واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور افغانستان کے شہریوں پر امریکی ویزے بند نہیں کئے جارہے لیکن ان ملکوں سے آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال ضرور کی جائے گی۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آپ دیکھیں گے کہ ہم تمام درخواست گزاروں کی سخت ترین جانچ پڑتال کریں گے اور میرا مطلب حقیقت میں سخت ترین ہے، اگر ہمیں اس بات کا معمولی سا بھی شبہ ہوا کہ کوئی شخص امریکا آکر مسئلہ پیدا کرسکتا ہے تو ہم اسے یہاں آنے ہی نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں دہشت گردی بالکل نہیں چاہتا۔کئی مسلم ممالک سے امریکا آنے والوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ان ملکوں کے خلاف ہے جہاں بہت زیادہ دہشت گردی ہے اور یہ کہ ان کے فیصلے کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔
Tag Archives: donald
ٹرمپ امریکہ کے لئے مہنگے پڑگئے
نیویارک ( ویب ڈیسک )نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکورٹی نے امریکی حکومت کا خرچا بڑھا دیا،نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو نے وفاق سے ٹرمپ کی سیکورٹی کیلئے 35 ملین امریکی ڈالر ڈالر مانگ لئے ،ٹرمپ کی سیکورٹی اخراجات میں ان کی رہائش گا ہ کے باہر موجود پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ادھر تائیوان صدر اور ٹرمپ کے درمیان رابطے پر وائٹ ہاﺅس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی خودمختاری بڑھے گی تو امریکا اور چین کے تعلقات کمزور ہوں گے ،وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ ’متحد چین‘ کی پالیسی کے لئےاپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری پریشان اتحادیوں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں برلن میں ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا مستقبل میں بھی موجودہ سمت میں ہی اپنے کام جاری رکھے گا۔