پشاور (خصوصی رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے شہر اکوڑہ خٹک میں دو ہم جنس پرست لڑکیوں نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کر لی۔ جرمن نشریاتی ادارہ کے مطابق یہ دونوں لڑکیاں ایک ہی محلے میں رہتی تھیں اور ان کی ملاقات چند سال پہلے ایک مقامی مدرسے میں ہوئی تاہم ان کے تعلق کی نوعیت معلوم ہونے پر دونوں لڑکیوں کے گھر والوں نے انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کی۔ ان کی ملاقات پر بھی پابندی لگا دی گئی جبکہ ایک لڑکی کی شادی بھی کرا دی‘ تاہم شادی کے ایک ہفتہ بعد ہی اس لڑکی نے شوہر کو چھوڑا اور واپس میکے آ گئی۔ پھر کچھ روز قبل دونوں لڑکیوں کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا‘ پھر دونوں نے زہر کھا لیا۔ دونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
Tag Archives: death
آن لائن مذاق پر 11 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
لینسیانگ(ویب ڈیسک) امریکہ میں 11 سالہ بچے نے مبینہ طور پر آن لائن بھونڈے مذاق یا تضہیک کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں ایک 11 سالہ بچے نے مبینہ طور پر آن لائن بھونڈے مذاق یا تضہیک کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خودکشی کرلی۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بچے نے اپنی ایک 13 سالہ دوست لڑکی کی جانب سے خودکشی کی خبر کے بعد یہ قدم اٹھایا۔واضح رہے کہ نو عمر لڑکے نے 14 مارچ کو پھندے میں لٹک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، جس دوران وہ بری طرح زخمی ہوئے، تاہم دوران علاج وہ گزشتہ ہفتے ہسپتال میں چل بسے۔کڈز اسپوٹ نامی ویب سائیٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے لڑکے ٹائسون بینز کی والدہ کترینا کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کے ساتھ آن لائن بھونڈے اور تضہیک آمیز مذاق کیے گئے۔کترینا گوس نے اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت ہی پیار کرنے والا ذہین بچہ تھا،اسے نہ صرف کھلیوں میں دلچسپی تھی، بلکہ وہ پڑھائی میں بھی ہمیشہ اچھے نمبرز حاصل کرتا تھا۔ویب سائیٹ کے مطابق کترینا گوس نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ممکن ہے ان کے بیٹے نے اپنی 13 سالہ گرل فرینڈ کی خودکشی کے بعد یہ قدم اٹھایا ہو۔خیال رہے کہ رواں برس فروری میں مشی گن کی ایک 13 سالہ لڑکی میگھن ایوانز نے ماں کے ڈانٹنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔ویب سائیٹ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ 11 سالہ لڑکے نے اسی لڑکی کی جانب سے خودکشی کیے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہو، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب لڑکے کے دوران علاج آن لائن چندہ جمع کرنے کے لیے چلائی گئی گو فنڈ می مہم میں اب تک 39 ہزار 476 امریکی ڈالرز کا چندہ جمع ہوچکا ہے، اور لوگوں کی جانب سے عطیہ دئیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بچے کی خودکشی پر افسوس کیا جا رہا ہے، جب کہ بچے کی یاد میں کئی سوشل میڈیا پیجز بھی بنائے گئے ہیں۔
دو سال تک ماں نہ بننے والی بیوی کو شوہر نے زہر پلا کر فارغ کر دیا
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) بے اولاد بیوی کو شوہر نے زہر دیکر فارغ کردیا۔ واقعہ ڈسکہ کے گاﺅں فقیروالی میں پیش آیا۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بیٹی زینب بی بی کی شادی دو سال قبل عمر شاہ سے کی تھی۔ اس کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی، سسرالی طعنے دیتے تھے۔ وقوعہ کے روز نہ صرف اس پر تشدد کیا بلکہ اسے زبردستی زہرپلا دیا۔ جسے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے عمر شاہ اور اس کے کنزنز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔