اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزرات داخلہ کو حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی او ایف واہ میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جب کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں حساس اداروں کو محفوط نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب پر دہشت گرد کارروائی کرسکتے ہیں لہذٰا تقریب میں مدعو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور دیگر 2 وفاقی وزرا شرکت سے گریز کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اگر حساس اداروں کو بھی محفوظ نہیں کرسکتیں تو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا، اگر پی او ایف کے مزدور محفوظ نہیں تو ہمیں بھی اپنے تحفظ کی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے یکم مئی کو پی او ایف ملازمین کی تقریب ہورہی ہے اس روایت کو کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا اور آج بھی یہ تقریب پروگرام کے مطابق ہوگی جب کہ مجھ سمیت وفاقی وزرا بھی اس میں ضرور شرکت کریں گے۔
Tag Archives: ch nisar ali khan
رینجرز کو دہشتگردوں کے علاوہ کس کس کا سامنا ۔۔؟چوہدری نثا ر نے سب بتا دیا
کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے رینجرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے مہمان خصوصی چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ہے، ہر تین ماہ بعد رینجرز اختیارات کو متنازع نہ بنایا جائے، اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کو متنازع بناکر رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، رینجرز سیاسی بنیادوں پر کارروائی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کراچی میں ساڑھے9 ہزارآپریشن کئے جبکہ مختلف کارروائیوں میں منوں بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کا بجٹ 7 ارب سے 12ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، رینجرز کراچی میں امن کے لیے کارروائیاں کرتی ہے،سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں امن سے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے، رینجرز نے ذمہ داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کے لیے کردار ادا کیا‘۔انہوں نے سابق ڈی جی رینجرز رضوان اختر اور بلال اکبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فورس کو مضبوط قیادت فراہم کی اور رینجرز نے جر?ت، ہمت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں۔
مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع ….چوہدری نثار کا دبنگ اعلان
لورا لئی(ویب ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہمارادشمن کتناموذی اور بے ایمان کیوں نہ ہوہماری فورسز نےان کو نیست و نابود کردیا ہے مذہب کے نام پر بھی فساد پھیلانے والوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ بلوچستان کے علاقے لورالئی میں ایف سی اہلکاروں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک اہلکاروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں ایف سی وردی عام نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سربکف ہو کر وطن کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہمارادشمن کتناموذی ،ازلی، بے ایمان کیوں نہ ہوفورسز نےانکو نیست و نابود کردیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اب صرف بچے کچے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کرکے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان میں موجود کچھ لوگ ہمارے ازلی دشمن سے پیسا لے کرعیش کرتے ہیں۔
چوہدری نثار کی سیکرٹری خارجہ سے اُمیدیں ….حیران کن انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی سیکریٹری خادجہ تہمینہ جنجوعہ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی کئی چیلنجز درپیش ہیں، امید کرتا ہوں بیرونی محاذ پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے، عالمی دنیا میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف موثر طور پر اقوام عالم کو پہچانے میںپنا کردار ادا کریں گی۔جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں انہیں نئی سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کو اندرونی و بیرونی طور پر کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ بیرونی محاذ پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے، عالمی دنیا میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف موثر طور پر اقوام عالم کو پہچانے میں آپ اپنی صلاحتیوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کا اہم اثاثہ ہیں ۔ انکے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیر داخلہ نے سابقہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔
دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ….
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل ہے لیکن پاکستان دہشت گردی کا ناسورجڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر±عزم ہے۔اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے حالیہ دھماکوں پر مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور اس جنگ میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں جب کہ باہمی تحفظات کا ازالہ، مضبوط اور ہمہ جہتی پارٹنرشپ کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ یہ عالمی وعلاقائی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل ہے لیکن پاکستان دہشت گردی کا ناسورجڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر±عزم ہے، ضروری ہے اس جنگ میں عالمی قوتیں ذمہ داریوں کا احساس کریں۔
چودھری نثار کیوں اور کس پر برہم….
کراچی(خصوصی رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی جانب سے شکار کی غرض سے پاکستان آنیوالے غیرملکی مہمانوں کے سلسلے میں حکومت کے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرانے میں غفلت کا نوٹس لے لیا اور کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شاہی خاندانوں کے ساتھ آنیوالا غیر ملکی سٹاف پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ داخلہ کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ گزشتہ دنوں بھارت کی شہریت رکھنے والے 6 افراد ایڈوانس سٹاف کے طور پر بغیر کسی سکیورٹی کلیئرنس بدین ایئربیس سندھ پہنچے اور وہاں سے ٹھٹھہ روانہ ہوئے جو کہ متعلقہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی اداروں کی رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ارسال کئے گئے مراسلے میںکہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شاہی خاندانوں کے ساتھ آنے والا غیر ملکی سٹاف پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے اور غیر ملکی مہمانوں کے سٹاف کی آمد و رفت غیر معروف ایئر پورٹس کی بجائے ملک کے بڑے ایئر پورٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیز تشکیل دے دیں۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی۔بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیز تشکیل دے دیں۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسروں پر مشتمل ہوں گی۔ ترجمان وزارت نے بتایا کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم کیسز میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین ہے۔ واضح رہے کہ 2008ءمیں شروع کئے گئے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفتیش سابقہ دورِ حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی اور اس کیس کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔
”وزیر اعظم بننے کی خواہش“چوہدری نثار کی غیر رسمی گفتگو نے سب کو حیران کر دیا
دھمکیوں کی پرواہ نہیں ….
لنڈی کوتل(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے افغانستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوستی کے حوالے سے ہر بات ماننے کےلئے تیار ہیں تاہم گیڈر بھبھکیاں اور غیروں کی ڈور ہلانے پر پاکستان کے خلاف الزامات قابل قبول نہیں ¾ پاکستانی قوم نہ پہلے دباو¿ میں آئی ہے اور نہ اب آئےگی ¾افغانستان کستانی عوام کی افغانستان کے عوام سے تاریخی اور مذہبی رشتے کا پاس رکھیں اور دوسروں کے بہکاوے میں نہ آئے ¾پاکستان کی افواج ¾پولیس ¾ لیویز اور خاصہ دار فورسز پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں ¾دنیا میں دہشت گردی کا گراف اوپر اور پاکستان میں گراف نیچے جارہا ہے۔ بدھ کو خیبرایجنسی میں طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ دہشتگرد وہاں سے دن دیہاڑے یہاں آتے ہیں لیکن ہم افغانستان سے کیے گئے وعدے کے مطابق اس کی تشہیر نہیں کرتے اور سارا پریشر ہماری سیکیورٹی ایجنسیز برداشت کرتی ہیں لیکن افغانستان سے ہمارے ناکردہ گناہوں کی بھی تشہیر کردی جاتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ میں افغانستان کے بالکل سامنے کھڑا ہوکر کہتا ہوں کہ وہ پاکستانی عوام کی افغانستان کے عوام سے تاریخی اور مذہبی رشتے کا پاس رکھیں اور دوسروں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ہم افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن اور افغانستان کا دوست ہمارا دوست کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں لیکن وہاں ہر کارروائی کا الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہوگی کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔آپریشن ضرب عضب میں سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج، پولیس، لیویز اور خاصہ دار فورسز پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں۔انھوں نے پاک-افغان سرحد پر فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ایف سی کی بہادری اور شجاعت پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔چوہدری نثار نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران صرف ایف سی میں 1284 جوان اور افسر شہید ہوئے، 3 ہزار سے زیادہ جوان زخمی اور 282 معذور ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پاک افغان سرحد طورخم کے گراﺅنڈ زیرو کا دورہ کیا جہاں افغان فوجی وزیر داخلہ سے بغل گیر ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغان فوجی نے چودھری نثار سے دورہ طورخم پر درخواست کی کہ افغان مریضوں کو پاکستانی ویزوں کے اجراءکا مسئلہ درپیش ہے جس پر چودھری نثار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر افغان فوجی چودھری نثار سے بغل گیر ہو گئے اور وزیر داخلہ نے افغان علاقے میں موجود لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
نیوز گیٹ سکینڈل پر دکانداری کرنے والے باز آجائیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے اسے سیاست کی الف ب نہیں آتی، وہ اپنے والد کی عمر کے لوگوں کو الٹے القابات سے نواز رہا ہے۔ بلاول بھٹو کو سندھی کیا اردو بھی نہیں آتی ، ایک ایسا بچہ جو اس ملک کی زبان تک نہیں جانتا اور تقریریں بھی رومن اردو میں لکھ کر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں ایک 27 سال کا لاعلم بچہ پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کی کیسے قیادت کررہا ہے، انہیں کچھ لوگوں کا پتہ ہے جو بلاول زرداری کے منہ میں بات ڈالتے ہیں، جلد ہی پیپلز پارٹی سے متعلق ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔پرویز خٹک کے قافلے پر شیلنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے اور مظاہرے کے لئے آنے والوں کو اسلام آباد کے راستے کھلے ملیں گے لیکن تشدد، انتشار اور لاک ڈاو¿ن کے لئے جو بھی آئے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، وہ انتشار اور تشدد کی سیاست پھیلانے والوں کے لئے ڈکٹیٹر ہیں، اگر وہ حقیقت میں آمر ہوتے تو پرویز خٹک اور ان کی جماعت کو اسلام آباد آنےکی اجازت نہ دیتے۔ افغان مونا لیزا کی گرفتاری پر چوہدری نثار نے کہا کہ شربت گلہ کی جاسوسی سے متعلق خبریں غلط ہیں، اس کے پاس جعلی شناختی کارڈ تھا لیکن وہ جاسوس نہیں تھی، وہ لاچار خاتون تھی اور ہم اس کے پاکستان میں قیام میں توسیع کے لیے تیار تھے۔چوہدری نثارعلی نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے میں وہ بھی شامل تھے، عشرت العباد کی اننگز لمبی تھی لیکن اسےایک نہ ایک دن ختم ہونا تھی۔ عشرت العباد کو ہٹانے کے لئے گزشتہ کچھ مہینوں سے سوچ و بچار کیا جارہا تھا، وزیراعظم نے چند ہفتوں پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا لیکن اچھے وقت کا انتظار کیا جارہاتھا۔ یوم اقبال پر تعطیل کے سلسلے میں پیدا ہونے والے ابہام پر چویدری نثار علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا میں جھوٹ اور فریب کا طوفان ہے، پاکستان میں چھٹیوں کی بہتات ہے اور ہمیں کام کی ضرورت ہے، چھٹی دے کر گھر میں بیٹھ کر اقبال ڈے نہیں منایا جاتا، یہ دن اسکولوں میں علامہ اقبال کی فکر پر سیمینار اور پروگرام منعقد کرکے منایا جانا چاہیے، چھٹی کے حوالے سے ایف آئی اے کو جھوٹے نوٹی فکیشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا کو چند کرپٹ لوگوں نے بدنام کیا ہوا ہے، ہمیں پاکستان کی نیشنل ڈیٹابیس اتھارٹی میں کرپٹ اور دو نمبر لوگوں کی ضرورت نہیں،نادرا میں کرپٹ لوگوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جب کہ آئندہ 6 سے 7 ماہ میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
عمران خان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: چوہدری نثار
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کو بند ہونے سے بچایا ۔تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن کی نہیں جیت عوام کی ہوئی ہے ۔پولیس نے اپنا فعال کردار ادا کیا۔وفاقی دارالحکومت میدان جنگ بننے سے بچایا۔وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو بچائیں ۔خیبر پختونخوا کے عوام کا شکر ادا کرتا ہوں اور جو تکلیف پہنچی ہے اس پر معزرت خواہ ہوں ۔کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب الزامات سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔حالات کچھ ٹھیک ہوجائیں تو چھٹی پر جاﺅں گا ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند دن سیاسی طور پر کافی تلخ رہے جب کہ عمران خان کا دھرنا موخر کرنے کا فیصلہ کسی کی جیت یا ہار نہیں ہے بلکہ یہ صرف پاکستان، ہمارے بچوں کے مستقبل، اداروں کی اہمیت اور ان پر اعتماد کی جیت ہوئی جس کا ہمیں اعتراف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت امن، قانون، اداروں پر اعتماد اور جمہوریت میں ہے اس لیے عمران خان نے جو بھی کہا ذاتی طور پر اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، سیاسی مخالفت جب سیاسی دشمنی کا روپ لینے لگے اور اس کا بوجھ عوام پر گرنے لگے تو وہ عوام دشمنی کے زمرے میں آتا ہے لہذا حکومتی ترجمان ہونے کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنے پر ان کا شکریہ اور معذرت چاہتا ہوں۔عمران خان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔میرا ضمیر مطمئن ہے ۔اگر کوئی آپ کے گھر پر قبضہ کرنے آئے تو کیا کرینگے؟