Tag Archives: ch shujat hussain

سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے خبریں کی خدمات ناقابل فراموش :چودھری شجاعت

میں روزنامہ خبریں کی 25 ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر چیف ایڈیٹر خبریں ضیاءشاہد، ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد پیش کرتا ہوں، اردو صحافت میں خبریں کا شمار منفرد اخبارات میں ہوتا ہے ۔ خبریں نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آواز حکمرانوں تک پہنچائی ہے، معاشرتی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے خبریں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان میں میڈیابہت ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان میں جمہوری اور سیاسی استحکام کیلئے خبریں گروپ نے ہمیشہ تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ روزنامہ خبریں نے صحافت میں جو نمایاں مقام حاصل کیا ہے اس پر خبریں کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ میری دعا ہے کہ خبریں اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتا رہے۔