Tag Archives: General-Qamar-Javed-Bajwa.jpg

لاہور دھماکہ کے بعد پاک فوج کے سپہ سالار کا اہم اعلان

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں اور سویلین عملے یک شہادت بلاشبہ بڑی قربانی ہے لیکن مردم شماری ہر قیمت پر پوری کی جائے گی کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ بدھ کے روز لاہور میں مردم شماری وین پر خود کش حملے کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جوان اور شمار کنندگان سویلین مردم شماری میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے ان کو نشانہ بنایا بے شک فوجی جوانوں اور سویلین عملے کی شہادت بڑی قربانی ہے کیونکہ جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی لیکن مردم شماری کا انعقاد بھی پوری ذمہ داری ہے جو کہ ہر قیمت پر پوری کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے جوانوں کے عزم مزید مستحکم ہوئے ہیں ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی قوم کی حمایت سے جلد دہشتگردوں کا پاک سرزمین سے صفایا کردینگے

خطرہ ….آرمی چیف نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحد پار سے ہر طرح کے خطرات سے اچھی طرح نمٹنا جانتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملاقات کی جس دوران کنٹرول لائن پر سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاکستان آرمی ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور وہ اس کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد جموں کشمیر میں سیکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں بالخصوص تعلیم صحت اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔