لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اورگورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میںصوبے کے ترقیاتی منصوبوں اورجنوبی پنجاب کے عوام کے فلاح وبہبود کےلئے جاری پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے امانت، دیانت اورمحنت سے خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کی ہے اورہمار ا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اٹھ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ وقت نفاق کا نہیں بلکہ اتفاق و اتحاد کا ہے ۔قومی یکجہتی اوربھائی چارے کو فروغ دے کر ہی پاکستان کو آگے لےجائیں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو رےلےف کی فراہمی کےلئے صوبے بھر مےں بڑے منصوبے تےزی سے مکمل کےے ہےں ۔جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اورجنوبی پنجاب مےں ترقےاتی منصوبوں کےلئے آبادی کے تناسب سے زےادہ فنڈ فراہم کےے گئے ہےں۔ جنوبی پنجاب کی تعمےرو ترقی کےلئے اےسے منصوبے مکمل کےے گئے ہےں جن کی ماضی مےں کوئی نظےر نہےں ملتی۔انہوںنے کہاکہ خادم پنجاب دےہی روڈ ز پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں کلو مےٹر طوےل دےہی سڑکوں کی تعمےرو مرمت کی گئی ہے۔دانش سکول،موبائل ہےلتھ ےونٹس اوردےگر بڑے فلاحی پروگرام بھی جنوبی پنجاب مےں شروع کےے گئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف کھوکھلے دعوو¿ں اور خالی نعروں سے جنوبی پنجاب کے عوام کا دل بہلاےا اوران حکمرانوں نے علاقے کی محرومےاں ختم کرنے کےلئے کوئی عملی اقدامات نہ کےے،اسی طرح جنوبی پنجاب سے آنے والے حکمرانوں نے بھی اس علاقے کوبری طرح نظر انداز کےا ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اورےہاں کے عوام کے معےار زندگی مےں بہتری لانے کے کئی اےک بڑے منصوبے مکمل کےے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہ ہوا ،جس مےںلاہور میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر پاکستان کا دل ہے اوراس شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کےلئے اربوں روپے کے وسائل دیئے ہیں اور یہ وسائل شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے مہیا کئے گئے ہیں کیونکہ شہریوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ان کا حق ہے اور یہ ذمہ داری متعلقہ محکموں اور اداروں نے جانفشانی اور جذبے کےساتھ سرانجام دینی ہے تاکہ شہریوں کوبہترین خدمات اورسہولتیں میسر ہوں- وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کےساتھ جڑے ہوئے دیگر کاموں کےلئے وضع کردہ ماڈل پر عملدرآمد نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کےااور کہا کہ اب کام اس طرح نہیں چلیں گے-انہوں نے کہاکہ میں عوام کو جوابدہ ہوں-شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے دن رات کام کیا جائے اور نتائج دیئے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے ہمیشہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو انتظامی سپورٹ فراہم کی ہے لیکن کام کرنا ان اداروں اور محکموں کی ذمہ داری ہے-میںآئندہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے معاملے میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حیدرآباد کے قریب نوری آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔