کراچی(خصوصی رپورٹ)درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے بائیس ہزار آٹھ سو کھرب کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ روزنامہ دنیا کے مطابق یہ رقم چترال کے تاجرعبداللہ کی نشاندہی پر ہیروں کی نیلامی کے ذریعے حاصل کی گئی۔ چترال کے تاجر نے نواز شریف کو چترال میں بائیس ہزارآٹھ سو کھرب مالیت کے ہیروں کی نشاندہی کی۔ اس ضمن میں نواز شریف کے گھر پر اجلاس ہوا۔سابق وزیر اعظم نے اپنے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو مقامی تاجر کے ہمراہ چترال بھیجا۔چترال سے ہیروں کے چھ صندوق لاہورلائے گئے ،ہیروں کی نیلامی کی کارروائی نواز شریف کے گھر لاہور ماڈل ٹاﺅن میں ہوئی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر انٹر پول،ڈی جی ایف آئی اے ، نواز شریف ،پرویز مشرف ،آصف زرداری ، نیب حکام کو فریق بنایا گیا ہے ۔
Tag Archives: five thousand
3لاکھ ایکڑ سرکاری زمین ڈکارنے والوں کے نام سامنے آگئے
لاہور (خصوصی رپورٹ)اربوں روپے کی سرکاری اراضی کو سیاسی رشوت کے طور پر اراکین اسمبلی ان کے قریبی عزیزوں کو لیز پر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد، سندھ میں دو لاکھ پچیس ہزار ایکڑ سے زائد قیمتی زرعی اور کمرشل اراضی اراکین اسمبلی اور ان کی سفارش پر ان کے قریبی عزیزوں کو دینے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ حساس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سرکاری اراضی میرٹ سے ہٹ کر ایسے سیاسی خاندانوں کو لیز پر دی گئی جو حکومتوں کو تبدیل کرنے اور بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راجن پور، رحیم یار خان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں لاکھوں ایکڑ سرکاری اراضی بغیر کسی ٹینڈر اور قانونی کارروائی کے ایسے اراکین اسمبلی اور بااثر سیاسی خاندانوں کو عرصہ دراز سے لیز پر دی ہوئی ہے کہ ان کی لیز ختم ہونے کے باوجودان سے زمین واپس لی جارہی ہے اور نہ ہی ان کا کرایہ وصول کیاجارہا ہے بلکہ ان کی جانب سے سرکاری اداروں کے خلاف لئے گئے حکم امتناعی میں حکومت کی طرف سے وکلاءپیش نہیں ہوتے اور اگر پیش بھی ہوجائیں تو خود ہی ان کو ریلیف لے دیتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ اربوں روپے مالیت کی یہ پراپرٹی جس میں شہروں کے اندر موجود کمرشل پراپرٹی بھی آتی ہے اس پر بھی یہی رویہ رکھا گیاہے پنجاب میں پچاس ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ تین بڑے سیاسی خاندانوں کے پاس ہے۔ جبکہ سندھ کے اندر تین وزرائ، سابق صدر آصف علی زرداری کی قریبی عزیزہ نے سب سے زیادہ لیز پر جگہ لے رکھی ہے۔ پنجاب ، کے پی کے اور سندھ کے اندر ایک لاکھ پچپن ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر پرائیویٹ ہاﺅنگ سکیمیں بنا کر فروخت کردی گئی ہیں اور اس سرکاریمک رقبہ کو پرائیویٹ رقبہ کے طور پر فروخت کیا گیا جبکہ پنجاب کے ندر پچیس ہزار ایکڑ اور سندھ کے اندر پچاسی ہزار ایکڑ اس کے علاوہ جگہ ہے ۔
دوسرے ٹی 20نے جواریوں کو ارب پتی بنا دیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)ورلڈالیون اور پاکستان کے دوسرے میچ پر اربوں کا جوا کھیلاگیا۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سٹہ بازوں نے ایک بار پھر پاکستان کو فیورٹ قرار دیا۔ بک میکروں نے پاکستان کی جیت کا ریٹ 82پیسے جبکہ ورلڈالیون کی ٹیم کا ریٹ ایک روپے 20پیسے نکالا۔ اس طرح پاکستان کی جیت پر 1000 روپے لگانے والوں نے 800 روپے اور ورلڈالیون کی جیت پر 1000 لگانے پر 1200 روپے کمائے۔
این اے 120میں نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھل گئے
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی اتنے مہنگے الیکشن نہیں ہوئے جتنے گزشتہ دس برس سے ہو رہے ہیں۔ این اے 122 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ارب روپے کے قریب خرچ کیے گئے تھے۔ اس الیکشن میں امیدواروں نے اپنی جیب سے مہم چلانے والوں کو موٹرسائیکل اور قیمتی گاڑیاں لیکر دیں۔ بعض جگہوں پر برادریوں کے بڑوں کو نقد رقم بھی دی گئی اور اس طرح صاف و شفاف الیکشن کے نام پر نوٹ لٹائے گئے۔ این اے 122 کے بعد اب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ان کی بیوی کلثوم نواز الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ان کے مدمقابل تیس سے زائد پارٹیاں اور آزاد امیدوار کھڑے ہیں۔ سب سے زیادہ خرچا مسلم لیگ ن کا ہو رہا ہے کیونکہ یہ الیکشن ان کیلئے زندگی اور موت بنا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار کو جتوانے کیلئے اس حلقے میں اب تک مبینہ طور پر پچاس کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے بھی اب نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھلنے شروع ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن پر جو فنڈنگ لگائی جا رہی ہے یہ کسی عہدیدار کے اکاﺅنٹ سے نہیں دی جا رہی بلکہ ایک این جی اوز کے اکاﺅنٹ سے ادا کی جا رہی ہے۔ دوسری اشیاءمہم کے دوران استعمال ہونے والی مہنگی گاڑیوں کے کرائے، لوگوں تک رسائی اور ان کو مسلم لیگ ن سے توڑنے کے ریٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔ برادریوں کے بڑوں کو اپنی طرف لانے کے لیے بڑے بڑے لالچ کے ساتھ لاکھوں روپے دیئے جانے کی اطلاع بھی ملی ہیں۔ ایک سروے کرانے کیلئے پڑھی لکھی خواتین رکھی گئی ہیں۔ جن کو ماہانا پچاس ہزار سے ستر ہزار روپے تک دیئے جا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے 10کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔
جی ٹی روڈ ریلی کامیاب بنانے کیلئے اراکین اسمبلی میں اربوں بانٹنے کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کےلئے ساڑھے 6 کروڑ روپے بانٹے گئے۔ جی ٹی روڈ پر حلقوں کے ارکان اسمبلی کو ایک ایک ارب روپے دئیے جا رہے ہیں کہ لوگوں کو ہر قیمت پر سڑکوں پر لائیں۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چیئرمین نیب اپنے ماتحت افسروں پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ شریف خاندان کےخلاف کیسز ٹرائل کےلئے نہیں بھیجے اور اگر بھیجے ہیں تو ناکامی ثبوت کے ساتھ تاکہ متنازع ہو جائیں۔ شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز کو ختم کرنا ہے۔
پانچ ہزار کا نوٹ بند …. قرار داد منظور
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں عثمان سیف اللہ نے 5 ہزار کا کرنسی نوٹ واپس لینے کی قرارداد پیش کی، جس کو حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر زاہد حامد نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ملکی معیشت اور عوام پر برا اثر پڑے گا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ملک میں زیادہ تر غیر قانونی لین دین کے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ استعمال ہوتے ہیں، اس لئے سب سے بڑے کرنسی نوٹ کو بند کردیا جائے۔ جس پر عثمان سیف اللہ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ بھارت کی طرح ایک دم ہی نوٹ بند کردیئے جائیں بلکہ اس کی چھپائی بند کی جائے اور پرانے نوٹ 3 سے 5 سال کے دوران واپس لئے جائیں۔ ایوان میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔