو¿ں نے بھی وزیرداخلہ کی تکلیف کو ڈرامہ قرار دے دیا ہے۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پانامہ کیس میں استعفیٰ کے لئے دباﺅ۔ رواں ہفتہ پارٹی سے نئے وزیراعظم کے لئے نام فائنل کر دیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کانام فائنل ہوتے ہی فارورڈ بلاک بنانے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں، معلومات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آئینی ماہرین نے مشورہ دیاہے کہ انہیں اندازہ ہو چکا ہے سپریم کورٹ کسی صورت میں کلین چٹ نہیں دے گی۔ عدالتی احکامات کے بعد عہدہ سے مستعفی ہونے کا عوام پر اثر نہیں پڑیگا بلکہ الٹا عام انتخابات میں بھی غلط تاثر جائے گا۔ اپنے عدالتی فیصلہ سے قبل عہدہ سے استعفیٰ دیا جائے تو پھر عام انتخابات، 2018ءمیں الیکشن مہم میں بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے آئینی ماہرین سے رائے طلب کی کہ اگر مقدمہ نیب یا ٹرائل کورٹ میں جاتا ہے تو پھر بھی استعفیٰ دینا پڑے گا۔ قانون دانوں نے کہا کہ نیب ٹرائل کورٹ سے عہدہ کی مزید ہزیمت ہو گی۔ اور اپوزیشن کے نعرہ کو تقویت ہو گی۔ سوموار اور منگل کو وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا مگر وفاقی وزیر داخلہ کی طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہو پائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے بھی اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور وہ نئے وزیراعظم کے لئے نام نامزدگی کے بعد اعلان کریں گے۔ وزریاعظم ہا¶س کے ذرائع کے مطابق نئے وزریاعظم کے لئے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے بعد تین ناموں پر قریب سے غور کیا جا رہا ہے جن میں سپیکر ایاز صادق، خرم دستگیر اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔ وزیراعظم ہا¶س کے ذارئع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مستعفی ہونے کے لئے حتمی فیصلہ کر لیا ہے بس اعلان ہونا باقی ہے۔ آئینی ماہرین کے مطابق رواں ہفتہ سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے بعد ہوا کے رخ کا تعین ہو جائے گا جس کے بعد اگلے ہفتہ حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ تاہم وزریاعظم کے فیملی ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف کو معلوم ہے کہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد اپنی پارٹی کو متحدہ کرنے کے لئے بھی پے در پے اقدامات کرنا ہونگے۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک بھر سے ایم این اےز کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی فہرستیں بھی طلب کر لی ہیں تاکہ انہیں فنڈز جاری کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جا سکے۔ سیاسی منظرنامے میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور پاکستان ایک بار پھر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
فارورڈ بلاک
چوہد ری نثار نے وزیر اعظم سے دل کی بات کہہ دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ اجلاس میں نواز شریف اور چودھری نثار میں ملاقات نہ ہو سکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار کا مو¿قف ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر تصادم اور محاذ آرائی کی پالیسی سے گریز کیا جائے، معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائے اور بلاوجہ نئے محاذ نہ کھولے جائیں۔
”کلبھوشن یادیو کو پھانسی “وفاقی وزیر داخلہ بھارت کا واضح پیغام دیدیا
پشاور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو دہشتگردی کا ارتکاب کرتے ہوئے پاکستان سے گرفتار ہوا اور اسے ملک کے قانون اور آئین کے مطابق ہی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں متحد ہیں، جہاں ابہام نہیں وہاں ابہام پیدا نہ کیا جائے، کلبھوشن کے حوالے سے بھی کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں کہ وہ بھارتی ایجنٹ اور جاسوس ہے، وہ پاکستان میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں کا مرتکب ہوا اور اگر اسے وقت پر نہ پکڑا جاتا تو وہ ملک میں اور زیادہ تباہی پھیلاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کے تمام معاملات کو ایک جاسوس کے طور پر اپنے ملک کے آئین اور قانون کے مطابق حل کرے گا، اسے پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق ہی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔پاک افغان تعلقات پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے افغانستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں، دونوں ملک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وہ افغان حکومت کی پالیسی پر بات نہیں کرنا چاہتے لیکن پاکستان کی پالیسی واضح اور شفاف ہے کہ پاکستان کسی ایسے اقدام کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا جو افغانستان کی آزادی، خود مختاری یا امن میں خلل ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے اپنی داخلی اور خارجی کمزوریوں پر توجہ دے اور ہمارے دشمن کی زبان سے بات نہ کرے، اگر افغان حکومت ایک پڑوسی اور مسلمان بھائی کی حیثیت سے ہم سے بات کرے گی تو اسے ضرور سنا جائے گا لیکن جب افغان حکام بھارت کی زبان میں ہم سے بات کریں گے تو یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ایران کے ساتھ تعلقات پر چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ملک ہیں، ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ دنوں پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت کئی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ہمیں مل کر تمام معاملات کو طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ رمضان المبارک کے بعد ایران کا دورہ کروں گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات کریں گے۔