Tag Archives: foreign office

ایل اوسی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

 اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی  جس سے 2 خواتین شہید اور6 افرا د زخمی ہوئے تھے، اس لیے بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

میانمار کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید احتجاج

 اسلام آباد: پاکستان نے میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کے سفیر یوون منٹ کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف تشدد کے اقدامات روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔تہمینہ جنجوعہ نے برمی سفیر سے مطالبہ کیا کہ میانمار میں مسلمانوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم  کیا جائے اور مسئلے کے حل کے لیے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ میانمار حکومت اقلیت کے خلاف گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لائے اور مسلمانوں پر منظم تشدد کی تحقیقات کرائے۔ میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کو پاکستان کے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں ریاستی تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں مسلمان شہید اور لاکھوں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

لاہور دھماکے کی منصوبہ بندی کس ملک میں ہوئی ؟؟؟جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے سامنے دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاکستان نے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفترخارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں،پاکستان نے افغانستان کو انٹیلی جنس معلومات پہلے بھی دیں تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموں،ان کی پناہ گاہوں،سہولت کاروں اور ہینڈلرز کے خلاف سخت کارروائی کرے،،،اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ آئندہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو سکے۔