Tag Archives: download

اہم سیاسی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

پشاور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر ا نجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سی پیک اور پاکستان کی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہورہی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑ کر امن قائم کریں گے، ہر روز بڑی تعداد میں عوام،سیاسی رہنمان لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور یہ میاں نواز شریف کی کارکردگی کی وجہ سے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت خان دادزئی سمیت ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ق)کے ضلعی صدر عظمت خان دادزئی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہاکہ ہر روز بڑی تعداد میں عوام،سیاسی رہنمان لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور یہ میاں نواز شریف کی کارکردگی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاکستان کی ترقی بھارت سے ہضم نہیں ہورہی ہے ،قیام امن ساری قوم کا مسئلہ ہے۔امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑ کر امن قائم کریں گے،پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے شہری انٹیلی جنس اداروں سے تعاون کریں،ہم نے دکھانا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی دیکھ کر ملک دشمن عناصر سازشوں میں لگے ہیں،دہشت گردی کاناسور ختم کرنے کیلئے قوم اورسیکیورٹی فورسز متحد ہیں۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی ختم کرنے کے مشن میں نوازشریف کاساتھ دے،دہشتگردوں،سہولت کاروں پرنظررکھناپوری قوم کی ذمے داری ہے۔

پی پی اور تحریک انصاف کا اتحاد…. سیاسی رہنما کا چونکا دینے والا انکشاف

ساہیوال(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظور احمد وٹو نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے تحریک انصاف سے اتحاد ہوسکتا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن )نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں ساہیوال پریس کلب میں صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے حالیہ اقدامات اور سرگرمیاں آمرانہ دور کی یاد کو تازہ کر رہی ہے اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت فسطائیت پر اتر آئی ہے اور ہارون آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر قاتلانہ حملہ اس کی زندہ مثال ہے اس حملہ میں شوکت بسرا کا پی اے امتیاز کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری 10مارچ کو ملتان میں ایک بڑے جلسہ اہم سے خطاب کرینگے اس سلسلہ میں جلسہ کے انتخامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے اس جلسہ عام میں ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال سے بڑے قافلے شرکت کرینگے انہوں نے آخر میں ایک سوال کے جواب میں پاناما لیکس کے مسئلہ پر سپریم کورٹ ایک تاریخی فیصلہ کرنے جا رہی ہے جس سے انہیں امید ہے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ تاہم پیپلز پارٹی اسمبلی میں قانون سازی کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین ریس

فلوریڈا(ویب ڈیسک) مہنگی ترین سالانہ گھڑ دوڑ ریس جس میں دنیا کے بہترین اور چیمپئن گھڑسواروں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ دوڑ ریس کے ہوم فیورٹ اور ہال آف فیم مائیک سمتھ کے ایروگیٹ نے ریس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایک ہزار آٹھ سو دس میٹر کے فاصلے پر سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔جس کے بعد ایروگیٹ ٹرافی کے علاوہ سات ملین ڈالر کا انعام بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوڑ میں Shaman Ghost کی دوسری جبکہ Neolithic کی تیسری پوزیشن رہی۔

لیگی رہنماﺅں نے عمران خان کو کامیابی کے گر بتا دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم کی خدمت اورفلاح کی سیاست کرتے ہیں ،عمران خان صرف خوابوں اور خیالوں میں ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں، مقابلے کیلئے وزیراعظم جیسا اخلاق پیدا کرنا اور وضع دار بننا پڑےگا،پاکستان سے محبت اور عوام کی خدمت کرنا پڑےگی،عمران خان تعلیم ،صحت اورکھیل کے شعبوں میں مدد کیلئے شہبازشریف سے رجوع کریں اور وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام اورہیلتھ کیئرپروگرام پر مریم نواز سے مدد لیں، دن میں چوبیس گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنےوالاشخص ناکام ہو گا، وزیراعظم نے عمران خان کو کے پی کے میں حکومت کرنے کا موقع دیا لیکن انہوں نے وہ بھی ضائع کر دیا۔عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صرف خوابوں اور خیالوں میں نواز شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں، محمد نواز شریف قوم کی خدمت اورفلاح کی سیاست کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خان صاحب صرف جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے مقابلے کیلئے ان جیسا اخلاق پیدا کرنا اور وضع دار بننا پڑےگا،پاکستان سے محبت اور عوام کی خدمت کرنا پڑےگی،عوام کے ووٹ اور دعائیں لینی پڑیں گی، ان کی طرح تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونا پڑیگا،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی مقابلے اور جدوجہد کانام ہے مگر جھوٹ کے مقابلے کا نہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج کے پی کے میں سپورٹس ، صحت اور تعلیم پر بھی جھوٹ بولا ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب نے صحیح کہا کہ پرویز خٹک اور شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ پچھلے ڈیڑھ سال میں شہباز شریف نے ہرضلع میں کھیلوں کے میدان بنائے ہیں، پنجاب میں ہر ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد ہیںجبکہ عمران خان آج یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے گراو¿نڈبنانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں پورا تعلیمی نصاب آن لائن کر دیا ہے،55ہزار سکولوں میں نظام تعلیم اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان تعلیم ،صحت اورکھیل کے شعبوں میں مدد کیلئے شہبازشریف سے رجوع کریں اور وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام اورہیلتھ کیئرپروگرام پر مریم نواز سے مدد لیں، انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کسی بھی ہسپتال میں نیا کمرہ،کسی سکول میں کلاس روم اور کسی شہر میں نیا کھیل کا میدان ہی دکھا دیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان آ پ کو کرکٹر پاکستان نے بنایا انگلستان نے نہیں، انہوں نے کہا کہ خان صاحب اپنے آپ میں وطن اور وطن کے لوگوں سے محبت کا جذبہ پیدا کریں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ دن میں چوبیس گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والاشخص ناکام ہو گا، انہوں نے کہا وزیراعظم نے عمران خان کو کے پی کے میں حکومت کرنے کا موقع دیا لیکن انہوں نے وہ بھی ضائع کر دیا۔

میرا کا بلاول بھٹو بارے اہم انکشاف۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)فلم سٹار مےرا نے کہا ہے کہ آنےوالے دنوں مےں بلاول بھٹو کی قےادت مےں پےپلزپارٹی کو مزےد مضبوط دےکھ رہی ہوں مگر مےں کسی سےاسی جماعت مےں شامل نہےں ہوں گی ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں فلم سٹار مےرا نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے موجوہ سےاستدان مےں سب سے زےادہ معاملات کو سمجھ رہے ہےں اس لےے مےں ےقےن سے کہتی ہوں کہ آنےوالے دنوں مےں پےپلزپارٹی پنجاب سمےت پورے ملک مےں مزےد مضبوط اور فعال نظر آئےں گی اور بلاول بھٹو کی سےاست کا ستارہ بھی روشن ہوگا ۔

اورنج ٹرین بارے خوفناک انکشاف…. جان کر آپ بھی دبنگ رہ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے اورنج ٹرین منصوبے میں مبینہ فراڈ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی انہوںنے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کی 22زیر زمین شاوں کی لمبائی ڈیزائن سے کم نکلی، لمبائی ساڑھے 16میٹر کی بجائے 11میٹر نکلی ،ٹرین چلنے پر حادثہ ہوسکتا تھا انہوںنے کہا کہ ٹھیکیدار نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ستون نمبر258اور359کی کنکریٹ کی22زیر زمین شاخوں کی لمبائی ڈیزائن سے کم کرکے منصوبے کو حفاظتی نکتہ نگاہ سے خطر ے میں ڈال دیا ،فراڈ نیسپاک کے نگران انجینئر نے شک پڑنے پر پکڑا اور جب ان زیر زمین ستونوں کاخاص سکینر کے ذریعے الٹرا ساﺅنڈ ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی زیر زمین لمبائی ڈیزائن کے مطابق ساڑھے سولہ میٹر کی بجائے 11سے12میٹر نکلی جس پر ٹھیکہ نئی کمپنی کو15فیصد مہنگے ریٹ پر دے دیا گیا جس سے منصوبے کی لاگت3سے5ارب روپے بڑھ جائے گی۔ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ شہباز حکومت کے منصوبے خزانے پر بوجھ اور انسانی جان کیلئے خطرناک ہے ابھی اورنج ٹرین کا ٹریک ہی زیر تعمیر ہے جس پر درجنوں افراد حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔دوسری طرف محکمہ سوشل سیکیورٹی پنجاب نے ایل ڈی اے کے نام خط میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی قوانین کے تحت ادائیگی معاہدے کا حصہ ہے لیکن اس مد میں کروڑوں روپے مزدوروں تک نہیں پہنچے اور وہ کرپشن کی نذ ر ہوچکے ہیں ۔انہوںنے اپنی تحریک میں مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کو بحث کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے اور فراڈ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو مطلع کیا جائے۔

نیب سے متعلق بیان مذاق …. اینٹی کرپشن کے متعلق الف، ب کا پتہ نہیں…. اہم رہنما کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیب کے متعلق بیان بہت بڑا مذاق ہے،عمران خان کو اینٹی کرپشن کی الف، ب کا بھی نہیں پتہ، جب وہ گیند کے پیچھے بھاگ رہے تھے ہم اینٹی کرپشن کے ادارے بنا رہے تھے اور قانون پڑھ رہے تھے۔ ایک وقت ایسا آئے گا جب عمران خود مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے گا،جھوٹے بیانات پر وزیراعظم تو کیا کسی رکن کو بھی نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پھر پرانی باتیں دوہرا رہا ہے، سڑکوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کی ما¶ں بہنوں پر الزام لگایا جاتا ہے، پانامہ لیکس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور تحریک انصاف بطور ثبوت ایک کاغذ کا ٹکڑا بھی پیش نہیں کر سکی، جھوٹ کی بنیاد پر وزیراعظم تو کیا کسی ایم این اے کو بھی نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا ،ثبوت کے معیار کا فیصلہ عدالت عظمی نے کرنا ہے ، عمران خان احتجاج اور جھوٹ سے کیس نہیں جیت سکتے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 3وکلاءبات کر چکے ہیں مگر ایک بھی ثبوت نہیں دے سکے ،عدالت نے بھی اپنے ریمارکس کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں سکی ہے ، مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جب بھی عدالت دستاویزات مانگے گی تو ہم فراہم کر دیں گے، عمران خان سے خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کا پوچھے وہ نیب کو کیا ٹھیک کریں گے، پہلے کے پی کے کو ٹھیک کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کو ایک اور مبارکباد دیتے ہیں کل نارووال میں ایک اور فیتہ کٹ گیا ہے ،لاکھوں غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان چاہیں تو انہیں علاج کیلئے مفت کارڈ دے سکتے ہیں، آج پانامہ کے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اس سے ظاہر ہے وزیراعظم کا پانامہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اینٹی کرپشن کی الف، ب کا بھی نہیں پتہ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان جب گیند کے پیچھے بھاگ رہے تھے تو ہم اینٹی کرپشن کے ادارے بنا رہے تھے اورقانون پڑھ رہے تھے، عمران خان نے گیند کے پیچھے بھاگ کر عیش کی زندگی گزاری۔ ان کا نیب کے متعلق بیان بہت بڑا مذاق ہے۔ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کسی رہنما این آر او سے فائدہ حاصل نہیں کیا۔ بیوروکریٹس کا احتساب کیا جاتا ہے جبکہ سیاستدانوں کے لئے این آر او آ جاتا ہے۔ ملک میں احتساب کے کئی آزاد ادارے موجود ہیں اور ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام اور اقتصادی ترقی کی کوشش کر رہے ہیں اور اب پاکستان میں سیاستدانوں کو برا بھلا کہنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور قانون سازی میں حصہ لیں۔

خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کابل(نیوز ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غےر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک سکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے غےر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا، ‘خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا، جس نے کابل میں پل محمد خان کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملہ آور کا ہدف واضح نہیں تاہم اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں’۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ 12 نومبر کو کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکی فوج کا سب سے بڑا ایئربیس ہے، جسے اکثرو بیشتر طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔اس سے قبل 4 نومبر کو بھی افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 11 افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مزار میں عاشورہ کے حوالے سے جاری مجلس میں فائرنگ کرکے 14 افراد کو ہلاک اور 36 کو زخمی کردیا تھا۔قبل ازیں جنوبی صوبے ہلمند میں ہونے والے ایک کار خود کش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔یاد رہے کہ 1996 سے 2001 کے دوران طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب دسمبر 2014 میں امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد سے افغانستان میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز اور دیگر اہم مقامات پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔

ہلیری کلنٹن کی شکست کا ذمہ دار کون….؟ اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے اپنی صدراتی تشہری مہم میں معاونت کرنے والے افراد کو فون پر بتایا کہ انتخابات سے صرف 2 ہفتے قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے ان کے بطور وزیر خارجہ ای میل کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے اعلان نے ان کی مہم کو بری طرح متاثر کیا۔ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہماری ناکامی کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ہمارا مشاہدہ ہے کہ جیمز کومی کے خط میں مجھ پر جس طرح بے بنیاد شکوک کا اظہار کیا گیا وہ ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ بنے اور ڈائریکٹر ایف بی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ہم خود کو دوبارہ سنبھالنے میں ناکام رہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو مزید توانائی بخشی۔